شرقی گوجرخان کے بیشتر سرکاری سکولوں میں کہیں اساتذہ کی کمی کہیں فرنیچر ہی نہیں
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔شرقی گوجرخان کے بیشتر سرکاری سکولوں میں کہیں اساتذہ کی کمی کہیں فرنیچر ہی نہیں،تعلیم عام کرنے کے حکومتی دعوے۔سرکاری تعلیمی ادارے بالخصوص مڈل اور پرائمری اور مڈل سکولوں میں اساتذہ کے علاوہ بچوں کے بیٹھنے کے لیے فرنیچر تک کی انتہائی کمی ہے اور کئی سکولوں میں کلاس فور کی سیٹیں خالی پڑی ہیں حکومت کو چائیے صرف اخباری اشتہارات اور جھوٹے دعوں سے تعلیم کو عام نہ کریں بلکہ عملی اقدامات بھی اٹھائیں تاکہ غریب کے بچے بھی تعلیم حاصل کر سکیں۔
بیول اور گردونواح میں جعلی پیروں،حکیموں اور ڈاکٹروں نے دھوم مچا رکھی ہے
Fake faith healers and doctors roam Bewal and surrounding regions
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول اور گردونواح میں جعلی پیروں،حکیموں اور ڈاکٹروں نے دھوم مچا رکھی ہے۔بیول اور گردونواح جعلی پیروں،حکیموں اور ڈاکٹروں کی زد میں ہے لیکن کبھی بھی کسی نے اس طرف توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے ان لوگوں کی چاندنی ہو چکی ہے اگر حکومت اور متعلقہ ادارے اس طرف توجہ دیں تو ان خود ساختہ لوگوں سے نجات مل سکتی ہے۔
ممتاز تاجرشیخ عبد الحق تقدیر الہٰی سے وفات پا گئے
businessman Sheikh Abdul Qadir passed away
جبر(نامہ نگار)شیخ محمد فاروق،شیخ ندیم کے والد شیخ جہانگیراورشیخ منیر کے بڑے ممتاز تاجرشیخ عبد الحق تقدیر الہٰی سے وفات پا گئے ہیں جن کی نماز جنازہ بعد از نماز عشاء ساڑھے آٹھ بجے نزد سرکاری ڈسپنسری اسلام پورہ جبر میں ادا کر دی گئی جبکہ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات تاجروں سمیت ہر طبقہ فکر لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔