DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Water supply system destroyed on Bewal Mnjotha road due to removal of speed breakers

بیول منجوٹھہ روڈ سے سپیڈ بریکر ختم مگر گھروں کا پانی روڈ کی تباہی

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول منجوٹھہ روڈ سے سپیڈ بریکر ختم مگر گھروں کا پانی روڈ کی تباہی کا اب بھی سبب بن رہا ہے بیول منجوٹھہ روڈ پر بننے والے غیر قانونی سپیڈ بریکر تو اعلی حکام کی توجہ دلانے سے ختم ہوگئے مگر نکاسی آب کا کوئی خاص نظام نہ ہونے کی وجہ سے سڑک تیزی سے تباہی کا شکار ہو رہی ہے منجوٹھہ روڈ کی طرح موہڑہ کنیال حبیب چوک روڈ نڑالی کا بھی یہی حال ہے محکمہ ہائی وے کے افسران نوٹس لیں اور گھروں کا پانی جو تباہی کا باعث بن رہا ہے اسے بند کرایا جائے تاکہ روڈ مزید نقصان سے محفوظ رہے۔

جامع مسجد دربار سائیں محمد جی دھیڑہ کنیال میں ایک عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد

Millad to be held at Jammia Masjid Sain Mohammad Ji Darbar on 14th November

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔14نومبر بروز جمعرات بمقام جامع مسجد دربار سائیں محمد جی دھیڑہ کنیال میں ایک عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا ہے جسکی صدارت حاجی چوہدری محمد فیاض ناظم مدرسہ ھذا کریں گے خصوصی خطاب حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال قریشی کا ہو گا خصوصی نعت محمد سہیل چشتی،محمد صیام شہزاد،حافظ مزمل شبیر پیش کریں گے پروگرام انشاء اللہ دن ایک بجے شروع ہو گا بعد نماز عصر جاری رہے گا پروگرام کے اختتام پر لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا تمام حضرات کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

مل اعوان اور گردونواح میں سوئی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ

Excessive load shedding in Mal Awan and surrounding regions

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔مل اعوان اور گردونواح میں سوئی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ لوگوں کے چولہے بجھ گئے عوام شدید پریشان مل اعوان ماہندر چنگا میرا اور گردونواح میں پچھلے کئی دنوں سے گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے سرکاری ملازم سکول کے بچے بغیر ناشتہ کے سکول اور دفاتر جانے پر مجبور ہیں بعض لوگ ہوٹلوں اور بعض لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں جس سے خواتین کو کچن چلانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ جب سے سردی شروع ہوئی ہے گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے اہلیان علاقہ نے مذید کہا جب سے تحریک انصاف کی حکومت برسراقتدار آئی اس وقت سے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہو رہا ہے اہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button