Dadyal, AJK; Graduation notification will be issued by teachers very soon, Qari Hafiz Ur Rehman
بہت جلد اساتذہ کر گریڈیشن کا نوٹیفیکشن جاری کروائیں گے
ڈڈیال (نمائندہ خصوصی)
ٹیچر آرگنائز یشن میرپور ڈویثرن کے صدر قار ی حفیظالرحمن نے کہا کہ بہت جلد اساتذہ کر گریڈیشن کا نوٹیفیکشن جاری کروائیں گے یہ بات انہوں نے مقامی ہوٹل میں اساتذہ نماوفدسے ملاقات کے دوران کہی انہوں کہا کہ ہم نے سیکرٹری تعلیم صاحب سے بھی ملاقات کی تھی انہوں نے کہا ہے کہ میں نے آپ کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں محکمہ مال کے پاس فائل ہے وہ بھی بہت جلد دستخط کردیں گے قارہ حفیظ ارحمن کہا کہ جب تک اساتذہ کے تمام جائز مطالبات حل نہیں ہو تے میں چین سے نہیں بیٹھوں گا وفد کی قیادت ماسٹر عبدالمالک نے کی دیگر اساتذہ میں راجہ ساجد علی،ظہیر الدین بابر چھتروہ سکول سے آئے تھے خادم آباد ہائی سکول سے لیاقت علی،عبدالستار،عطاء الرحمن،مڈل سکول بھیلی سے مرزا مختار کنڈرو سکول سے نثار احمد نے شرکت کی اس موقع پر ماسٹر عبدالمالک نے کہا کہ ٹیچر آرگنائز یشن کو چاہے کہ جو اساتذہ میں جو بے چینی پھیلی ہو ئی ہے اسے دور کیا جائے اور پرائمری مدرس کو B-14جونیئر کو B-16اورسنیئر کو B-17دیا جائے اساتذہ کرام اپنے فرائض منصبی بھی اچھے اندازمیں ادا کر رہے ہیں لہذاان کے جائز مطالبات فی الفور حل ہو نے چاہیں ورنہ اساتذہ سٹرکوں پر آنے کے لئے مجبور ہو نگے اور پھر دمادم مست قلندر ہو گا اسکی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر ہو گئی