DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Dialysis process started at Ghulam Rabbani Qureshi Kidney Center

غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹر میں ڈیلائسیزکا عمل شروع ہو گیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹر میں ڈیلائسیزکا عمل شروع ہو گیا۔غریب،نادار مریضوں کی طرف سے آصف ربانی قریشی کا جولیاں اٹھا کردعاہیں۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت الفتح گروپ کے صدر آصف ربانی قریشی نے اپنی رہائش گاہ کے قریب اپنے والد محترم غلام ربانی قریشی (مرحوم)کے نام سے منصوب کڈنی سنٹر(غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹر) بنایا تھا جو کہ ایک بہت ہی خوبصورت اور کشادہ بلڈنگ پر مشتمل ہے جس میں بہت ہی اعلیٰ قسم کی مشینری نصب کی گئی اور وارڈ میں جو بیڈز رکھے گے وہ بھی بہت ہی اعلیٰ قسم کے ہیں گذشتہ روز غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹر میں پہلاڈیلائسیز کیا جا رہا ہے اور مریض کی حالت بھی بہتر ہے غریب،نادار مریضوں کی طرف سے آصف ربانی قریشی کا جولیاں اٹھا کردعاہیں دی جا رہی ہیں۔

Kahuta; Dialysis process has started at Ghulam Rabbani Qureshi Kidney Center in Kahuta, which has been welcomed by public in Kahuta and surrounding regions.

عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیرویوں سمیت عالم اسلام کامقدمہ بہادری کے ساتھ لڑا ہے

PM Imran Khan praised for his speech in support of Kashmiri at United Nation

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنر ل اسمبلی کے اجلاس میں تمام ایشو پر کھل کر بات کی ان کی تقریر نے ثابت کر دیاکہ وہ پاکستان اور کشمیر کے ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے لیڈر ہیں قائد محترم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیرویوں سمیت عالم اسلام کامقدمہ بہادری کے ساتھ لڑا ہے۔وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کی دھواں دھار تقریر سے بھارتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی ہے انہوں نے اسلامی شناخت کا تحفظ کیا ہے اور پہلی مر تبہ کسی نے کشمیر کے مظلوم عوام کے مصائب کو تمام عالم دنیا کے سامنے لکھا ہے ان کی کشمیری عوام کے لیے کی جانے والی جد وجہد ضرور رنگ لاہیں گئی پاکستانی عوام اپنے وزیر اعظم عمران خان کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب وصوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے اپنے آفس عوامی سیکرٹریٹ مٹور میں میڈیا کے نمائندوں اور عوام علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ ناصر کیانی آف سموٹ، راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال، انجینئر راجہ بلال آف ڈھوک بنگیال، سید نجم الحسن نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ، راجہ مظہر آف دکھالی، راجہ ذوالفقارعلی ستی آف کتھیل ہون، چوہدری معروف آف نارہ،راجہ تصدق جنجوعہ آف سلطان خیل،راجہ فرقان جنجوعہ عرف کاشی آف ممیام دیگر معززین علاقہ موجود تھے۔

تنظیم الاعوان پاکستان کے ماہانہ اجلاس

Monthly Meeting of the Organization of Al-Awan Pakistan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تنظیم الاعوان پاکستان کے ماہانہ اجلاس۔کثیر تعداد میں اعوان قبیلے کے عہدیدران نے شر کت کی۔گذشتہ روز قبل تنظیم الاعوان پاکستان کا ماہانہ اجلاس ایبٹ لاء کالج اسلام آباد میں منعقدہواجس میں پیر خالد سلطان حق باہوصدرتنظیم الاعوان پاکستان،امیر داداعوان سرپرست اعلیٰ تنظیم الاعوان پاکستان، گلفام اعوان جنر ل سیکرٹری تنظیم الاعوان پاکستان، تنویر اعوان وائس چیئرمین تنظیم الاعوان پاکستان،قیصر ایوب اعوان صدر سپریم کونسل تنظیم الاعوان پاکستان،ملک ساجد اعوان کواڈینئٹرتنظیم الاعوان پاکستان،ملک معین اعوان صدر یوتھ تنظیم الاعوان پاکستان،ملک عبد القدیر اعوان نائب صدر تحصیل کہوٹہ تنظیم الاعوان پاکستان، ملک عبد الباسط اعوان، ملک عبدالقیوم اعوان،ملک عبد الوہاب اعوا ن سمیت دیگر افراد نے شر کت کی اس موقع پرآہندہ اجلاس کے حوالے سے لائحہ عمل بنایا گیا جبکہ ملک بھر میں موجود اعوان قبیلے کی فلاح وبہبودکے کام کر نے کا عہد کیا گیا۔

معروف قانون دان مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ کی طرف سے پر تکلف دعوت کا اہتمام

Reception held by prominent Lawyer Mazhar Iqbal Bhatti Advocate

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف قانون دان مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ کی طرف سے پر تکلف دعوت کا اہتمام۔سی او ایم سی کہوٹہ کی خصوصی شرکت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت معروف قانون دان مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ کی طرف سے پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا جس میں چیف آفیسر ایم سی کہوٹہ مخدوم احمد بلال، عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ،فوڈ انسپکٹر رانا غلام مر تضیٰ، سردار آمین ثاقب، محکمہ صحت کے قلب عباس، سابق کونسلر مختار احمد قریشی نے شر کت۔مظہر اقبال بھٹی نے اپنے مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی جبکہ تمام معزز مہمانوں نے اپنے میز بان معروف قانون دان مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ کا شکر یہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button