DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; A gang arrested for con marriage with fake British Pakistani girl by taking large sum of money in scam

تھانہ کلر سیداں پولیس نے سادہ لوح افراد کو دوران سفر برطانوی شہری ظاہر کر کے شادی کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورنے اور زبردستی چھین لینے کے الزام میں نامزد سات میں سے چار ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ مال برآمد کر لیا

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)تھانہ کلر سیداں پولیس نے سادہ لوح افراد کو دوران سفر برطانوی شہری ظاہر کر کے شادی کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورنے اور زبردستی چھین لینے کے الزام میں نامزد سات میں سے چار ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ مال برآمد کر لیا جبکہ خاتون سمیت تین ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دینہ، میرپور اور مندرہ کے علاقہ میں سادہ لوح افراد کو لوٹے جانے کا انکشاف۔نکاح کے موقع پر جس شبانہ نامی لڑکی کو دلہن کے روپ میں پیش کیا گیا اس کا نام و پتہ بھی جعلی نکلا۔مبینہ دلہن اس سے قبل تھانہ ریس کورس گراؤنڈ میں بھی چالان ہو چکی ہے،دوران تفتیش ملزمان کے انکشافات۔یاد رہے کہ فاروق آباد چکوال کے رہائشی ملک نصرف اقبال نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا تھا کہ 2016 میں دوران سفر مسمی جہانگیر سے بس میں ملاقات ہوئی جس نے مجھے بتایا کہ وہ اپنی عزیزہ لڑکی کا رشتہ دینا چاہتا ہے جس پر میں نے اپنے بیٹے کیلئے رشتہ کی حامی بھر لی جس پر جہانگیر نے مجھے کلر سیداں غوثیہ محلہ بلوایا جہاں افتخار سکنہ سروہا چوہدریاں،جہانگیر سکنہ جبر،سائیں حمید سکنہ پنڈوری بنگیال،عاشق حسین سکنہ تھاتھی،شکیل احمد سکنہ میرپور آزاد کشمیرموجود تھے۔اس موقع پر جہانگیر نے شبانہ نامی لڑکی کیساتھ رشتہ کروانے کے عوض ڈیڈھ لاکھ روپے مجھ سے وصول کئے۔مورخہ 31 اگست 2016،شبانہ کی شادی میرے بیٹے حمزہ علی سے کلر سیداں کے ایک شادی ہال میں ہونا قرار پائی او ر مجھ سے شاپنگ کے عوض لڑکی کے ماموں گلتاست نے ساڑھے تین لاکھ روپے کی رقم لے لی۔نکاح حافظ عامر شہزاد نے پڑھوایا جس کے بعدشبانہ کی شادی میرے بیٹے حمزہ علی سے ہوئی اور اس موقع پر میں نے دلہن کو پانچ تولے سونا اور نقدی رقم جو حق و مہر کی صورت میں مقرر ہوئی تھی ساڑھے تین لاکھ روپے موقع پر ادا کر دہئے۔اس موقع پرلڑکی شبانہ کے متعلق نیشنلٹی انگلینڈ ظاہر کی گئی کہ جب ویزہ لگے گا تو رخصتی کریں گے۔نکاح کے بعد نکاح نامہ بھی مجھے نہ دیا گیا اور یہ کہا گیا کہ نکاح نامہ بیرون ملک لڑکے حمزہ کے کاغذات کیلئے جمع کرایا جائے گا۔مورخہ 17ستمبر 2019، گلتاسب نے اطلاع دی کہ حمزہ کا ویزہ لگ چکا ہے لہذا رقم لے کر کلر سیداں آ جاؤجس پر میں، میرا بیٹا حمزہ علی،میرا دوست فرخ ابرار ہمایوں سکنہ ڈھڈیال کلر سیداں آگئے جہاں افتخار،جہانگیر،سائیں حمید،عاشق،شکیل اور گلتاسب موجود تھے جنہوں نے زبردستی ساڑھے تین لاکھ روپے کی رقم اور موبائل فونز چھین لئے اور کہا کہ کوئی شادی وغیرہ نہ ہے خاموشی سے واپس چلے جاؤ۔

Kallar Syedan; A gang has been arrested for con marriage with fake British Pakistani girl by taking large sum of money in scam, The gang went far as taking money by forcing money.

مریم نواز کی رہائی کا خیر مقدم

PML-N welcome release of Maryam Nawaz

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یونین کونسل بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے مریم نواز کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے نیک شگن قرار دیا اور کہا کہ موجودہ سیاسی حالات میں مریم نواز ہی مسلم لیگ ن کو بہتر انداز میں چلا سکتی ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ملک بھرمیں موجود مسلم لیگ ن کے کارکن نواز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں پوری طرح سے متحد ہیں اس خاندان نے قومی ترقی کے جرم کی سزا قید و بند کی صعوبتوں میں برداشت کی ہے جن لوگوں نے اس ملک کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالا جنہوں نے ایٹمی دھماکے کیئے ملک کو تاریکیوں سے نجات دلائی سی پیک کا اجراء کیا ہم ان کی خدمات کا صلہ آج انہیں جیل میں ڈال کر دے رہے ہیں ہم اپنی درخشندہ ماضی کی تاریخ کو داغدار کرنے کے مرتکب ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ حالات خواہ کچھ بھی ہوں مسلم لیگ ن کے کارکن میاں محمد نواز شریف اور محترمہ مریم نواز کی قیادت میں پوری طرح سے متحد رہیں گے اور اپنی جماعت کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

ڈاکٹر صغیر احمد نے گزشتہ روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ

Dr. Saghir Ahmed visited THQ Hospital Kallar Syedan

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز راولپنڈی ڈویژنل ڈاکٹر صغیر احمد نے گزشتہ روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ڈینگی وارڈ ز کا دورہ کیا اور وارڈز میں زیر علاج مریضوں سے ان کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجہ کے بارے میں استفسار کیا جس پر مریضوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

نصرت عباس سکنہ کنوہا سے 9 لیٹر شراب برآمد

Nusrat Abbass of Kanoha arrested in possession of alcohol

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) تھانہ کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی ملک محمد فیاض نے دوران گشت منشیات فروش نصرت عباس سکنہ کنوہا سے 9 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پنجاب گروپ آف کالجز کلر سیداں کیمپس میں مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں منعقدہ سیمینار

Dengue virus awareness seminar held at Punjab group of college Kallar Syedan

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)پنجاب گروپ آف کالجز کلر سیداں کیمپس کے پرنسپل طارق حسین نے ڈینگی وائرس کے بچاؤ اور اس کی روک تھام کے حوالے سے کی جانے والی تدابیر کے بارے میں مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں منعقدہ سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی معیاری اور جدید سہولیات کی فراہمی پر بھر پور توجہ دی جا رہی ہے۔حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ڈینگی لاروا کی شناخت،نگرانی اور اسے تلف کرنے کیلئے بروقت روک تھام کر کے ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف شہر ڈینگی کی لپیٹ میں ہیں اور یہ مرض وبائی شکل اختیار کر چکا ہے اور کراچی سے لے کر پشاور تک ہزاروں کی تعداد میں افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے علاوہ مخصوص علاج موجود نہیں،عام طور پر ہماری توجہ صرف گندے پانی کی جانب جاتی ہے لیکن صاف پانی بھی اس مرض کو پھیلانے کا سبب بن سکتا ہے۔بارش کے بعد اگر گھروں کے آس پاس یا لان صحن وغیرہ میں پانی جمع ہو جائے تو اسے فورا نکال کر وہاں سپرے کرنے سے ڈینگی سے بچاؤ ممکن ہو
سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر مچھروں کی آفزائش کا ماحول ہی ختم کر دیا جائے تو اس مرض کا مکمل قلع قمع ہو سکتا ہے۔اس موقع پر پرنسپل نے اساتذہ اور طلباء و طالبات میں انسداد ڈینگی کے متعلق پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button