Chakswari, AJK; Barrister Sultan Mahmood Ch is likely to win Mirpur byelections
میرپور کے ضمنی الیکشن میں بیرسٹرسلطان محمود چودھری بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی راہنماوسابق امیدوار اسمبلی حلقہ نمبردوچکسواری چودھری محبوب اصغرنے کہاہے کہ میرپور کے ضمنی الیکشن میں بیرسٹرسلطان محمود چودھری بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد ان کی حمایت کااعلان کرچکی ہے مزیدجوق در جو ق لوگ آرہے ہیں کیونکہ سابق امیدوار اسمبلی نے میرپور کے لوگوں کے حقو ق کادفاع کرنے کے بجائے ان پرظالمانہ ٹیکس لگاکرسخت مایوس کیاہے اب لوگ سمجھ چکے ہیں کہ ان کے دھوکے میں کبھی نہیں آئیں گے ان خیالات کااظہار انہو ں نے میڈیاکے نمائندگا ن سے گفتگو کرتے ہوئے کیاہے انہوں نے کہاکے میرپور شہر میں جوبھی آج ترقی نظر آرہی ہے وہ سابق وزیر اعظم آزادکشمیر بیرسٹرسلطان محمود چودھری کے دور حکومت میں ہوئی ہے اس لیے حلقہ نمبرتین میرپور کے تمام لوگوں نے اب فیصلہ کرلیاہے کہ بیرسٹرسلطان محمود چودھری ہی کوووٹ دیناہے انہوں نے کہاکہ جب سے بیرسٹرسلطان محمود چودھری کی الیکشن مہم شروع ہوئی ہے بیرسٹرسلطان محمود چودھری جن کولوگوں کی بہت بڑی حمایت حاصل ہے میرپور کاضرور سلطان بنے گاآنے والی تبدیلی کوکوئی روک نہیں سکے گا
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مسلم لیگ ن آزادکشمیر اولڈھم برانچ برطانیہ کے سیکرٹری جنرل راجہ ظہور حسین نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میاں نواز شریف کی صحت پرسیاست نہ کرے اورنہ ہی علاج معالجے کی فراہمی میں کسی قسم کی د یر کرے اگرمیاں نوازشریف کوکچھ ہوگیاتوان کے قتل کامقدمہ عمران خان اوران کے وزراء پردر ج ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پرمسلم لیگ ن برطانیہ کے مرکزی نائب صدر راجہ محمدیوسف بندوروی بھی موجودتھے انہوں نے کہاکہ میاں محمدنوازشریف نے ملک وقوم کی ترقی اورخوشحالی کے لئے جوخدمت کی ہے وہ سب کے سامنے ہے اوراسی کی ان کوسزا مل رہی ہے کرپشن ایک بہانہ ہے جوابھی تک ثابت نہیں ہوئی میاں محمدنواز شریف پاکستان کوایشیاء کاٹائیگر بناناچاہتے تھے ملک تیزی سے ترقی کی راہ پرگامز ن ہوچکاتھاہرآنے والادن روشن مستقبل کی نویددے رہا تھاجوپاکستان مخالف قوتیں یہ برداشت نہیں کرسکیں موجودہ حکومت کوٹارگٹ ملااس نے آتے ہی کام دکھاناشروع کردیاپہلے ظالمانہ ٹیکس لگاکرلوگوں کے منہ سے روٹی کانوالاچھینااورپھرسی پیک کامنصوبہ بندکیاجوملک کی ترقی کاراز تھادوسر ی طرف اپوزیش کوجیلوں میں ڈا ل کران کی علاج کی سہولتیں بھی چھین لیں انہوں نے کہاکہ عمران خان اتناظلم کرے جتناکل اسے برداشت بھی کرناپڑے