Chakswari, AJK; Traders threaten to refuse to pay tax unless their demands are met
جب تک انجمن تاجراں کے مسائل حل نہیں ہوتے پیشہ ورانہ ٹیکس نہیں دیں گے
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) صدر انجمن تاجراں حمید آباد چوھدری شبیر حسین نے کہا ہے کہ جب تک انجمن تاجراں کے مسائل حل نہیں ہوتے پیشہ ورانہ ٹیکس نہیں دیں گے میونسپل کمیٹی چک سواری کو ہر سال چونگی کے ٹھکیے اور دیگر کی مد میں ایک کڑوڑ سے زائد کی آمدن ہوتی ہے حمید آباد کالونی چوک میں میں معمولی سی بارش سے پانی چوک میں اور دوکانوں کے سامنے کھڑا ہو جاتا ہے جس سے دوکانداروں کا حرج ہو رہا ہے ایک سال قبل ایڈمنسٹرٹر میونسپل کمیٹی اور چیف آفسر نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ یہ مسئلہ جلد حل کیا جائے گا لیکن ابھی تک کچھ بھی نہیں ہوا اب چیف آفسر اور ایڈ منسٹرٹر فنڈز کی کمی کا رونا رو رہے ہیں کہ فنڈز ختم ہو گے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا چوھدری شبیر حسین نے کہا کہ ٹھکیدار صدر چوھدری بشارت حسین کادوکانداروں کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے پیشہ ورانہ ٹیکس کی وصولی کے لیے گذشتہ روز وہ دوکانداروں کے پاس گے نہ دینے پر انھیں دھمکیاں دیتے رہے جس کی ہم نے تھانہ میں درخواست دے دی ہے ایڈ منسٹرٹر چک سواری کسی کام کا نہیں ہے چوھدری شبیر حسین نے کہا کہ ہم حکومت کو کروڑوں روپے ٹیکس کی مد میں دیتے ہیں تاجر ملکی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ہم نے پہلے بھی اداروں کے ساتھ تعاون کیا ہے اورآئندہ بھی کریں گے لیکن کسی کی دھونس اور دہشت گردی کو ہر گز برداشت نہیں کریں گے
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ایڈمنسٹرٹرمیونسپل کمیٹی چک سواری خواجہ محمد ایوب نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی چک سواری میں پیشہ ورانہ ٹیکس نافذ ہے جس کا ٹھیکہ صدر چوھدری بشارت کے پاس ہے انجمن تاجراں کو اگر پیشہ ورانہ ٹیکس کے حوالے سے کوئی تحفظات تھے تو انھیں مجھ کو تحریری درخواست دینی چاہیے تھی احتجاج اور تھانہ جا کر درخواست دینا سمجھ سے بالاتر ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ انجمن تاجراں والے ہمارئے بھائی ہیں لیکن کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتے صدر چوھدری بشارت نے پیشہ ورانہ ٹیکس کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے پیشہ ورانہ ٹیکس لینا انکی ذمہ داری ہے اگر کسی دوکاندار یا انجمن تاجراں کو انکے حوالے سے خدشات یا تحفظات ہیں تو ایڈ منسٹرٹر میونسپل کمیٹی چک سواری کے سربراہ کے طور پر مجھے درخواست دے سکتے ہیں جس پر میں کارروائی کروں گا۔