DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Father and son from Samot shot dead at DHQ hospital Rawalpindi

یونین کونسل سموٹ کے معروف اُستاد محمد پرویز اور اُن کے جواں سال بیٹے کو راولپنڈی کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں میں موت کا رقص،ایک ہی واقعہ میں تین افراد موت سے ہاتھ دھو بیٹھے ملزمان باپ بیٹا کا تعلق پنجاب پولیس سے ہے جبکہ قتل ہونے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں،یہ دلخراش واقعہ ہمارے عدالتی نظام پر بھی طمانچہ ہے تفصیلات کے مطابق ڈھوک تھتھی بیول کے محمد طارق جو پنجاب پولیس کا ریٹائرڈ ملازم ہے اس کی غیر شادی شدہ بیٹی کا عید سے ایک دن قبل پراسرار حالت میں انتقال ہوا کوئی اسے قتل اور کوئی اسے خودکشی قرار دیتا رہا مگر لواحقین نے پولیس سے رجوع کیا نہ ہی بچی کا پوسٹمارٹم کرایا گزشتہ روز اس بچی کا والد اور پنجاب پولیس کا سابق ملازم محمد طارق کلر سیداں کے گاؤں سموٹ گیا اور وہاں لہراسب خان سے اس کے بیٹے ملک ندیم کے بارے میں استفسار کیا تو اس کی عدم موجودگی میں اس نے ملک ندیم کے والد لہراسب عرف پرویز اوراس کی ہمشیرہ رضیہ کوفائرنگ کر کے زخمی کردیا دونوں زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلر سیداں سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا جہاں رات ایک بجے ملزم طارق کا بیٹا تحسین طارق پولیس وردی میں ہسپتال کی ایمرجینسی میں داخل ہوا اس نے بڑے آرام کے ساتھ بیڈ پر پڑے زخمی لہراسب عرف پرویز کی شناخت کرنے کے بعد اس پر فائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا فائرنگ سے مقتول کا بیس سالہ بیٹا ملک نوید بھی زخمی ہوا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڈ گیا اور ملزم تحسین طارق پولیس وردی میں دو افراد کا خون کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ادہر کلر سیداں اور راولپنڈی پولیس کی اضافی نفری کے ساتھ خوف کے سایوں تلے بڑی عجلت میں نمازجنازہ مقامی مسجد میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں سابق رکن اسمبلی کرنل شبیراعوان،راجہ علی اصغر،چوہدری ظہیر محمود،چوہدری محمد جمیل،چوہدری طارق،لالہ محمد رسول اور دیگر نے شرکت کی دریں اثنا باپ بیٹے کے دہرے قتل کی وجہ ملزم تحسین طارق کی وہ ہمشیرہ بیان کی جاتی ہے جس کی عید سے ایک دن قبل پراسرار موت ہوئی اس کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا نہ کسی پر کوئی الزام لگا اب بھی ملزمان کا اصل ٹارگٹ قتل ہونے والے باپ بیٹا نہیں بلکہ مقتول لہراسب کا بڑا بیٹا ملک ندیم بتایا جاتا ہے جو ملزمان کی ہٹ لسٹ پر ہے کلر سیداں پولیس نے فائرنگ کے الزام میں سائیں محمد طارق جبکہ راولپنڈی پولیس نے اس کے بیٹے تحسین طارق کے خلاف دہرے قتل کامقدمات درج کر لئے ہیں۔

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)ایس پی پوٹھو ہار ٹاؤن آصف محمود نے کلر سیداں کے دھرے قتل کے ملزم پولیس کانسٹیبل تحسین طارق نمبر668کو فوری طو ر پر معطل کر دیا یہ آج کل تھانہ پیر ودھائی میں تعنیات تھا اس کی ایک ہمشیرہ بھی پنجاب پولیس میں بطور لیڈی کانسٹیبل فرائض سر انجام دیتی ہے اس کے والد محمد طارق بھی پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ ملازم ہے۔

Kallar Syedan; Two people were killed when an armed man opened fire at the emergency of the DHQ hospital Rawalpindi, The two dead are father and son Larasab and Naveed.

 According to police, the attacker is a policeman, Tehseen Tariq, on duty at Pir Wadhai police station. The deceased have been identified as Larsab and Naveed.

Larsab of Samot, Kallar Syedan, came to the hospital to get  medical treatment and Naveed was his attendant, said the police, adding the victim had lodged a case at Kallar Syedan police station against the accused two days ago.

DSP city and heavy contingent of police arrived at the hospital premises following the incident and launched the investigations into the gun attack.

The initial investigation suggests that accused had personal issues with the deceased.

Meantime, panicked doctors have refused to work and closed the emergency, saying there is no proper security system at the hospital. “The security issue had been raised multiple times earlier also,” said doctors.

Security has been beefed up around the hospital and search for the accused has been launched, said the official, adding Tehseen will soon be arrested.


 

Show More

Related Articles

Back to top button