Chakswari, AJK; British-based Pakistani writer Chaudhry Mohammed Haroon’s book inauguration cermony
کلیا ل چکسواری سے تعلق رکھنے والے برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد مصنف چودھری محمدہارون کی کتاب زندہ دلی سے آگے کی تقریب رونمائی
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)منی لندن میرپور کے جدیدشہرکوٹلی میرپور شاہراہ پرواقع علامہ اقبال ا وپن یونیورسٹی میرپور کیمپس کے ہال میں اس کتاب کی پروقار اورہرلحاظ سے کامیاب اورمنفرد رتقریب رونمائی منعقدہوئی کلیال چکسواری کے زمیندار اورمتمول خاندان کے چشم وچراغ چودھری محمدہارون کواللہ تعالی نے جن تخلیقی صلاحیتوں اورخوبیوں سے نوازا ہے ان کااظہار انہوں نے اپنی دوکتابوں زندہ دلی اورزندہ دلی سے اگے تصنیف کرکے کیاہے ان کی زندگی کا علمی ادبی و تخلیقی گوشہ ہے جس پر جتنافخرکیاجائے کم ہے۔ انہوں نے ماد ہ پرستی کے اس دور میں اس عظیم ادبی وعلمی اورسماجی خدمت کے پہلوؤں پربھرپور توجہ دے کرعظیم کارنامہ انجام دیاہے۔ کتاب کی تقریب رونمائی کے کامیاب انعقاد میں پرخلوص کردا ر اداکرنے پرجناب ڈاکٹرزبیر احمدقاضی ڈائریکٹرمیاں محمدبخش پبلک لائبریری میرپور جناب فیصل شہزاد علامہ اقبا ل اوپن یونیورسٹی میرپور کیمپس ذوالفقار اسد صدر ادبی تنظیم سخن کدہ میرپور تقریب کے جملہ متظمین اورشرکاء تقریب نے بھرپور کردار اداکیاہے مقررین نے اپنے خطابات سے تقریب کوچار چاندلگادیے تقریب کی صدارت سابق چیف جسٹس جناب جسٹس عبدالمجیدملک نے کی نظامت کے فرائض ڈاکٹرزبیر احمدقاضی ڈائریکٹرمیاں محمدبخش پبلک لائبریری میرپورنے انجام دیے اورتقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا ڈاکٹرزبیر احمدقاضی ڈائریکٹرمیاں محمدبخش پبلک لائبریری میرپورنے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی منور سیالوی نے ہدیہ نعت پیش کیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کتاب کے حوالے سے صوفی محمدیعقوب شہیدفاؤنڈیشن رجسٹرڈ میرپور کے چیئرمین چودھری محمدخلیق الزمان ڈپٹی کسٹوڈین آزادکشمیر نے کہاہے کہ چودھری محمدہارون کے اندر ایک بڑاانسان موجودہے انہوں نے اسے پہچان لیاہے۔کتاب کے مطابق عادتیں بدلیں خودبدل جائیں گے چودھری ہارون صاحب نے کانٹوں کے بجائے پھول ہی پھول بکھیر دیے ہیں
پولیس انسپکٹر چوہدری ضیاء اللہ کے والد ریٹائرڈ گرداورچوہدری منظور حسین کی وفات پر اُن کے آبائی گھر سماہنی میں جا کر سوگوار خاندان اور مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)سابق کونسلر چوہدری محمد یعقوب کوٹ قندوخان، محمد قیوم،پیپلز پارٹی حلقہ چکسواری کے سیکرٹری نشر واشاعت ثاقب ظفرPPPمیونسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈانے گزشتہ روز پولیس انسپکٹر چوہدری ضیاء اللہ کے والد ریٹائرڈ گرداورچوہدری منظور حسین کی وفات پر اُن کے آبائی گھر سماہنی میں جا کر سوگوار خاندان اور مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ اور مرحوم ریٹائرڈ گرداوّرچوہدری منظور حسین کے لیے دعا ئے مغفرت کی اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم ریٹائرڈ گرداوّر چوہدری منظور حسین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔اور تمام جملہ سوگوار ان کو صبر وجمیل کے ساتھ یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق و ہمت دے۔اس موقع پر تحصیل دار امور منگلاڈیم چوہدری غلام محی الدین،سابق ایم ایل اے قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری محمد امین،کے ڈی اے کے سابق چیئر مین چوہدری عبدالمجید اور بعد ازاں قائد اساتذہ چوہدری مہربان علی اور مدرس عبدالباسط چکسواری نے بھی پولیس انسپکٹر چوہدری ضیاء اللہ سے ان کے والد ریٹائرڈ گرداوّر چوہدری منظور حسین کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔