AJKDailyNewsHeadline

Dadyal, AJK; Zulfi Bukhari given grand reception in Dadyal on the invitation of Ch Azhar Sadiq

وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ذولفی بخاری پی ٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر چوہدری اظہر صادق کی دعوت پر ڈڈیال پہنچ گئے

ڈڈیال
وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ذولفی بخاری پی ٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر چوہدری اظہر صادق کی دعوت پر ڈڈیال پہنچ گئے صحت انصاف کارڈ کی افتتاحی تقریب میں شرکت تقریب میں ہزاروں افراد کا سمندر امڈ آیا کارڈ تقسیم کیے گئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، چوہدری ظفر انور، راجہ مصدق خان، چوہدری اخلاق،چوہدری رزاق سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کی شرکت مودی موجودہ دور کا یزید ہے عمران خان نے دنیا کی توجہہ کشمیر کی طرف مبذول کروا دی کشمیر ہماری شہہ رگ ہے عمران خان کے پاکستان میں کوئی غریب پیسے نہ ہونے کی وجہ سے لا اعلاج نہیں ہو گا اوور سیز کشمیریوں نے ہر مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ دیا آزاد کشمیر ٹور ازم کیلئے بہترین علاقہ ہے ذولفی بخاری کا تقریب سے خطاب مودی دنیا میں جہاں بھی جائے گا ہم اس کا پیچھا کریں گے مودی مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے عمران خان نے مشکل وقت میں کشمیریوں کا بھرپور ساتھ دیا ہمارے حوصلے بلند ہیں مودی کے ناپاک عزائم خاک میں ملائیں گے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا تقریب سے خطاب عمران خان نے فلاحی ریاست کا وعدہ پورا کر دیا ڈڈیال میں ساڑھے چار ارب روپے مالیت کے 6ہزار سے زائد صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے پر وفاقی گورنمنٹ کا مشکور ہوں پی ٹی آزاد کشمیر میں کامیابی کا سفر طے کر رہی ہے ڈڈیال میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سرجن ڈکٹر تعینات نہ کیا جا سکا دھانگلی تا کلر سیداں روڈ کی حالت بہت خراب ہے ڈڈیال میں مسٹ یونیورسٹی کا کیمپس نہ ہونے کی وجہ سے ڈڈیال کی بیٹیوں کی تعلیم خراب ہو رہی ہے تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر سابق امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال چوہدری اظہر صادق کی دعوت پر وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی سید ذولفقار عباس ڈڈیال پہنچ گئے دورہ ڈڈیال کے دوران انہوں نے صحت انصاف کارڈ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب میں سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری،پی ٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور، راجہ مصدق خان، چوہدری اخلاق، چوہدری رزاق،راجہ منصور اور دیگر نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ذولفی بخاری نے کہا کہ اوورسیز کشمیری پی ٹی آئی کا ہراول دستہ ہیں شوکت خانم ہو نمل یونیورسٹی ہو کشمیری اوورسیز کی بھرپور مدد حاصل رہی مقبوضہ کشمیر میں جو بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جاری ہے مودی وقت کا یزید ثابت ہوا انہوں نے کہا کے عمران خان بھرپور طریقے سے مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ پیش کر رہے ہیں وہ کشمیریوں کو تنہا نہی چھوڑیں گے ذولفی بخاری نے کہا کہ ڈڈیال آزاد کشمیر میں بہترین تقریب منعقد کرنے پر چوہدری اظہر صادق کا مشکور ہوں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کے عمران خان کشمیریوں کی امیدوں کا محور ہیں مودی سرکار نے جو مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی کھیل شروع کر رکھا ہے مودی ہندوستان کا گورباچوف ثابت ہو گا بہت جلد کشمیری آزادی کا سورج دیکھیں گے صدر تقریب چوہدری اظہر صادق نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کا اجرا وزیراعظم پاکستان کا عظیم کارنامہ ہے آج چھ ہزار لوگوں کو کارڈ جاری کیے گے جلد مزید مستحق لوگوں کو کارڈ جاری کیے جائیں گے ڈڈیال آمد پر ذولفی بخاری کا مشکور ہوں ڈڈیال اوور سیز کا علاقہ ہے یہاں کے تمام مسائل سے ذولفی بخاری کو آگاہ کر دیا ہے امید ہے وہ ڈڈیال کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے۔

ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
گورنمنٹ بوائزہائی سکو ل خادم آباد تحصیل ڈڈیال میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک تقریب کاانعقاد کیا گیا ہے تقریب کی صدارت ادارہ کے قائم مقام ہیڈ ماسٹر چوہدری بنارس نے تقریب کا آغاز قرآن مجید سے ہوا جو جماعت ہشتم کے طالب علم محمد قاسم نے کی نعت جماعت ہشتم کے طالب علم محمود عالم نے پیش کی جماعت چہارم کے طلبہ خماد خان،حمزہ ظہیر،محمد سمیع اللہ نے ملی ترانہ پیش کئے جماعت دہم کے طالب علم محمد ابراہیم نے یوم دفاع کے حوالے سے خوبصورت انداز میں تقریر پیش کی قائم مقام ہیڈ ماسٹر محمد بنارس نے کہا کہ افواج پاکستان ملک کے جتنے چپے کی حفاظت کر جانتی ہے وہ دشمن کے ہر حملے کو بھر پور جواب دیتے ہو ئے نیست ونابود کر دے گئی انہوں نے کہا کہ ہماری فوج دینا کی بہتر ین فوج ہے جس نے ہمیں پر ہم مشکل وقت میں کامیابی دلائی اور پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ ہے ماسٹر عبدالمالک نے اپنے خطاب میں کہا کہ 6ستمبر 1965؁ء کوبھارت نے رات کی خماریگی میں ہم پر حملہ کیا وہ سمجھ رہے تھے کہ شاہد پاک فوج سوئی ہو ئی ہے مگر ہمارے بہادر جوانوں نے بھرپور جواب دیتے ہو ئے دشمن کے ٹنیک تباہ کردیئے ہماری بہادر فضائیہ نے تین منٹ کے اندر بھارت کے پانچ طیارے تباہ برباد کر یئے بھارت کا یہ خواب پورا نہیں ہو نے دیا کہ ناشتہ لاہو ر جاکر کریں گے ہماری فوج پوری دنیا میں سب سے زیادہ دلیر اور جرات مندفوج ہے جس پر ہمیں مکمل بھروسہ ہے ادارہ کے اکانٹنٹ محمد ندیم خان آفریدی نے کہا کہ قدم بڑھاؤ پاک فوج قوم آپ کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح فروری 2019؁ ء میں بھارت کے طیارے مار کرائے تھے اس سے بڑھ کر اس دفعہ ماریں گے اور کشمیر آزاد ہو گا سکول سے طلبہ نے پوسٹر اٹھارکھے تھے جس پر بھارت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعر ے درج تھے اساتذہ اور بچوں نے سکول سے بازارتک ریلی نکالی اور خوب نعر ے بازی کی اور ادرہ کے قاری یاسر عرفات نے ملک پاکستان کی سلامتی اور کشمیر کی سلامتی اور آزادی کے لئے دعاکروائی

ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طرف سے مختلف کورسز کی ورکشاپس جن میں بی ایڈ ڈیڑھ سالہ، ایم اے ایجوکیشن اور ایم ایڈ ڈڈیال میں منعقد کرنے پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کی انتظامیہ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل ڈائریکٹرمیرپور کمپس فیصل شہزاد، ورکشاپس کوائرنیٹرمحمد الیاس چوہدری،اسسٹنٹ کوائرنیٹر وکیل احمد اور سورس پرسنز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ڈڈیال میں اعلیٰ تعلیمی ورکشاپس کے انعقاد کرنے اور ان کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ان خیالات کااظہار ڈڈیال کے مختلف مکتب فکر کے افراد نے کیا انہوں نے کہاکہ اعلیٰ تعلیمی ورکشاپ کے سلسلہ میں تحصیل ڈڈیال کے طلباء و طالبات کی بہت بڑی تعداد میں میرپور سفر کرنے پر مجبور ہوتے تھے جہاں پر ان کو مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن ڈڈیال میں یہ ورکشاپس منعقد ہونے سے ایک طرف طلباء و طالبات کی مشکلات میں نمایاں طورپر کمی آئی ہے جبکہ درسری طرف بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے سفری مشکلات کا خاتمہ ہوتے ہی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں مختلف کورسز میں داخلہ جات لینا شروع کردیے ہیں۔تحصیل ڈڈیال میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طرف سے مختلف کورسز کی ورکشاپس جن میں بی ایڈ،ڈیڑھ و اڑھائی سالہ، ایم ایڈ اور ایم اے ایجوکیشن کی ورکشاپس ایک مکمل تعلیم دوست، پر امن اور پرسکون ماحول میں کامیابی سے جاری ہیں ان میں بی ایڈ ڈیڑھ سالہ اور ایم اے ایجوکیشن کی ورکشاپ اختتام پذیر ہو چکی ہیں جبکہ ایم ایڈ اور بی ایڈ اڑھائی سالہ کی ورکشاپ جاری ہیں انہوں نے کہاان ورکشاپس کومفید بنانے میں انتظامیہ گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول جہاں پر ورکشاپس جاری ہیں کی انتظامیہ،ورکشاپس کوائرنیٹرمحمد الیاس چوہدری،اسسٹنٹ کوائرنیٹر وکیل احمد اور سورس پرسنزاپنے فرائض منبصی احسن طریقہ سے سرانجام دے رہے ہیں ہم امید کرتے کہ یہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل میرپور کی یہ ٹیم آئندہ بھی اس دلگی و دل جمعی سے اپنے فرائض منصبی ادا کرتے رہے گی۔

ڈڈیال ( نمائندہ خصوصی)
ممتاز عالم دین علامہ عمران علی رضوی آف گوجر خان نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا تاریخ عالم کا وہ رقت آفرین اور دلدوز سانحہ ہے جس پر کائنات کا ذرہ ذرہ قیامت تک خون کے آنسو بہائے گا محرم کا ایک ایک دن ہمارے لیے عزم جہاد ایثار و قربانی کی دعوت اور اسلام کی سربلندی کا درس دیتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد قبا ء بہاری میں شہدائے کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت صاحبزادہ سید ذوالقرنین حسین شاہ نے کی کانفرنس سے علامہ خان عالم چشتی،صدر میاں محمد بخش سوسائٹی کے ڈی چوہدری،ازکار حسین شاہ،ڈاکٹر محمد اسحاق،حاجی بنارس خان،حاجی محمد ریاض،علامہ تبریز چشتی اور خلیق الزماں نے بھی خطاب کیا کانفرنس میں مقامی اور قرب وجوار کے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی علامہ عمران علی رضوی نے کہا کہ حضرت امام حسین ؑ اپنی شہادت کے ذریعے عزیمت کی لازوال اور انہوں نے اپنے نانا حضور ﷺ کے دین کے ستوں گرنے سے بچانے کیلئے یزید کی ہاتھ پر بیعت نہ کی اور جانوں کا نذرانہ پیش کرکے باطل قوتوں کی سرکوبی اور ہر حال میں قرآن کا ساتھ دینے اور نماز کی ادائیگی کا درس دیا۔کے ڈی چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ میدان کربلا میں نواسہ رسول ﷺ قطعی پریشان نہ ہوئے سردار جنت چاہتے تو اللہ کی ذات بارش برسادیتی لیکن پانی پی کر شہید ہونا اور بات تھی اور شدت پیاس سے تڑپ تڑپ کر شہید ہونا اور بات ہے۔حضرت اسماعیل کی ایڑیاں رگرنے سے اگر چشمہ پھوٹ سکتا ہے تو جگر گوشہ بتول ؓ کیلئے بعید نہ تھا کہ اگر آپ حکم کرتے تو دریائے فرات رخ بدل کر ااپ کے قدموں میں آجاتا لیکن آپ نے ایسا نہ چاہا کیونکہ سیرت النبی ﷺ کا ایسا باب رقم ہونیوالا تھا جو حضور ﷺ کی ظاہری زندگی میں مکمل نہ ہو سکا تھا انسانیت قیامت تک قربانی حسین پر ناز کرتی رہے گی آخر میں صدر جلسہ سید زوالقرنین حسین شاہ نے اسلام کی سربلندی پاکستان کی سلامتی مقبوضہ کشمیر کی اازادی،قبلہ اول کی بازیابی اور امت مسلمہ کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے خصوصی دعا کی

ڈڈیال (نمائندہ خصوصی)
پاکستان تحر یک انصاف کے مرکزی راہنما ملک محمد نذیر کی صدارت ایک اجلا س جس میں ڈڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد اسحاق، طارق عقیل،وقار بشیر،چوہدری طاہر اقبال،راجہ مظہر اقبال،رانا ظفر اقبال اور دیگر نے شر کت اجلاس میں محمد شوکت مغل محکمہ برقیات کے سابق کلرک جو گزشتہ روز میرپور انتقال کر گئے تھے مرحوم کے لئے دعاکی اور اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطاء کریں اور مرحوم محمد شوکت مغل کو جنت فردوس میں جگہ عطا ء کریں آمین

Show More

Related Articles

Back to top button