DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Teenage girl kidnapped in Nala Musalmana as police case is registered

کلر سیداں کے گاؤں نلہ مسلماناں سے سترہ سالہ دوشیزہ کو اغوا کر لیا گیا

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے گاؤں نلہ مسلماناں سے سترہ سالہ دوشیزہ کو اغوا کر لیا گیا گاؤں کی ایک خاتون نے کلر سیداں پولیس کو درخواست دی کہ اس کا خاوند روزگارکے سلسلے میں کراچی مقیم ہے اور وہ اپنے بچوں دو بیٹوں اور چا ر بیٹیوں کے ہمراہ گاؤں میں ہی رہتی ہے اس کی سترہ سالہ بیٹی (الف)رات کو سوئی جب میری آنکھ شب گیارہ بجے کھلی تو بیٹی اپنی چار پائی پر موجود نہ تھی نامعلوم افراد سے ورغلا پھسلا کر اغوا کر کے لے گئے ہیں۔کلر سیداں پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 365مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Kallar Syedan; Teenage girl kidnapped in Nala Musalmana as police case has been registered, according mother of the 17 year old girl said her husband works in Karachi and her daughter was abducted during the night.


دنیا بھر میں مسلمان آج ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں

Muslim are being made to suffer around the world

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)دنیا بھر میں مسلمان آج ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں تو اس کی بڑی وجہ ان کا قرآن اور دین اسلام سے دور ہونا ہے۔ہم نے قرآن کو مردوں کے ایصال ثواب اور بیٹیوں کی رخصتی کے موقع پر مختص کر لیا ہے،کاش ہم نے یہ قرآن اپنی اولادوں کے دلوں میں اتارا ہوتا تو آج دنیا بھر میں رسوا نہ ہوتے۔ان خیالا ت کا اظہار مفتی محمد نوید سیالوی نے ادارہ منہاج القرآن کے زیر اہتمام جامعہ مسجد قادریہ جیلانیہ میں ماہانہ درس قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ قرآن کے پیغام کو ہر گھر تک پہنچایا جائے قرآن کو محض ایصال ثواب تک محدود نہ رکھا جائے یہ کتاب ہدایت ہے اس سے رجوع کر کے اسے اپنی زندگیوں پر نافذ کیا جائے۔اپنے بچوں کو قرآن اور دین مصطفی سے روشناس کرایا جائے تو ہم آج بھی دنیا میں اپنی کھوئی ہوئی منزل دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں تقریب سے مفتی زاہد محمود شازلی،علامہ عبدالرشید چشتی،قاری اجمل قادری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔


سابق صدر آصف علی زرداری کو اگر کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ نااہل اور سلیکٹڈ حکومت پر ہو گی

Current selected admin will be responsible if anything happens to Asif Ali Zardari

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے سیکرٹری اطلاعات اظہر محمود بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں ہم نے ہر دور میں ظلم و جبر کا سامنا کیا ہے یہ سلیکٹڈ ٹولہ بھی اپنے ترکش کے تمام تیر آزما لے جھوٹے کیسوں اور اپنی فسطائیت سے یہ ہمیں جھکا نہیں سکیں گے۔ انہون نے ایک بیان میں کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ناروا سلوک کسی طور قابل قبول نہیں۔ انہیں علاج کی ضرورت ہے جبکہ سلیکٹڈ اور نااہل ٹولہ انہیں علاج کی سہولتیں دینے سے انکاری ہے۔ حکمران ایسا کر کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ زرداری صاحب سے ان کے گھر والوں کو کورٹ کے آرڈر ہونے کے باوجود ملنے نہیں دیا جا رہا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انھوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو اگر کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ نااہل اور سلیکٹڈ حکومت پر ہو گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button