Kallar Syedan; British Pakistani from Slough,UK, murdered in Dadyal over land dispute, Three arrested in Kallar Syedan
ڈڈیال (آزاد کشمیر) کی پولیس قتل کیس کے سلسلہ میں ملوث مبینہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کلر سیداں پہنچ گئی اور تین افراد گرفتار
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)ڈڈیال (آزاد کشمیر) کی پولیس قتل کیس کے سلسلہ میں ملوث مبینہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کلر سیداں پہنچ گئی اور تین افراد کو گرفتار کر کے ہمراہ لے گئی ہے جبکہ اصل ملزم تا حال مفرور بتایا جاتا ہے۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے مطابق ڈڈیال (آزاد کشمیر) میں زمین کے تنازع پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا تھا جس پر تھانہ ڈڈیال پولیس کے سب انسپکٹر نوید پولیس نفری کے ہمراہ کلر سیداں پہنچ گئے اور تھانہ کلر سیداں پولیس کی نشاندہی پر مبینہ ملزمان محمد نعیم اور سہیل کو گرفتار کر لیا جبکہ قتل کیس کا رمیض نامی اصل ملزم پولیس کے ہتھے نہ چڑھ سکا جس کی وجہ سے پولیس اس کے والد کو ہمراہ لے گئی ہے۔ قتل ہونے والا شخص سلاوسے تعلق رکھنے والا ایک برطانوی شہری ہے ، رتہ موہرا ملال کا چودھری مشتاق ، جسے آج پہلے رٹا میں گولی مار دی گئی
Kallar Syedan; Dadyal police have arrested three men in Kallar Syedan for a murder committed in Dadyal, the arrested men have been named as M Naeem, Sohail and third man fled but his father was taken in custody instead. The man murdered is A British citizen from Slough, Chaudhary Mushtaq of Ratta Mohra Malal, who was shot earlier on today in Ratta has died at a hospital in Rawalpindi.
پنجاب حکومت نے کلرسیداں کے لیئے بلدیاتی سیٹ اپ کا اعلان کردیا
Punjab government announces municipal setup
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)پنجاب حکومت نے کلرسیداں کے لیئے بلدیاتی سیٹ اپ کا اعلان کردیا موجودہ میونسپل کمیٹی اپنی حیثیت میں برقرار رہے گی جبکہ دس یوسیز پر مشتمل تحصیل کونسل بھی قائم کردی گئی نوٹیفکیشن کے مطابق شہری آبادی پر مشتمل علاقے میونسپل کمیٹی کہلا ئے گی اور پرانی بلدیہ میں کسی بھی قسم کا ردوبدل کیئے بغیر اس کی موجودہ شکل کو برقرار رکھا گیا جبکہ یو سیز پر مشتمل دیہی علاقے تحصیل کونسل کا حصہ ہوں گے ان میں یوسیز بشندوٹ,غزن آباد,گف,بھلاکھر,دوبیرن کلاں,نلہ مسلماناں,منیاندہ,سموٹ,چوا خالصہ اور کنوہا شامل ہوں گی ایم سی کاوجودہ دفتر ایم سی دفتر ہی کہلائے گا جبکہ تحصیل کونسل کی کلرسیداں میں عمارت کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا اس بات کا غالب امکان ہے کہ تحصیل کونسل کے دفاتر اندرون شہر مغل بازار میں واقع پرانی یوسی کلر سیداں کے دفاتر میں قائم کیئے جاہیں گے۔
میاں نواز شریف کو طبیعت کی خرابی کے باعث عدالت نے ضمانت پر رہا کیا
Nawaz Sharif was released on bail due to a health and no other reason
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی لوھدرہ محمد نوید بھٹی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو طبیعت کی خرابی کے باعث عدالت نے ضمانت پر رہا کیا ہے اسے ڈیل کہنے والے حقائق کو جھٹلا نہیں سکتے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان خود ملک کے اندر اور باہر اپوزیشن کو ڈیل نہ دینے کے اعلانات کرتے رہے اور اب جب عدالت نے میاں محمد نواز شریف کو شدید علالت کے باعث ضمانت پر رہا کیا ہے تو حکومتی وزراء بھی اسے ڈیل قرار دے کر لوگو ں کو گمراہ کر رہے ہیں انہوں نے وفاقی وزیر غلام سرور خان کی جانب سے نواز شریف کی رہائی کو ڈیل قرار دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے گمراہ کن پروپیگنڈا قرار دیا اور کہا کہ حکومتی وزراء یہ مت بھولیں کہ نوا زشریف اپنی شدید بیمار اہلیہ کو لندن چھوڑ کر پاکستان آئے تھے انہوں نے قید وبند کی صعوبتوں کے علاوہ حکومتی انتقال کو بھی خندہ پیشانی سے برداشت کیا اور اب انہیں عدالت نے ضمانت پر رہا کیا ہے تو حکومتی وزراء اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیئے اسے ڈیل قرار دے کر توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں انہوں نے وزراء پر زور دیا کہ وہ اپنی توجہ آزادی مارچ پر مرکوز رکھیں جو ان کی حکومت کے خاتمے کا موجب بننے والا ہے اب وہ وقت زیادہ دور نہیں جب پی ٹی آئی کو اپنے ایک ایک انتقام کا حساب دینا ہوگا۔
ناصر ولائیت کو اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں تقرری کے احکامات جاری
Nasir Walliyat issued orders for appointment as Assistant Commissioner Kallar Syedan
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)پنجاب حکومت نے ڈسٹرکٹ مانیٹر آفیسر جہلم ناصر ولائیت کو اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں تقرری کے احکامات جاری کر دیئے گئے ان کی پیشرو امبر گیلانی کو ترقی دے کر ڈائریکِٹر آباد راولپنڈی تعنیات کر دیا گیا مقامی حلقوں نے ناصر ولائیت کی کلرسیداں تقرری کا خیرمقدم کیا ہے۔
بدلتے موسم کے ساتھ ہی کلرسیداں اور گرونواح میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع
Along with the changing weather, load shedding of gas starts
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)بدلتے موسم کے ساتھ ہی کلرسیداں اور گرونواح میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع,گھریلو صارفین کو شدید مشکلات,تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایام کی بارش کے ساتھ ہی کلر سیداں اور گردونواح میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی گھنٹوں سوئی گیس بند رہنے سے عام افراد کے علاوہ گھریلو صارفین کو ایک بار پھر مشکلات کا سامنا ہے طلبہ طالبات کے لیئے ناشتہ اور لنچ کی تیاری ممکن نہیں رہی اور اس کے لیئے شہریوں کا ہوٹلوں کا رخ کرنا پڑا ہے ان کا کہنا ہے کہ ابھی شروعات میں گیس کی بندش کا یہ عالم ہے تو آنے والے اہام میں سوئی گیس کا بحران سنگین صورت بھی اختیار کر سکتا ہے۔
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کنوہا نمبر 1 میں ٹریفک قوانین سے اگاہی کے متعلق منعقدہ ایک تقریب
Government Girls High School in Kanoha No 1 organized awareness of traffic laws
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کنوہا نمبر 1 میں ٹریفک قوانین سے اگاہی کے متعلق منعقدہ ایک تقریب میں پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق جنرل سیکرٹری راجہ اظہر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کر کے ہی ہم معذب شہری ہونے کا ثبوت فراہم کر سکتے ہیں۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پاکستان میں ہر سال ہزاروں افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھتے ہیں جبکہ زخمی اور معذور ہونے والوں کی تعداد بھی خطرناک حد تک زیادہ ہے کیونکہ ٹریفک حادثات کے پیچھے عموما انسان کی غلطی کارفرما ہوتی ہے۔کسی بھی ملک میں ٹریفک قوانین اس لئے بنائے جاتے ہیں تا کہ حادثات سے بچا جا سکے۔انچارج ٹریفک وارڈنز عمران نواب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فونز کے استعمال سے نہ صرف اپنی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے بلکہ دوسرے لوگ بھی آپ کی غفلت اور لاپروائی کی بھینٹ چڑھ سکتے ہیں۔ڈرائیونگ کے دوران سیٹ بلٹ کا استعمال نہ کرنا اور موٹر سائیکل پر ون ویلنگ سے انسان حادثے کا شکار ہو سکتا ہے۔سڑک استعمال کرنے والا خواہ وہ پیدل ہے یا کسی بھی قسم کی سواری پر ہے،اس کے لئے ٹریفک قوانین اور
روڈ سیفٹی کے اصولوں سے اگاہی اور ان کا احترام ہر حال میں ضروری ہے۔لین ڈسپلن کی پابندی یقینی بنا کر ہم بہت سے حادثات سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔موٹر سائیکل سوار کو ہر صورت میں روڈ سیفٹی پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسٹیل اہلمپٹ کا استعمال کرنا چاہے۔سکول ہیڈ مسٹریس روبینہ رفیق نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی ہرشہری کی ذمہ داری ہے۔انسانی زندگی بڑی اہمیت کی حامل ہے اسے ٹریفک حادثات کی نذر کرنا عقلمندی نہیں۔سینئر ٹیچر عابدہ ضمیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ایک انسان کی جان بچانا پورے خاندان کی جان بچانے کے مترادف ہے۔گاڑی چلانے کے دوران ہمیں جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہے۔تقریب کے اختتام پر سکول کے بچوں نے ٹریفک قوانین سے اگاہی کے بارے میں خاکے بھی پیش کئے جنہیں حاضرین نے بے حد پسند کیا۔