چار اوباش نوجوانوں کی نویں جماعت کے طالب علم کے ساتھ بدفعلی تین افراد گرفتارایک فرار ہو گیا
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہا ڈاٹ کام,عمران ضمیر
چار اوباش نوجوانوں کی نویں جماعت کے طالب علم کے ساتھ بدفعلی تین افراد گرفتارایک فرار ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق عظیم پبلک سکول دھپری کے طابعلم فہدساکن پڑی سٹاپ جو نویں جماعت کا طالبعلم ہے۔ کو کاشف، عاطف اور سعد سکنہ مواڑہ نے بد فعلی کا نشانہ بنایااور خود موقع سے فرار ہو گئے۔اورنگزیب ولد منظورحسین سکنہ بڑوٹہ ڈھوک پڑی نے پولیس کو بتایا کہ آج صبح ذبح خانہ چوک پہنچا تو میرا بیٹا فہد کھڑا تھا۔ میرے استفسار کرنے پر اس نے بتایا کہ میں رفع حاجت کے لیئے واش روم گیا۔جب باہر نکلا تو آصف شہزاد، کاشف شہزادپسران شیر افضل اور سعد بن ساجد کھڑے تھے۔ آصف شہزاد نے میرے منہ پر رومال رکھ دیااور مجھے زبردستی اٹھا کر نالے کی طرف لے گئے اور میرے کپڑے اتار کر بد فعلی کی۔
Kahuta; A class 9 student at Azeem public school was abused by four men, Kahuta police have arrested three people while one person manged to run away.
راولپنڈی او ر آزاد کشمیر کے ملانے والی مصروف ترین شاہراہ آزاد پتن کے مقام پر پلی گرنے سے بند ہوگئی
Azaad Pattan road closed after bridge collapses
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر
راولپنڈی او ر آزاد کشمیر کے ملانے والی مصروف ترین شاہراہ آزاد پتن کے مقام پر پلی گرنے سے بند ہوگئی۔ بڑی اور بھاری گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں۔ متبادل راستہ کروٹ، ہولاڑ روڈ استعمال کیا جائے۔ تفصیل کے مطابق راولا کوٹ، پلندری اور آزاد کشمیر کو ملانے والی شاہراہ آزاد پتن کے مقام پر فاروق ہوٹل کے نزدیک پلی گرنے سے بند ہوگئی ہے۔ جس سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں اور دونوں طرف سے ٹریفک بلاک ہو گئی۔ ٹریفک پولیس نے ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کو متبادل روٹ استعمال کرنے کے لیئے کہا ہے۔
کہوٹہ شہر میں ڈھنگی کی اونچی اڑان جاری
Dengue virus number of patients increase in Kahuta region
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر میں ڈھنگی کی اونچی اڑان جاری۔ محلہ چھنی اعوان کی معروف کاروباری شخصیت حاجی ملک غلام مرتضیٰ کی اہلیہ محترمہ اور بہو کو ڈھنگی بخار ہو گیا۔کہوٹہ کے زمہ دار افسران “اہر کنڈیشن “کی ٹھنڈی ہوا کے مزے لینے لگے جبکہ ملازمین فیس بک،ٹک ٹاک، واٹس ایپ اور ٹویٹر میں مصروف عوام کا کوئی پر سان حال نہیں۔تحصیل انتظامیہ کی طرف سے تاحال سپرئے نہ کرنے پر عوام میں شدید غم و غصہ کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء نے ضلعی اور صوبائی انتظامیہ سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ تفصیل کے ملک بھر کی طرع کہوٹہ شہر میں بھی آئے روز کوئی نہ کوئی ڈھنگی بخار کا کی سامنے آر ہا ہے گذشتہ روز کہوٹہ شہر کے محلہ چھنی اعوان کے رہائشی کہوٹہ کی معروف کاروباری شخصیت حاجی ملک غلام مرتضیٰ کی اہلیہ محترمہ اور بہو کو ڈھنگی بخار ہو گیاجبکہ انتظامیہ کی طرف سے ان کوکوئی بھی سپورٹ نہیں مل رہی موجود دور حکومت میں ابھی تک ڈھنگی مچھر کا سپرے تک نہیں کرایا گیا جبکہ سابقہ دو ر حکومت کی مشینیں ابھی تک ان کے پاس پڑھی ہوئی ہیں۔