راجہ وحید احمد کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں پر مشتمل جلوس کی شر کت
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
گذشتہ روز مظفر آباد آزاد کشمیر میں ہونے والے جلسے میں کہوٹہ شہر PTIکے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں پر مشتمل جلوس کی شر کت۔ پی ٹی آئی پیپلز سیکرٹریٹ کوٹلی لنک روڈ سے پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے تحصیل ناظم کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں، ور کروں اور کثیر تعداد میں گاڑیوں پر مشتمل ایک جلوس بذریعہ مر ی کوہالہ مظفر آباد روانہ ہوا جہاں انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے جلسے میں شمولیت کی اس موقع پر راجہ واحد سمندر، راجہ ندیم،قاضی حفیظ کوثر،صوبیدار نصیر ستی، جاوید عباسی، ملک عامر محمود، سردار مظہر اقبال،طاہر حیدری اور دیگر کارکن ور کر شامل تھے۔راجہ وحید احمد خان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ملک تر قی کی راہ پر گامزن ہے انشاء اللہ ہمارا ملک ایشن ٹائیگر بنے گا۔
راجہ صغیر احمد کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پر ویز کی ملاقات
Raja Sagheer Ahmed meets with Raja Khalid Parvez
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد سے PP-7کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پر ویز کی ملاقات۔کوئی راجگان میں لاکھوں روپے کی گرانٹ دینے پر شکر یہ ادا کیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز باوا فرید عوامی سیکرٹریٹ مٹور میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد سے حلقہ PP-7کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پر ویز نے ملاقات کی اور انہوں نے اپنے علاقہ کوئی راجگان کی گلیات کے لیے لاکھوں روپے کی خطیر گرانٹ دینے پر ان کا شکر یہ ادا کیا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راجہ صغیر احمد کے والد محترم حاجی باوا غلام فرید نے اپنی ساری زندگی عوام کی خدمت میں گزاری ہے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کئے صاحبزادے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدعوام کی بے لوث خد مت کر رہے ہیں انہوں نے کہا راجہ صغیر احمد نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز یونین کونسل کے کونسلر سے کیا دو مر تبہ وہ کونسلر منتخب ہوئے اپنے حلقے کے مسائل اور اپنے دوستوں عزیزوں کی خوائش پر انہوں نے2013میں آزاد حثیت میں الیکشن تمام بڑی بڑی طاقتوں کو شکست دے کر دوسرے نمبر پر آئے انہوں نے اپنے حلقے کی عوام سے رابطہ بھر پور طریقے سے جاری رکھا 2018میں ایک مر تبہ پھر انہو ں آزاد حثیت میں الیکشن میں حصہ لیا اور تمام ٹکٹ ہولڈروں کو عبرت ناک شکست دے کر کامیاب ہوئے اللہ پاک نے ان کو اور عزت سے نوازتے ہوئے ؎صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات کے منصب سے نوازہ راجہ صغیر احمد آج بھی عام آدمی عوام کی خدمت کر رہے ہیں خود اپنا آفس کھولتے ہیں کر سیاں لگاتے ہیں آنے والے سائیلوں کو جائے پانی پلاتے ہیں حاجزی اور انکساری کا اصل نمونہ دیکھنا ہو تو وہ مٹور آکر راجہ صغیر احمد کو دیکھ لے۔
معروف مذہبی،کاروباری، سیاسی وسماجی شخصیت راجہ یاسر علی کیانی حج کی سعادت حاصل کر نے بعد وطن واپس آگے
Raja Yasir Kiyani returns from performing Hajj
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف مذہبی،کاروباری، سیاسی وسماجی شخصیت راجہ یاسر علی کیانی حج کی سعادت حاصل کر نے بعد وطن واپس آگے۔سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے مبارکباد۔گذشتہ روز ان کو راجہ یاسر علی کیانی کو فتح جنگ اہر پورٹ پر سے ان کے والد محترم حاجی راجہ ریاست علی کیانی،راجہ ناصر علی کیانی، ساہیں پر ویز، عمیر شاہ،راجہ احسن، راجہ شفیق کیانی جی ایم،عمار بن یاسر، عامر کیانی اور دیگر عزیزو اقارب نے پر تباک استقبال کیااور ان کو اپنے گھر دوبیرن کلاں میں لائے۔راجہ یاسر علی کیانی کو فریضہ حج ادا کر نے پر سابق MPAکرنل محمد شبیر اعوان، پی پی پی کے رہنماء بریسٹر ظفر اقبال چوہدری،پی پی پی کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی، راجہ گلفراز کیانی، بزر گ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ آصف یعقوب کیانی، معروف صحافی منیر احمد چشتی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پر یس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے مبارکباد پیش کی ہے۔
راجہ طفیل کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت
Condolences on death of mother of Raja Tufail
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
جنجوعہ ینگ فنڈویشن کے چیئرمین راجہ محمد ذاکر،راجہ حسنین کی نانی جان،راجہ طالب،راجہ محراب،راجہ تجمل،راجہ طفیل کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت۔ یوسی مٹور کے گاؤں بگلہ راجگان کے رہائشی جنجوعہ ینگ فنڈویشن کے چیئرمین راجہ محمد ذاکر،راجہ حسنین کی نانی جان،راجہ طالب،راجہ محراب،راجہ تجمل،راجہ طفیل کی والدہ محترمہ،ساہیں محبوب گولڑوی کی بہوگذشتہ روز قبل وفات پا گیں تھیں گذشتہ روز صحافی عبد العزیز پاشا اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پر یس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ بگلہ راجگان جا کر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے دعا کی۔