نیشنل آرٹس کونسل مری میں جما عت اہل سنت تحصیل مری کے زیر اہتما م سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم)نیشنل آرٹس کونسل مری میں جما عت اہل سنت تحصیل مری کے زیر اہتما م سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد، جس کی صدارت، سپہ سالار عقیدہ تاجدار ختم نبوت، قلندر دوراں صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے کی۔ کانفرنس میں دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کے خادمین، عقیدت مند، زائرین اور مری اور اس کے ملحقہ علاقوں سے، عاشقان رسول ﷺ سمیت علما ئے کرام و مشا ئخ عظا م نے شرکت کی صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار کے محفل میں تشریف لانے مری کے عوام نے اُن کا بھرپور روائتی انداز میں استقبال کیا۔ کانفرنس میں نامور علماء دین اور نعت خواں حضرات نے نزرانہ عقیدت پیش کئے معروف ثناء خوان مصطفےٰ، قاری انعام الحق اعوان، قاری خلیق الزمان نقشبندی، قاری محمد آصف نقشبندی، حافظ محمد فیاض عباسی، قاری سجاد قریشی، قاری اعجاز قادری ودیگر نے اپنے اپنے پیرائے میں خوبصورت عقیدت کے نذرانے اور درودوسلام بارگاہ نبوی میں پیش کییاس کانفرنس میں، دیگر سیاسی، سماجی اور دینی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے کہا کہ حضور ﷺ آخری نبی ہیں اور ختم نبوت پر کوئی سودے بازی نہیں ہو سکتی حضرت محمدﷺ ہمارے آخری بنی اور رسول ہیں جن پر آخری آسمانی کتاب قرآن مجید نازل ہوئی جو ہدایت کا منبع ہے اور حضوراکرم,ﷺ کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ جس دل میں محمد ﷺ کا عشق آگیا اس کو جنت کی ضمانت مل گئی۔ربیع الاول کا مہینہ، حضور ﷺ کی ولادت پاک کا مہینہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے حبیب کو ہمارے درمیان بھیجا تاکہ ہم اپنے اللہ کو اور اپنے آپ کو پہچانیں۔حضور ﷺ آخری نبی ہیں اور ختم نبوت پر کوئی سودے بازی نہیں ہو سکتی کائنات کی ساری بہاریں حضورﷺ کے صدقے ہیں میلادشریف کی خوشیاں منانا عین عبادت ہے، عرش سے فرش تک میلاد شریف کی خوشیاں منائی جاتی ہیں میلاد شریف کی محافل فروغ عشق رسولﷺ اور اتحاد بین المسلمین کا سب سے بہترین ذریعہ ہیں، میلاد پاک کی محافل سے ایمان مضبوط رہتا ہے، محبت اخوت کے چراغ روشن ہوتے ہیں۔میلادِعظیم میں شرکت ہر مسلمان کیلئے با عث سعادت ہے ختم نبوتﷺ اور ناموس رسالتﷺ ہر مسلمان کا ایمان ہے اور اس کے بغیر مسلمان ہونا ہی ممکن نہیں ہے محبت رسول ﷺ ایمان کااہم جزوہے کانفرنس سے جزل سیکرٹری جما عت اہل سنت ضلع راولپنڈی علا مہ رضا المصطفی شاہ بخا ری، قاری آصف محمو د قادری سمیت دیگر نے بھی خطا ب کیا
کانفرنس کے اختتام پر، سرکار جی نے آنے والے زائرین کو دم فرمایا اور صلوۃ و سلام کے بعد، ملکی سلامتی و خوشحالی، افواج پاکستان کی کامیابی اور اسلام کی سر بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ممتاز عالم دین جزل سیکرٹری جما عت اہل سنت ضلع راولپنڈی رضاء المصطفی شاہ بخاری، نگران مرکزی میلاد و سیرت کمیٹی امجد ارباب عباسی نے والہانہ انداز میں سب کو اس تقریب میں آمد پر خوش آمدید کیا اور کہا کہ یہ میلادعیدمیلادالنبیﷺ کی تقریبات کے سلسلے کی استقبالی تقریب ہے جس میں عاشقان رسول ﷺکے بہت بڑے ہجوم اورجذبہ کو دیکھ کر برملا اظہار کیا جاسکتا ہے کہ مری کا پتا پتا حضور کے میلاد میں پیش پیش ہے اور تحصیل مری کے تمام لوگوں سے 12ربیع الاول کی تقریبات اورجلوس میں بھرپور شرکت کی درخواست کی قاری تسنیم سلطان چشتی،حافظ جانی،عاشقان رسول،میڈیا کے عہدیداران ، سول سوسائٹی، سول افسران، خواتین اور سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اورمری آرٹس کونسل کوعیدمیلاد النبیﷺ کی استقبالیہ تقریب کو کامیابی سے منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔ پیر حق خطیب بادشاہ نے تمام حاضرین کو دم کیا آخر میں خطہ کوہسار کے ممتازبزرگ عالم دین مفتی عبدالرزاق نے علامہ پیر سید زبیر شاہ مرحوم کی بخشش درجات کی بلندی ملکی خیرسگالی،کشمیرکی آزادی اور امت مسلمہ کی بہتری کے لیے دعا کروائی۔
دربا ر عالیہ کا مرہ شریف کے سجا دہ نشین حضرت سائیں مطلو ب حسین قادری کی نما ز جنا زہ دربا ر عالیہ کا مرہ شریف میں ادا کررد ی گئی
Sain MAtloob Hussain Qadri of Allia Qamra Shareef passed away
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) دربا ر عالیہ کا مرہ شریف کے سجا دہ نشین حضرت سائیں مطلو ب حسین قادری کی نما ز جنا زہ دربا ر عالیہ کا مرہ شریف میں ادا کررد ی گئی نما ز جنا زہ میں بہت بڑی تعدا د میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے غلا م مرتضی ستی، پی پی پی این اے 57کے رہنما آصف شفیق ستی، پی ٹی آئی پی پی 6کے رہنما ء را جہ محمد احسان ستی، کما نڈو قاسم ستی،پا پا شکیل ستی،عقیل ستی سمیت دیگر ہزاروں کی تعدا د میں سیا سی،سماجی، مذہبی رہنما ؤ ں وکلا ء، صحا فیو ں مریدین و عقیدت مندو ں نے نما ز جنا زہ میں شرکت کی۔