DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; M Nadim of Abbottabad drowns to death while swimming at deadly nalah Ling

نالہ لنگ میں ڈوب کر جان بحق ہونے والے پٹھان مزدور کی ڈیڈ باڈی اس کے ورثا کے حوالے کر دیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ گذشتہ روز نالہ لنگ میں ڈوب کر جان بحق ہونے والے پٹھان مزدور کی ڈیڈ باڈی اس کے ورثا کے حوالے کر دیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کہوٹہ نالہ لنگ میں نہاتے ہوئے 22سالہ محمد ندیم ولد زرداد ساکن ایبٹ آباد دوستوں کے ہمراہ نہاتے ہوئے دوب کر ہلاک ہو گیاتھا جبکہ وقار احمد ولد غازی خان کو نکال لیاگیاتھا- 2گھنٹوں کے بعد سول ڈیفنس کے استاد بلال، عبد الشکور کھٹڑ اور مقامی لوگوں نے نعش کو نکال کر تحصیل ہیڈ کواٹر منتقل کر دیا جبکہ پولیس تھانہ کہوٹہ موقع پر پہنچ گئی تھی اور نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لانے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔


ڈھوک ٹھل میں بجلی کے ٹرانسفامر کا مسلہ حل

Dhok Thal electricity transformer replaced after it was burnt

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے فوکل پر سن راجہ ذوالفقار علی ستی نے ڈھوک ٹھل میں بجلی کے ٹرانسفامر کا مسلہ حل کر دیا۔5گھنٹوں کے اندر اندربجلی کا نیا ٹرانسفامرنصب کر ا دیا۔اہلیا ن علاقہ فیصل محمو د، قیصر محمود،شہزاد اور دیگر اہلیان علاقہ کا راجہ ذوالفقار علی ستی کاشکریہ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل کہوٹہ کی ڈھوک ٹھل کا بجلی کا واحد ٹرانسفامرجل گیا جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا تھاشدید گرمی حبس کی وجہ سے بچے بوڑھے سخت پر شان تھے ایسے میں وہاں کے رہائشی فیصل،قیصر اور شہزاد نے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد کے فوکل راجہ ذوالفقار علی ستی سے رابطہ کیا اور ان کو اپنا مسلہ بتایا جس پرممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد کے فوکل راجہ ذوالفقار علی ستی فوری ایکشن لیا اور 5گھنٹوں کے اندر اندربجلی کا نیا ٹرانسفامرنصب کر ا دیا۔اہلیا ن علاقہ فیصل محمو د، قیصر محمود،شہزاد اور دیگر اہلیان علاقہ کا راجہ ذوالفقار علی ستی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکر یہ ادا کیاہے۔


پریس کلب کہوٹہ کا اجلاس سرائے عالمگیرکے معروف صحافی مرزا وسیم بیگ کے قتل کی پرشدید مذمت

Press club Kahuta deplores murder of journalist Mirza Wasim Baig

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ پریس کلب کہوٹہ کا اجلاس سرائے عالمگیرکے معروف صحافی مرزا وسیم بیگ کے قتل کی پرشدید مذمت۔صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کا حکومت وقت سے جلد از جلد ملز مان کی گرفتاری کا مطالبہ،مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا،لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار۔گذشتہ روز قبل پریس کلب کہوٹہ کا اہم اجلاس زیر صدارت صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر منعقدہو ا جس میں سنیئر صحافی حاجی عبدالرشید، سرپرست اعلیٰ سعید افضل چوہان،سنیئر نائب صدر ملک محمود اختر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، نائب صدر ملک زاہد مظہر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر جنجوعہ، جوائنٹ سیکرٹری افتخار غوری، نائب صدر ندیم سرفراز، فنانس سیکر ٹری ملک دانیال، فوٹو گرافر راجہ شاہد اجمل، راجہ رومان سعید، احتشام اصغر کیانی،افتخار غوری،افضال شمسی،ارسلان اصغر کیانی، راجہ عثمان ضمیر، ملک حسنین محمود نے شر کت کی اجلاس میں صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر اور دیگر تمام عہدیدران،ممبران نے گذشتہ دنوں سرائے عالمگیرکے معروف صحافی مرزا وسیم بیگ کے قتل کی پرشدید مذمت کر تے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافی مرزا وسیم بیگ کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو فی الفور گر فتار کیا جا ئے۔


ثنا خواں مصطفیٰ راجہ فیضان جنجوعہ کی پھوپھی کی رسم قل ادا کر دی گئی

Dua e Qul observed for aunty of Raja Faizan Janjua

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ کہوٹہ پریس میڈیا سنٹر کے ایڈمن اور ثنا خواں مصطفیٰ راجہ فیضان جنجوعہ کی پھوپھی کی رسم قل ادا کر دی گئی رسم قل میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button