Kallar Syedan; Young man from Maira Sangal commits suicide by jumping in to Phalina dam
کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 23 سالہ نوجوان نے ڈیم میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 23 سالہ نوجوان نے ڈیم میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔خودکشی کا یہ واقعہ نواحی علاقہ مہیرہ سنگال میں پیش آیا جہاں 23 سالہ محمد طیب نے قریبی ڈیم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ملک حیات موقع پر پہنچ گئے اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔
Kallar Syedan; M Teayyab, 23, from Maira Sangal committed alleged suicide by jumping in to Phalina dam.
کلر سیداں پولیس نے 16 سالہ بچے کیساتھ بدفعلی کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا
Two men accused of abusing teenage boy in village Arazi Bandi
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پولیس نے 16 سالہ بچے کیساتھ بدفعلی کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔عثمان حلیم سکنہ آراضی بانڈی نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز دن گیارہ بجے میرا چھوٹا بھائی (آ) جس کی عمر 16 برس ہے گھر سے سودا سلف کیلئے شاہ باغ گیا اور شام کو تقریبا چھ بجے گھر واپس آیا تو اس کی طبیعت ناساز تھی اور انتہائی پریشانی کے عالم میں تھا، میں نے پریشانی کی وجہ پوچھی تو وہ خاموش رہا۔31 اکتوبر کو اس کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو اس نے روتے ہوئے بتایا کہ 28 اکتوبر کو جب سودا سلف لینے کیلئے گیا تو راستے میں دانش سکنہ مدینہ ٹاؤن اور نعمان سکنہ آراضی بانڈی آگئے اور انہوں نے مچھلیوں کا شکار کرنے کے بہانے مجھے اپنے موٹر سائیکل پر بیٹھا لیا اور منگال ڈیم کی طرف لے گئے اور جنگل میں لے جا کر دانش اور نعمان نے مار پیٹ کر کے میرے ساتھ زبردستی بدفعلی کی اور اس دوران انہوں نے ویڈیو بھی بنا لی اور ڈرایا دھمکایا کہ اگر کسی سے ذکر کیا تویہ گندی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں گے۔
ساٹھ لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی مویشی پھاٹک بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگی
Cattle gate built at the cost of 60 Lakh rps left deserted
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) ساٹھ لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی مویشی پھاٹک بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگی۔کلر سیداں تھانہ روڈ پر آوارہ جانوروں کو قید کرنے کیلئے چند برس قبل 60 لاکھ روپے کی لاگت سے مویشی پھاٹک تعمیر کی گئی تھی جو عدم توجہی کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے۔پھاٹک آوارہ جانوروں کے کام تو نہ آ سکی تا ہم منشیات فروشوں کی آماجگاہ ضرور بن گئی ہے جبکہ پھاٹک کے اندر آوارہ اور خارش زدہ کتے بھی گھومتے نظر آتے ہیں۔عوامی حلقوں نے اس امر پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مسلم لیگ ن کلر سیداں کے کارکنان سابق کونسلروں،تاجروں اور دیگروں نے پشاور موڑ اسلام آباد جا کرآزادی مارچ کی تقریب میں شرکت کی
PML-N leaders and supporters participate in Azadi maarch
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کلر سیداں کے کارکنان سابق کونسلروں،تاجروں اور دیگروں نے پشاور موڑ اسلام آباد جا کرآزادی مارچ کی تقریب میں شرکت کی،شرکت کرنے والوں میں انجنیر قمر الاسلام راجہ، سابق چیئر مین شیخ عبدالقدوس،محمد زبیر کیانی،چوہدری صداقت حسین،چوہدری عبدالغفار،محمد نوید بھٹی،مولانا احسان للہ چکیالوی،زین العابدین عباس،راجہ ضیا احمد بشیر،مولانا عبدالرشید، راجہ گلستان خان،نوید بھٹی، راجہ شہزاد یونس،راجہ فیصل منور، حاجی اخلاق حسین، حاجی طارق تاج،حاجی ظفر محمود، چوہدری توقیر اسلم، مرزا اظہر محمود، سید مداح حسین شاہ، چوہدری شاہد گجر، شیخ ندیم احمد، چوہدری نعیم بنارس، شیخ حسن سرائیکی، صوبیدار غلام ربانی،چوہدری فیصل حفیظ،مرزاتنویر الحق،ماسٹر عبدالمجید،چوہدری محمد حنیف اور دیگر بھی شامل تھے۔
مقا می تا جر مفتی عبد ا لو حید کی بیٹی کی ر خصتی حسنین سعید کے ہمر ا ہ جمعہ کے ر و زانجام پائی
Wedding of daughter of businessman Mufti Abdul Wahid celebrated
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)مقا می تا جر مفتی عبد ا لو حید کی بیٹی کی ر خصتی حسنین سعید کے ہمر ا ہ جمعہ کے ر و زانجام پائی تقریب میں محمد ا قبا ل عر ف لا لی،صد ر کلر با ر کو نسل سید سبط ا لحسن شا ہ،میجر (ر) جا و ید،محمد ز ا ہد،ا مجد سیٹھی،ر ا جہ ا قبا ل،چو ہد ر ی محمد یا سر،چو ہد ر ی ا کر م،لطیف بھٹی،شا ہد صر ا ف،ر ا جہ سعید،چو ہد ر ی عا مر،محمد جا و ید ا قبا ل،عبد ا لعز یز پا شا،سر د ا ر و سیم،مفتی محمد سلیم،مو لا نا عبد ا لر حمن،حا جی محمد جلیل،ماسٹر ا للہ ر کھا،جہا نگیر منہا س،ر ا جہ ا سما عیل سمیت معز ز ین علا قہ نے شر کت کی۔
ریٹائرڈ ڈی ایس پی عبدالرزاق چیمہ کی نماز جنازہ سپورٹس سٹیڈیم میں ادا کی گئی
Namaz e janaza of retired DSP Abdul Razaq takes place at Kallar Sports stadium
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)ریٹائرڈ ڈی ایس پی عبدالرزاق چیمہ کی نماز جنازہ سپورٹس سٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں چوہدری شفقت محمود، پرویز اختر قادری،سیٹھ عبدالرؤف،مسعود بھٹی،راجہ محمد فیاض، حاجی ریاست حسین، زین العابدین عباس، چوہدری توقیر اسلم، تنویر شیرازی،عابد زاہدی،حاجی محمد اسحاق، احسان الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔