کہوٹہ کے علاقہ بروٹی میں قتل کی واردات عمیر نے فائرنگ کر کے محمد ارشاد کو قتل جبکہ انکی بیوی کو زخمی کر دیا
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
کہوٹہ کے علاقہ بروٹی میں قتل کی واردات عمیر نے فائرنگ کر کے محمد ارشاد کو قتل جبکہ انکی بیوی کو زخمی کر دیا۔ تفصیل کے مطابق بیوہ محمد ارشاد نے تھانہ کہوٹہ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ محمد عمیر ہمارے گھر آیا اور فائرنگ کر کے میرے شوہر محمد ارشاد کو قتل کر دیا۔ جبکہ مجھے تشدد کا نشانہ بنایا نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دیا۔مقتول کی عمر 50سال ہے۔وجہ عناد عمیر بنارس نے کہا کے اپنی بے عزتی کا سب کو مزا چکھاؤں گا۔ عرفان جس لڑکی کو بھاگا کر لے گیا۔اس میں محمد ارشاد کا ہاتھ ہے۔ بے عزتی کا بدلہ لینے کے لیے یہ اقدام کرونگا۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ نمبر 445درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
Kahuta; Mohammad Arshad was shot dead while his wife was also shot and injured, The man who is accused of murder has been named as Mohammad Umair.
کہوٹہ چھنی بازار میں آغا عمران علی حیدری کی رہائشگاہ حیدری ہاؤس پر منعقدہ محفل میلاد
Millad held at the residence of Agha Imran Ali Haidre in Channi Bazaar
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
حضور ﷺ اور انکی آل سے محبت کرنے والا ہی اللہ کے قریب ہوگا پورا قرآن پاک حضور ﷺ کی سیرت ہے دو جہانوں کے لیے رحمت العالمین بنا کر بھیجے گے ہیں۔دین سے دوری کی وجہ سے آج مسلم اُمہ پریشان ہے۔حضور ﷺ کی سیرت پر عمل کر کے انسان دنیا اور اخرت ک کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار آغا سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہوٹہ چھنی بازار میں آغا عمران علی حیدری کی رہائشگاہ حیدری ہاؤس پر منعقدہ محفل میلاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات ایم پی اے راجہ صغیر احمد، پی پی پی کے رہنما آصف شفیق ستی،فرمان علی حیدری ممبر امن کمیٹی، کے علاوہ کثیر تعداد میں اہل تشیع و دیگر مکتب فکر کے لوگوں نے شر کت کی۔مقررین نے کہا کہ اللہ نے اپنے محبوب کے لیے یہ کائنات تخلیق کی حضور ﷺ کی پوری زندگی عاجزی و انکساری محبت اور حلوص پر مبنی ہے۔انکو کفار نے طرح طرح کی تکالیف دیں۔مگر انھوں نے ہمیشہ محبت اور امن کا درس دیا آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا۔ اور عالم اسلام کے لیے دعا کی گئی۔
پنجاب ٹیچر یونین کا بلدیاتی ایکٹ 2019،ریشنلائزیشن کے خلاف احتجاج
Punjab Teacher Union’s Municipal Act 2019, protest against rationalization
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
پنجاب ٹیچر یونین کا بلدیاتی ایکٹ 2019،ریشنلائزیشن کے خلاف احتجاج اساتذہ کے حقوق کے لیے جنگ جاری رہیگی ان خیالات کا اظہار نائب صدر پی ٹی یو ضلع راولپنڈی ماسٹر راجہ تیمور اختر نے احتجاجی مظہارے سے خطاب کرتے ہوئے کے اس موقع پر انھون نے کہا کہ فوری طور پر ریشنلائز، اساتذہ کی غیر مشروط منتقلی، بلدیاتی ایکٹ2019کے تحت تعلیمی اداروں کی بلدیاتی اداروں کو حوالگی کے قانون کو ختم کیا جائے اپنے حقوق کے حصول کے لیے پورے پنجاب کے ٹیچر متحد ہیں اس موقع پر تحصیل صدر پی ٹی یو راجہ اشراق، عاطف ستی، راجہ اخلاق و دیگر بھی موجود تھے مطالبات کی منظوری رک احتجاج جاری رہے گا۔
Aslamailkum I can’t see the full story on this page