پنڈی کہوٹہ روڈ، سہالہ اوور ہیڈ برج اور کہوٹہ بائی پاس منصوبہ میں رکاوٹ پیداکرنا بہت بڑی زیادتی ہے۔
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈا ٹ کام,
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے کہا ہے کہ (17) ارب کا پنڈی کہوٹہ روڈ، سہالہ اوور ہیڈ برج اور کہوٹہ بائی پاس منصوبہ میں رکاوٹ پیداکرنا بہت بڑی زیادتی ہے۔ تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی مسلم لیگ (ن) کے مذکورہ میگا پراجیکٹ پر اپنی تختی لگالیں۔ مگر خطیر گرانٹ کا منصوبہ ختم نہ کریں۔ فلمی سٹیج اور ڈرامے بازی و ایکٹنگ نہیں کرنے دیں گے۔ انتقام،ضد اور انا سے ہٹ کر (17) ارب کامنصوبہ شروع کریں۔ سب سے پہلے گلے میں ہار ڈالوں گا۔ کہوٹہ کا حلقہ مسائل کا گڑھ بن چکا۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں ایمبولینس اورریسکیو 1122کی تیار عمارت میں سٹاف، سامان او ر کوئی سہولت میسر نہ ہے۔ ڈاکٹروں کی کمی۔ سڑکوں کی بری حالت، زبانی نعروں اور فوٹو سیشن کی بجائے عملی طور پر ”تبدیلی سرکار“ کا م کرے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے مسلم لیگی رہنما راجہ اظہار مجید کے عشائیے کے موقع پر تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل بیور میں ”روز ویلی“ کے مقام پر پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ راجہ بشیر، سابق چیئرمین بیور راجہ فیاض، سابق چیئرمین راجہ ظفر اقبال بگہاروی، صدر مسلم لیگ (ن) بیور راجہ نزاکت، راجہ سجاد، سابق وائس چیئرمین سردار طاہر، زبیر ستی، راشد مبارک عباسی، نمبردار فدا، راجہ مان رزاق، ٹھکیدار منشی ریا ض اور بڑی تعداد میں مسلم لیگی کارکنان، صحافی برادری موجود تھی۔ مقررین راجہ بشیر، راجہ فیاض اور راجہ نزاکت نے چیئرمین مسلم لیگ (ن) سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق ایم پی اے راجہ محمد علی اور مسلم لیگ (ن) کے دور کو تاریخی اور مثالی قرار دیا۔ اور کہا کہ لوگ موجودہ حکومت سے نالاں ہیں۔ تبدیلی کے نام پر آنے والی سلیکٹڈ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔ لوگوں کی زندگی اجیرن ہے۔ اس موقع پر سابق چیئرمین ظفر اقبال بگہاروی نے اپنے خطا ب میں کہا کہ میری یونین کونسل دوبیرن خورد میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے (71) کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ سے سوئی گیس ہر گاؤں اور ڈھوک میں فراہم کی۔ سابق چیئرمین بیور راجہ فیاض نے اپنے خطاب میں کہا کہ حلقہ میں مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ترقیاتی کا م کرائے۔ کروڑوں کے ترقیاتی کام ہماری عملی کارکردگی ہے۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کہوٹہ پنڈی روڈ، سہالہ اوور ہیڈبرج اور کہوٹہ بائی پاس (17) ارب کے منصوبہ میں صداقت عباسی ایم این اے رکاوٹ نہ پیدا کریں۔ صداقت عباسی منصوبہ پر اپنی تختی لگا لیں۔ مگر عوامی فلاح کے منصوبہ کو ختم نہ کیا جائے۔ مسلم لیگی رہنما راجہ اظہار مجید نے تمام شرکا ء کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تواضع پر تکلف کھانے سے کی۔
Kahuta; Hafiz Usman Abbassi envoy to ex PM Shahid Khaqan Abbassi said in his statement that current MNA Sadaqat Ali Abbassi Disrupting the Pindi Kahuta Road, Sihala Overhead Bridge and Kahuta Bypass project is very unfair. He can have his inauguration on ex PM Shahid Khaqan Abbassi projects but at least let the public benefit with the projects.