DailyNewsHeadlineOverseas news

France; Public rally held in Paris against India and in favor of Kashmiris

پیرس میں انڈیا کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں ریلی نکالی گئی

پیرس(زاہد مصطفی اعوان)پیرس میں انڈیا کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں ریلی نکالی گئی۔جس میں سینکڑون مرد خواتین اور بچوں م نے شرکت کی۔ریلی گار دی ایسٹ سے شروع ہو کر ریپبلک کے مقام تک پہنچی۔ریلی کے شرکائانڈیا کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ ریلی کے شرکا ئانڈیا مردہ باد۔ مودی مردہ باد۔ ہم لے کے رہیں گے آزادی جیسے فلک شگاف نعرے لگا رہے ہیں۔پیرس کی فضاۂم کیا چاہتے آزادی، مودی ٹیرورسٹ، انڈیا ٹیرورسٹ،کشمیر بنے گا پاکستان، کے نعروں سے گونجتی رہی،
ہندوستانی حکومت کا کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے آرٹیکل 35 اے اور 370 کی منسوخی کے بعد دنیا بھر میں بسنے والے کشمیریوں میں غم و غصے کی لہر پائی جاتی ہے، اس سلسلے میں دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔ گار دی لسٹ سے ریپلک سکائر تک کشمیریوں کی کثیر تعداد ہندوستان کے ظالمانہ اقدام کے خلاف سراپا احتجاج ہوتے ہوئے مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں بچے بوڑھے اور جوان سیاسی مذہبی اور دیگر تفریحات کا بالا تر رکھتے ہوئے بھرپور مظاہرہ کر رہے ہیں۔مظاہرے میں کشمیری، پاکستانی، عرب اور فرانسیسی کمیونٹی کی بڑی تعداد شامل تھی۔

Show More

Related Articles

Back to top button