DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Two months of load shedding under the name of Maintenance in Qazian Beawal, Bhadana

قاضیاں بیول،بھڈانہ میں منٹینس کے نام پر دو ماہ سے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری کاروبار زندگی ٹھپ تاجروں کا شدید احتجاج

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔قاضیاں بیول،بھڈانہ میں منٹینس کے نام پر دو ماہ سے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری کاروبار زندگی ٹھپ تاجروں کا شدید احتجاج اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق قاضیاں بیول بھڈانہ میں دوماہ سے صبع 8سے شام 4بجے تک منٹیننس کے نام پر لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ تاجر برادری کے ساتھ ساتھ سے دھوبی باربر مستری بھی اس کی لپٹ میں ہیں مزدورں کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے کے باعث کام نہیں ملتا جس کی وجہ سے ہمارا چولہا بھی نہیں جلتا انہوں نے مزید کہا کہ ایک تو مہنگائی نے کمر توڑ کے رکھ دی ہے رہی سہی کسر وپڈا والوں نے نکال دی ہے تاجر برداری اور مزدور طبقہ نے اعلی احکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دوماہ سے منٹینس کے نام پر رچائے گے ڈرامے کو اب بند ہو چاہئے تا کہ ہمارے گھر کا چولہا جل سکے۔

محفل میلاد و دستار فضیلت17نومبر بروز اتوار دن دس بجے تا نماز عصر درس وارثیہ نزد انٹرنیشنل اسپتال بیول میں انعقاد پزیر ہو رہی ہے

Millad to be held at Bewal Int hospital on 17th November

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ محفل میلاد و دستار فضیلت17نومبر بروز اتوار دن دس بجے تا نماز عصر درس وارثیہ نزد انٹرنیشنل اسپتال بیول میں انعقاد پزیر ہو رہی ہے محفل زیر صدارت علامہ فیاض احمد نطامی خصوصی نعت محمد عاصم اعجاز نقشبندی روات خصوصی خطاب علامہ مفتی محمد اشفاق سعیدی (بھکر) کاہو گامحفل زیر سرپرستی حافظ محمد اکرام نقشبندی ہو گی۔

محفل ِ میلادمصطفی جامع مسجد محلہ بالا قاضیاں میں منعقد ہو رہی ہے

Millad to be held at Masjid Mohalla Bala Qazian on 17th November

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔17نومبر بروز اتوار بعد نماز عشاء محفل ِ میلادمصطفی جامع مسجد محلہ بالا قاضیاں میں منعقد ہو رہی ہے جس میں خصوصی خطاب مفتی محمد اشفاق سعیدی (بھکر) کا ہو گا جس میں خصوصی نعت صابری برادارن طالب حسین چشتی پیش کریں گے محفل زیرنگرانی حافظ محمد ولید خالد ہو گی۔

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بسلسلہ جشن ظہور مصطفی محفل نعت وسماع زیر قیادت صوبیدار راجہ محمد رزاق وپسران بروز منگل رہائش گاہ راجہ نثار یاور قاضیاں میں انعقاد پذیر ہوئی محفل کا باقاعدہ آغا ز بعد اذ نماز عشاء زیر صدارت پیر سید قوسین شاہ گیلانی ہرکہ شریف اور سائیں محمد فرید قادری نوشاہی سہر تھاتھی تلاو ت قرآن پاک سے ہو ا تلاوت قرآن پاک کا شرف حضرت علامہ منیر الحسن شاذلی حاصل کیامقامی نعت خوانوں کے علاوہ بارگارہ رسالت میں حدیہ نعت حاجی اشفاق صابری منظور احمد قادری نے پیش کی سرفراز علی اور افتخار علی قوال وہمنواز ٹوبہ ٹیک سنگھ قوالی پیش کی راجہ ساجد رزاق،راجہ شاہد رزاق راجہ بابر رزاق کی طرف سے خصوصی لنگر تقسیم کیا گیا۔

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔حسب روایت ہم نے ہر سال کی طرح اس سال بھی بارہ ربیع اول کو محفل میلاد جلسے جلوس چراغاں لنگر کا اہتمام کر کے ہم محبت رسول میں کامیاب ہو گے چہرہ رسالت پر غزل گوئی اور تعلیمات سے انحراف قول فعل کا وہ تضاد ہے جو زوال آمادہ قوم کی نشانی ہے ان خیالات کا اظہار سینئر ٹیچر ہائی سکول قاضیاں جہانگیر اختر بھٹی نے میلا د کانفرنس کے حوالے سے منعقد تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جس سے محبت کی جاتی ہے اسکی ہر ادا پر جان نچھاور کی جاتی ہے آج اس امر کی اشد ضرورت ہے فرقہ پرستی اور باہمی نفرتوں کو درگور کیا جائے آپ کے انداز محبت کو فروغ دیا جائے اسلام خود بخود پھیل جائے گا کیونکہ آپ کی حیات طیبہ کو گوشہ گوشہ فکر وعمل کتاب زیست کا لمحہ لمحہ آفتاب ومہتاب سے تابندہ تر ہے یہ وہ صدائے باز گشت ہے جو آج سے پندرہ سو سال قبل انسانیت کے عشرت کروں میں گونج رہی ہے سیرت نبی پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیاوی واخری زندگی میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button