DailyNews

Dadyal, AJK: Khatam e Nabuwat held at gov high school Surakhi

گورنمنٹ ہائی سکول سورکھی میں الحاج جمیل اقبال ملک کی صدارت میں منعقد ختم نبوت کانفرنس

ڈڈیال (نمائندہ خصوصی)  امیر تحریک تحفظ اسلام غازی ثاقب شکیل جلالی نے کہا کہ عقیدختم نبوت پر ہمارے ایمان کی عمارت کھڑی ہے حضرت محمد مصطفےٰ ﷺکے آخری نبی ہیں ان کے بعد صبح قیامت تک کوئی اور نبی ورسول نہیں آئے گا پاکستان قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر قادیانیوں،احمدیوں اور لاہوری گروپ کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف جسٹں یونس سورکھوی گورنمنٹ ہائی سکول سورکھی میں الحاج جمیل اقبال ملک کی صدارت میں منعقد ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس کا اہتمام راجہ فیصل جماعتی نے کہا تھا سید ابرار حسین شاہ ایڈووکیٹ،کے ڈی چوہدری،علامہ محمدنواز،اور دیگر نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا غازی ثاقب شکیل جلالی نے اپنی تقریر میں کہا حضرت سید نا پیر مہر علی شاہ،سید جماعت علی شاہ اور سید دیدار علی شاہ کے علاوہ دیگر بزرگان دین نے تحریک ختم نبوت کے لئے قائدانہ کردار ادا کیا علامہ شاہ احمد نورانی نے قومی اسمبلی میں بھرپور اائینی کردار ادا کر کے مرزائیوں،احمدیونارو،لاہوری گروپ کو غیر مسلم اور مرتدقرار دلانے میں عالمانہ وفاضلانہ کردار اد اکیا صدر میاں محمد بخش سوسائٹی کے ڈی چوہدری نے اپنی تقر یر میں کہا کہ قرآن پاک کی ایک سو آیات و دو سو احادیث مبارکہ سے ثابت ہے کہ حضور پاکﷺاللہ کے آخری نبی ہیں مسلیمہ کذاب سے لے کر مرزا غلام احمد قادیانی تک جتنے فتنہ پروزلوگوں نے ختم نبوت پر حملہ کیا وہ سب نسیت ونابود ہو نگے انہوں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے حوالہ سے پاکستان قومی اسمبلی کی 7ستمبر 1947کی متفقہ قرار دکو ایک تاریخی اقدام دیتے ہو ئے غازی علم دین شہید،مریدحسین،عبداللہ لاہوری،غازی محمد بخش،عامر شہید،چلیماور ممتاز حسین قادری کی عظیم قربانی کو زبرست الفاظ خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے کہا کشمیر اس وقت لہولہوہے پوری وادی کوایک جیل میں محصور کر دیا گیا اور 8ہزار سے زائد لوگوں کو گرفتار کر کے آگرہ اور دیگر بھارتی جیلوں میں تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ایسے سنگین حالات میں غلامان مصطفیﷺکو سر فروشانہ ادا کر نا ہو گا آخرمیں امت مسلمہ عظمت رفتہ کی بحالی پاکستان کی سلامتی واستحکام مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور قبلہ بازیابی کے لئے خصوصی دعاکی گئی


ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
سردار عبدالشکور صدیقی ناظم اعلیٰ تعلیم ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری مظفر آباد کا دورہ میرپور کے دوران گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چکسواری کی چیکنگ، بدنظمی سمیت دیگر امور پر دو اہلکار معطل جبکہ انچارج صدر کو تبدیل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ناظم اعلیٰ تعلیم سردار عبدالشکور صدیقی نے ہمراہ ڈویژنل ڈائریکٹر سیدابرار حسین شاہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چکسواری کا اچانک دورہ کیا اس وہ مختلف کلاسوں میں گئے جن مدرسین کے پریڈ لگے ہوئے تھے وہ اپنی کلاسوں میں موجود نہ تھے، کلاسوں میں کسی قسم کا کوئی ڈسپلن نہ تھا جبکہ طلباء کی تعلیمی حالت انتہائی خراب تھی سکول کاریکارڈ بھی بروقت مکمل نہ تھا جس پر ناظم اعلیٰ تعلیم سکولز ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری سردار عبدالشکور صدیقی نے موقع پر ہی ادارہ کے دو اہلکاروں کو معطل کردیا جبکہ دوران سٹاف میٹنگ انہوں نے کہاکہ ڈسپلن پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور عدم تعاون کرنے والوں کے خلاف سخت ترین محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے موقع پر ہی انچارج صدر معلم تاج صاحب کو ادارہ کے معاملات پر مکمل گرفت نہ ہونے پر تبدیل کرتے ہوئے محمد آصف کو انچارج صدر معلم بنا دیا۔ سردار عبدالشکور صدیقی ناظم اعلیٰ تعلیم ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری مظفر آباد کی اس کارروائی کو عوام چکسواری جس میں سیاسی و سماجی، انجمن تاجراں سمیت دیگر نے سراہا اور کہاکہ جس طرح سردار عبدالشکور صدیقی ڈی پی آئی نے ایکشن لیا ہے جس پر معیار تعلیم کو بہتر کرنے میں نمایاں طورپر بہتری ملے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button