Kallar Syedan; Businesman ahmed Saeed Bhatti meets with ex PM Shahid Khaqan Abbassi in jail
معروف کاروباری احمد سعید بھٹی نے گزشتہ روز نیب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے ملاقات
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)معروف کاروباری احمد سعید بھٹی نے گزشتہ روز نیب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی انہوں نے ملاقات کے بعد بتایا کہ سابق وزیراعظم بڑے پراعتماد ہیں ان کے عزم اور حوصلے بلند ہیں نیب مرد کوہسار کو توڑنے میں ناکام رہا ہے ان کا کوئی جرم نہیں تھا مگر انہیں اپنے قائد میاں نوازشریف سے وفاداری کے جرم میں گرفتار کیا گیا اور جرم آج تک سامنے نہیں آیا انہوں نے کہا کہ شاہد عباسی کا کہنا تھا کہ نیب خود اپنے بنائے مقدمے کوسمجھنے سے عاری ہے یہ گرفتار پہلے کرتے ہیں اور مقدمہ بعد میں بناتے ہیں نیب دراصل حکومت کی بی ٹیم ہے جس کو نوازشریف کے ساتھیوں کو توڑنے کا ٹاسک دیا گیا ہے حکومتی چھتری تلے موجود کرپٹ لوگوں کے خلاف نیب حرکت میں نہیں آتا یہ انصاف کا ادارہ نہیں بلکہ یہ خود کرپٹ ہے۔
آزادی کشمیروواستحکام پاکستان ریلی میں تحصیل کلرسیداں سے بھرپور انداز میں قافلوں کی صورت میں شرکت کی جائے گی
large number of people to participate in public rally being held in Pindi
کلرسید اں (اکرام الحق قریشی)جامعہ علو م اسلامیہ ڈیرچوہدری حیات علی چکیالہ کی ذیلی برانچ جامعہ خدیجۃ الکبریٰ کلرسیداں میں میں وفا ق المدارس العربیہ پاکستان تحصیل کلرسیداں کے مسؤل مولانااحسان اللہ چکیالوی کی صدارت میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل بھر کے علماء کرام نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ 15ستمبر برو ز اتوار اسلام آبادڈی چوک میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے آزادی کشمیروواستحکام پاکستان ریلی میں تحصیل کلرسیداں سے بھرپور انداز میں قافلوں کی صورت میں شرکت کی جائے گی جس کے انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی اتوار کے دن تحصیل بھر سے مدارس دینیہ کے طلبہ ایک بڑے قافلے کی صورت میں شرکت کریں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانااحسان اللہ چکیالوی نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر میں چالیس روز سے عوام کوکرفیونافذکرکے محصورکردیاگیاہے بنیادی انسانی حقوق کوپامال کیاجارہاہے جس سے بھارت کابھیانک چہرہ پوری دنیاکے سامنے بے نقاب ہوچکاہے مقبوضہ کشمیر میں بہت بڑاانسانی المیہ جنم لینے جارہاہے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی آئینی حثینت ختم کرنے اور کرفیولگا کرمظلوم کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی پامالی کی بھرپور مذمت کی گئی اجلاس میں مفتی محمدقاسم چلاسی،مفتی زبیر احمدغفاری،قاری یوسف رشیدی،مولاناسلیم ربانی،مولاناعبداللہ شاہ،مولاناعبداللہ ندیم،مولاناعامرعباسی،مولاناریاض عاجز،مفتی روح اللہ چارسدوی،سمیت کثیر تعداد میں ارباب مدارس نے شرکت کی۔
کلرسیداں سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان نے مظفر آباد کی ریلی میں بھرپورشرکت
PTI Members and supporters participate in Muzaffarabad rally
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) کلرسیداں سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان نے مظفر آباد کی ریلی میں بھرپورشرکت کی کلر سیداں سے پارٹی کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید،آصف محمود کیانی،قمر ایاز،شیخ فیاض،عاقب علی،عثمان شاہد،راجہ ارسلان اور دیگر نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد کی قیادت میں مظفرآباد کے اجتماع میں شرکت کی۔
موہڑہ سلیال کے ملک انصرخان کے تایا جان اور ڈھوک دل محمد کے ابرار کیانی کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی
Ch M Riaz observes dua for Malik Ansar uncle and Ibrar Kiyani mother
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ نوازشریف نہیں حکومت میاں نوازشریف سے این آر او مانگ رہی ہے جو اسے نہیں مل رہا انہوں نے موہڑہ سلیال کے ملک انصرخان کے تایا جان اور ڈھوک دل محمد کے ابرار کیانی کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی حکومت سے ڈیل کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں میاں محمد نوازشریف تو جیل جانے کے لیئے برطانیہ سے وطن واپس آئے تھے مگر حکومت نوازشریف سے این آر او مانگ رہی ہے اور نوازشریف انہیں کوئی بھی ریلیف دینے کوتیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ریکارڈ مہنگائی ہے تو اس کی ذمہ دار موجودہ حکومت اور اس کو لانے والے ہیں نوازشریف کا راستہ روک کر ملکی تعمیر و ترقی کو روک کر کس کی خدمت کی گئی؟ قوم اس کا جواب چاہتی ہے آج اگر سندھو دیش اور سرائیکی دیش کی بات سامنے آئی ہے تو اس کی ذمہ دار وہی فیصلہ ساز قوتیں ہیں جو عوامی رائے اور فیصلوں کو ڈنڈے کے زور پر بدل دیتی ہیں جب ملک سے انصاف ختم ہو جائے تو پھر اس طرح کی آوازیں اٹھتی ہیں انہوں نے کہا کہ آج ملک کا مستقبل نااہل ناکام لوگوں کے سپرد کرکے قوم سے انتقام لیا جارہا ہے احتجاجی ریلیوں سے کشمیر آزاد نہیں ہوسکتا یہ سب ڈرامے بازی ہے۔
کلرسیداں سٹی فیڈر شہریوں کے لئے مسلسل درد سر بنا ہوا ہے
Kallar Syedan electricity feeders regular breakdown nightmare for public
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلرسیداں سٹی فیڈر شہریوں کے لئے مسلسل درد سر بنا ہوا ہے ذرا سی تیز ہوا چلے بادل گرجے یہ بند ہوجاتا ہے اور اکثر اوقات بلاوجہ ٹرپ کر جاتا ہے وولٹیج میں کمی بیشی سے روزانہ صارفین کے آلات بجلی جل جاتے ہیں گزشتہ شب بھی کلر سٹی فیڈر رات کے دو بجے ٹرپ کرگیا سینکڑوں لوگ نیند سے بیدار ہوکر گلیوں اور چھتوں پر نکل آئے معمر افراد مریضوں اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور دوگھنٹوں بعد چار بجے بجلی بحال ہوئی شہریوں نے کلر سٹی فیڈر کی کارکردگی کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔