Kallar Syedan; Pak Army solider M Ijaz of village Tarail killed after being hit by train
پاک آرمی کا نوجوان کراٹے کا نیشنل چمپئین محمداعجازچکلالہ کے علاقے میں ٹرین کے نیچے آ کر جاں بحق
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے دو نوجوان جاں بحق،پاک آرمی کا نوجوان کراٹے کا نیشنل چمپئین محمداعجازچکلالہ کے علاقے میں ٹرین کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیایہ اپنی ہمشیرہ کو چھوڑ کر ریلوے لائن کے کنارے آ رہا تھا کہ ہزارہ ایکسپریس کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا یہ کلر سیداں کے گاؤں تریل کے محمد عظیم کا بیٹا تھا اور آزاد کشمیر ریجمنٹ میں بطور سپاہی ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔ یہ کلر سیداں کے وکی کراٹے کا سر گرم کھلاڑی تھا جس نے متعدد بار گولڈ میڈل حاصل کیے اسے آبائی گاؤں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔دوسرا واقعہ چوکپنڈوری کے نواحی گاؤں موہڑہ رپیال میں اس وقت پیش آیا جب بیس سالہ نوجوان تیمور ابرار نے بجلی کے پنکھے کو اٹھانے کی کوشش کی تو وہ کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اس نے حال ہی میں میٹرک پاس کی تھی۔
Kallar Syedan; Mohammad Ijaz a Pak Army solider was killed when he was hit by a train at Chaklal, M ijaz was given full military owner in village Tarail. In the second incident Taimoor Ibrar was killed in electric shock accident in village Rupial, Chauk Pindori.
مزدور کو رمضان شوگرزملز کا ڈسٹری بیوٹر قرار دے کر ایک کروڑ پندرہ لاکھ ستر ہزار آٹھ سو اکسٹھ روپے کا ٹیکس فوری جمع کرانے کا نوٹس
Labourer asked to pay tax of sugar mill distributer in a mistake
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)فالودے والے،رکشے والے،چائے والے کے بعد ایف بی آر نے کلر سیداں کے ایک دیہاڑی دار مزدور کو رمضان شوگرزملز کا ڈسٹری بیوٹر قرار دے کر ایک کروڑ پندرہ لاکھ ستر ہزار آٹھ سو اکسٹھ روپے کا ٹیکس فوری جمع کرانے کا نوٹس جاری کیا ہے۔نوٹس ملنے پر کلر سیداں کے نواحی گاؤں گاڑ ھ کے دیہاڑی دار مزدور محمد فیاض کے ہوش اڑ گئے یہ خود ٹریکٹر ٹرالی پر مزدوری کرتا ہے جسے ایف بی آر نے رمضان شوگر مل کا ڈسٹری بیوٹر قرار دے دیا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق فیاض اختر نامی مزدور نے رمضان شوگر ملز کو-16 2015 کے درمیان 4126500 جبکہ سال برائے 2016-17میں 7444361 روپے کی ٹرانزکشن کی جبکہ فیاض اختر کبھی بھی بزنس مین رہا نہ وہ کسی ادارے کا ڈسٹری بیوٹر رہا وہ نہایت غریب انسان ہے جو گزشتہ بیس برسوں سے کبھی ٹریکٹر ٹرالی اور کبھی مستریوں کے ساتھ مزدوری کر کے بچوں کا پیٹ پالتا ہے۔اس کے مطابق اس کے پاس کبھی اتنی رقم بھی نہ ہوئی کہ وہ کسی بینک میں اکاؤنٹ ہی کھلوا لیتا۔
صداقت علی عباسی کی حلقہ بھر کے 57فوکل پرسنز کے ہمراہ وفاقی وزیر پاور عمر ایوب سے ملاقات
MNA Sadaqat Ali Abbassi meets with his 57 focal persons
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی حلقہ بھر کے 57فوکل پرسنز کے ہمراہ وفاقی وزیر پاور عمر ایوب سے ملاقات،ملاقات میں تحصیل ہائے مری،کوٹلی ستیاں،کہوٹہ، کلر سیداں اور راولپنڈی سے واپڈا کے متعلقہ 57فوکل پرسنز بھی موجود تھے جنہوں نے وفاقی وزیر کو اپنے اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا کلر سیداں کی نمائندگی راجہ محمد ثقلین اور عاقب علی نے کی،راجہ محمد ثقلین نے تحصیل کلر سیداں کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔وفاقی وزیر عمر ایوب نے تمام مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام سے کیے تمام وعدے پورے کرے گی ہمیں مسائل ورثے میں ملیں ہیں جن کو کم کرنے کے لیے ہم دن رات کوشاں ہیں فوکل پرسنز مسائل پر کڑی نظر رکھیں ان کی معاونت سے انہیں حل کر کے دم لیں گے۔
کلر سیداں اور گردونواح میں امام عالی مقام حضرت امام حسین ؑ اور ان کے ساتھیوں کا یوم شہادت پورے مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
Moharram Observed in regions of Kallar Syedan
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں اور گردونواح میں امام عالی مقام حضرت امام حسین ؑ اور ان کے ساتھیوں کا یوم شہادت پورے مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارہ پورے عروج پر تھا سینکڑوں مقامات پر اہل سنت ولجماعت کی جانب سے میٹھے اور ٹھنڈے پانی کی سبیلیں اور لنگر تقسیم کیا گیا فقہ جعفریہ کے مطابق چوآخالصہ،پیر گراٹہ اور تریل میں ماتمی جلوس نکالے گئے سب سے بڑا جلوس یوم عاشور چوآخالصہ میں برآمد ہوا جہاں ریسکیو1122نے پونے دو سو زخمی افراد کی مرہم پٹی کی 11محر م کو کلر سیداں میں بھی جلوس علم برآمد ہوا۔
چوہدری محمدریاض کی ہمشیرہ محترمہ کی رسم قل
Dua e Qul observed for late sister of Ch M Riaz
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)دربار عالیہ عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین پیر نقیب الرحمان نے کہا ہے کہ اگر مسلمان آج دنیا بھر میں رسوا ہورہے ہیں تو اس کی واحد وجہ یہ ہے کہ ہم نے قرآن اور رسول اللہ سے اپنا ناطہ توڑا ہے ہم آج بھی قرآن اور نبی آخرالزمان کے احکامات پر چل کر اپنی کھوئی ہوئی منزل حاصل کرسکتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر چوہدری محمدریاض کی ہمشیرہ محترمہ کی رسم قل کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کرنل انیس اکبر،کرنل نعیم اکبر،جنرل عامراسلم،جنرل افضل،جمیل احمد ہاشمی،صدیق الفاروق،راجہ ندیم احمد،پرویزقادری،ملک عنصر خان،چوہدری امین اسلم،چوہدری توقیراسلم،اورنگزیب چیمہ،امیر افضل قریشی، نثار تنویرشیرازی،کرنل جہانگیر مرزا،چوہدری جاوید کوثر،حمید سلیم،راجہ عبدالحمید ایڈووکیٹ،جنرل ایوب احسن،بریگیڈیئر امیرافسر،ڈاکٹر پرویزافضل،ڈاکٹرندیم اکرم اور دیگر نے شرکت کی۔ پیر نقیب الرحمان نے کہا کہ غیبت بدترین کام ہے ہم بھائیوں میں نفرتیں پھیلا کر جنت نہیں جاسکتے دین اسلام ہی دنیاوآخرت کی کامیابیوں کا واحد ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ تقوی اخروی نجات کا زینہ ہے نیک اولاد بھی والدین کی بخشش کا موجب بنتی ہے مگر مخلوق خدا کی خدمت کرنے والا ہی مومن ہے انہوں نے کہا کہ آج بھی مسلمان اسلام کو اپنی زندگیوں پر نافذ کرکے فلاح پاسکتے ہیں۔
یوسی تخت پڑی میں کرنل صبح صادق کی قیادت میں خدمتگار گروپ نے تمام شہدا کی قبروں پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے
Col. Subah Sadiq holds memorials at graves of Shuda in Takht Parri
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)یوسی تخت پڑی میں کرنل صبح صادق کی قیادت میں خدمتگار گروپ نے تمام شہدا کی قبروں پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے،اس موقع پر عبدالمناف،راجہ عنایت،راجہ منیر، صغیر وارثی،ملک خورشید وارثی،ملک آزاد،مسعود بٹ،ملک نوید قاسم،ملک احسان،راجہ نزاکت،ملک قیصر،قاضی شفقت محمود اور دیگر بھی موجود تھے۔