Kallar Syedan; Married women appears in court and gives statement she was not abducted and left her home in village Samot on her own will
کلر سیداں میں درج اغواء کے مقدمے کا ڈراپ سین،مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا،اپنی مرضی سے گئی اور واپس آ گئی،شادی شدہ مغویہ کا علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے بیان
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں میں درج اغواء کے مقدمے کا ڈراپ سین،مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا،اپنی مرضی سے گئی اور واپس آ گئی،شادی شدہ مغویہ کا علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے بیان،شوہر کیساتھ جانے سے انکار پر مغویہ کو اس کی خواہش کے مطابق اپنی والدہ کے ہمراہ جانے کی اجازت دے دی گئی جبکہ اغواء کے الزام میں گرفتار تین ملزمان پولیس کے جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔یاد رہے کہ کلر سیداں کے نواحی علاقہ سموٹ کے رہائشی محمد سعید نے اپنی بیوی کے اغواء کا مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا تھا کہ اس کی بیوی جو ایک بیٹے کی ماں بھی ہے اپنی ساس اور سسر کے ہمراہ سموٹ سے سودا سلف لے کر پیدل گھر جا رہی تھی کہ اسی دوران سموٹ روڈ پر ایک مہران کار جس میں عثمان بٹ،یاسر محمود اور فیصل محمود بیٹھے ہوئے تھے نے اس کی بیوی کو زبردستی گاڑی میں بیٹھا کر زنا و حرام کاری کی خاطر اپنے ہمراہ لے گئے جس پر سب انسپکٹر راجہ غلام شبیر نے ان کا تعاقب کرتے ہوئے نہ صرف مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا بلکہ مغویہ کو بھی بازیاب کروا کر اسے ویمن پولیس راولپنڈی کے حوالے کر دیا گیاجسے جمعرات کے روز مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
Kallar Syedan; Mohammad Saeed of village Samot who had registered police report against three men that they had abducted his wife a mother of a child. Mrs Saeed appeared in court and told the judge she was not abducted and left home on her own will.
محکمہ صحت کی ہدایت پر 21 اکتوبر سے تمام ڈی ایچ کیوز،ٹی ایچ کیوز اور بی ایچ یوز میں ہپاٹائٹس بی اور سی کا ہفتہ منایا جارہا ہے
Hepatitis awareness week being held health centres
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)محکمہ صحت کی ہدایت پر 21 اکتوبر سے تمام ڈی ایچ کیوز،ٹی ایچ کیوز اور بی ایچ یوز میں ہپاٹائٹس بی اور سی کا ہفتہ منایا جارہا ہے جو 25 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہمایوں انور میر نے میڈیا کو بتایا کہ اس دوران ہپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کا مفت طبی معائنہ ہو گا اور ٹیسٹ لئے جائیں گے۔ٹی ایچ کیوز میں روزانہ کے حساب سے پندرہ سو مریضوں کو چیک کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ بی ایچ یوز میں 50 سے 70 مریضوں کو روزانہ کی بنیاد پر دیکھا جائے گا۔
ڈینگی کے حوالے سے لیکچر دینے والی ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات لیڈی ڈاکٹر حراء خود ڈینگی کا شکار ہو گئی
Lecturer on dengue virus falls victim to the virus her self
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کلر سیداں میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے لیکچر دینے والی ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات لیڈی ڈاکٹر حراء خود ڈینگی کا شکار ہو گئی جسے مرض کی تشخیص کے بعد راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جہاں علاج معالجے کے بعد انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں واپس بھیج دیا گیا ہے۔