London; Well known Slough naat reciter Qari M Munir becomes Barrister after passing at Lincoln inn
ممتاز قانون دان قاری محمد منیر بار ایٹ لا کر کے بیرسٹر بن گئے
سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,افتخار وارثی) سلاو کے ممتاز سو لیسٹر عالمی شہرت یافتہ نعت خواں قاری منیر یونس۔ لندن سے بار ایٹ لا۔ bar at law کا امتحان پاس کر کے بیرسٹر بن گئے قاری منیر یونس پاکستان کے ممتاز قاری و نعت خواں۔ صداراتی ایوارڈ یافتہ قاری قومی اسمبلی و سینٹ آف پاکستان قاری محمد یونس کے بیٹے ہیں۔ قاری محمد منیر یونس بار ایٹ لا کرنے کے بعد برطانیہ کی ممتاز لا سوسائٹی Lincoln’s Inn لنکن ان کے ممبر بن گئے ہیں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح بھی لنکن ان لا سوسائٹی کے ممبر تھے بیرسٹر قاری محمد منیر نے جرنلسٹ اورنگزیب چوہدری سے خصوصی بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ لنکن ان سے بار ایٹ لا کا امتحان پاس کرنا میرے لیے باعث عزت اور اعزاز ہے۔ اس پر میں اللہ تعالی کا بے حد شکرگزار ہوں والدین کی دعاؤں کے صدقے مجھے کامیابی ملی قرآن پاک کی تلاوت اور نعت خوانی کی بدولت مجھے تمام دنیاوی کامیابیاں ملیں ہیں۔ بیرسٹر قاری محمد یونس نے کہا کہ میں نے اپنے پیارے والد محترم کی خواہش پر بار ایٹ لا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سیمت میری تمام فیملی کو قرآن پاک کی تلاوت اور نعت خوانی سے جو عزت اور پیار ملا ہے وہ ناقابل فراموش ہے