DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Allegations of attempted rape by father in law in village Matoa as the women is given divorce

شادی شدہ خاتون کو خاوند کی بیرون ملک موجودگی میں خسر کی بدنیتی پر مبنی خواہشات پوری نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے بعد طلاق بھی دے دی گئی

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) شادی شدہ خاتون کو خاوند کی بیرون ملک موجودگی میں خسر کی بدنیتی پر مبنی خواہشات پوری نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے بعد طلاق بھی دے دی گئی گاؤں مل اعوان کی مسماۃ (گ)نے پولیس کو درخواست دی کہ گزشتہ برس 28دسمبر کو اس کی شادی محمد ہارون فیاض ولد محمد فیاض سکنہ مطوعہ سے ہوئی تھی گھر والوں نے تین لاکھ روپے مالیت کا جہیز،تین تولے کے طلائی زیورات اور سلامی کے تیس ہزار روپے بھی میرے پاس تھے شادی کے تین ماہ بعد ہی میرا خاوند لندن چلا گیا جس کے بعد میر خسر بری نیت سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کرتا رہا اسی دوران گزشتہ رات جب سب لوگ سو رہے تھے تو میرا خسر محمد فیاض میرے کمرے میں داخل ہوا اور بدنیتی کی کوشش کی جب میں نے سخت ردعمل ظاہر کیا تو اس نے پستول میں اوپر تان کر کہا کہ اگر کسی کو اس بابت بتایا تو میں تمہیں جان سے مار دوں گا اور ساتھ ہی اس نے میرے ساتھ زیادتی کی کوشش شروع کر دی میرے شور کرنے پر گھر کے دیگر افراد نیند سے جاگ اٹھے میں نے ان سب کو یہ واقعہ سنایا تو انہیں نے بھی مجھے خاموش رہنے کا مشورہ دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس کے بعد محمد فیاض اس کی اہلیہ اس کے بیٹوں ثاقب اور قاسم نے مجھے زدو کوب کیا میرے پیٹ پر لاتیں ماریں مجھ سے میرے زیورات چھین لیے اورمجھے اپنے میکے چھوڑ کے واپس چلے گئے جس کے بعد میرے خاوند نے لندن سے مجھے فون کر کے ایک طلاق دی اور خاموش رہنے کی دھمکی دی یہ لوگ اپنے بیٹوں کی شادی کر کے ان کی بہوؤں سے زیادتی کرتے ہیں اور پھر انہیں طلاق دے دیتے ہیں یہ مجرمانہ ذہن کے مالک ہیں جس پر گوجرخان پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ادھر مقامی حلقوں نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan; Mrs  Haroon Fayaz has registered a police report in which she accuses her father in law of attempted rape, After refusing his advance, Mrs Haroon Farooq was thrown out of her home in Matoa and sent to her parents home in Mal Awan, Worse was to come for Mrs Fayaz who had only been married 8 months was given divorce by her Husband in UK. Gujar Khan police are investigating the incident.


چوہدری محمد آصف چوکپنڈوری کے قریب روات کلر سیداں روڈ پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

Ch M Asif of Sahot killed in a fatal accident in Chauk Pindori

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ آفیسر چوہدری محمد تاج کے فرزند چوہدری محمد آصف چوکپنڈوری کے قریب روات کلر سیداں روڈ پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے وہ اپنے گاؤں سہوٹ آرہے تھے کہ عقب سے آنے والے ایک تیز رفتار ڈیمپر نے انہیں ٹکرماری۔ڈیمپر کو وارث خان ولد نور خان سکنہ مندہ خیل تحصیل عیسیٰ خیل چلا رہا تھا ڈیمپر کی ٹکر سے محمد آصف شدید زخمی ہوا اسے ٹی ایچ کیو کلر سیداں سے راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا کلر سیداں پولیس نے ڈیمپر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔


تحصیل کلر سیداں کے ہزاروں افراد محکمہ مال کے ہاتھوں شدید مشکلات کا شکار ہیں,چوہدری لالہ محمد رسول

Public are in real difficulties at the hands of revenue dept officials, Ch Lala M Rasool

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) سموٹ کے معروف سیاسی سماجی رہنما چوہدری لالہ محمد رسول نے محکمہ مال کلر سیداں میں مسائل کے انبار پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کلر سیداں کے ہزاروں افراد محکمہ مال کے ہاتھوں شدید مشکلات کا شکار ہیں کلر سیداں میں نائب تحصیلدار کی دونوں آسامیاں خالی ہیں ایک آسامی گزشتہ دو برس سے اور دوسری گزشتہ چھ ماہ سے خالی پڑی ہے جس سے زمینداروں کاشتکاروں اور دیگر کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے سینکڑوں لوگ روزانہ محکمہ مال کے مختلف دفاتر میں دھکے کھاتے پھرتے ہیں اور کوئی ان کا پرسان احوال نہیں ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور کمشنر راولپنڈ ی سے کلر سیداں میں خالی نائب تحصیلدار کی دونوں آسامیوں پر فوری تعنیاتی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عوام کو اس سلسلے میں سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کیا جائے ارکان اسمبلی اور انتظامیہ اپنی ذمہ داریوں کو پوری کرے۔


کلر سیداں میں دوکاندار کو لیموں مہنگے داموں فروخت کرنا مہنگا پڑ گیا دوکاندار کے خلاف مقدمہ درج

Shopkeeper charged for selling expensive lemons

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں میں دوکاندار کو لیموں مہنگے داموں فروخت کرنا مہنگا پڑ گیا دوکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پرائس مجسٹریٹ وسیم علی تابش نے کلر سیداں پولیس کو درخواست دی کہ وہ گزشتہ روز اپنے عملے کے ہمراہ مختلف دوکانوں پر نرخ چیک کر رہے تھے تو عبدالسلام ولد بشارت اعوان چوآروڈ پر لیموں 160روپے فی کلو فروخت کر رہا تھا جبکہ سرکاری نرخ 85روپے فی کلو تھا کلر سیداں پولیس نے دوکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔


کلر سیداں پولیس نے قتل کے ایک مقدمہ میں زیر تفتیش ملزمان مدثر بٹ،فرخ عامر بٹ اور کلیم اقبال سے دوران وقوعہ استعمال ہونے والے تین عدد پسٹل 30 بور بمعہ گیارہ روند برآمد کر لئے

Three arrested in fire arms used in a murder

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس نے قتل کے ایک مقدمہ میں زیر تفتیش ملزمان مدثر بٹ،فرخ عامر بٹ اور کلیم اقبال سے دوران وقوعہ استعمال ہونے والے تین عدد  پسٹل 30 بور بمعہ گیارہ روند برآمد کر لئے۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشافات کئے تھے کہ انہوں نے وقوعہ کے روز استعمال ہونے والے اسلحہ کو مہیرہ سنگال میں نئے تعمیر شدہ گھر میں چھپا رکھا ہے جس پر پولیس تینوں ملزمان کو موقع پر لے گئی اور ان کی نشاندہی پر اسلحہ برآمد کر لیا۔


کنوہا موہڑہ وینس کے سجاد اکمل کے فرزند حسن علی رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے

Hassan Ali wedding celebrated in Morra Vaince, Kanoha

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کنوہا موہڑہ وینس کے سجاد اکمل کے فرزند حسن علی رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے۔دعوت ولیمہ میں راجہ ندیم احمد،راجہ پرویز اختر قادری، چوہدری صداقت حسین،ٹھیکیدار راجہ محمد بشارت،محمد ظریف راجا، نمبردار اسد عزیز سمیت دیگر نے شرکت کی۔


مقامی صحافی کاشف علی کے تایا محمد خالد گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

Uncle of journalist Kashif Ali passed away in village Makk

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) مقامی صحافی کاشف علی کے تایا محمد خالد گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے،مرحوم کی نمازجنازہ منگل کے روز ان کے گاؤں مک کلرسیداں میں ادا کی گئی،جس میں سیاسی و سماجی شخصیات،عمائدین علاقہ،سابق چیئرمین یوسیز،ایم سی کلرسیداں کے سابق اراکین،صحافیوں اورعزیز واقارب کی بھاری تعداد نے شرکت کی،اراکین پریس کلب کلرسیداں نے کاشف علی سے ان کے تایا کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا کی ہے۔


سردار محمد تاج حج کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے

Sardar M Taj returns after performing Hajj

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے معروف معالج ڈاکٹر شیخ محمد طارق، مسلم کانفرنس کے رہنما سردار محمد تاج حج کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button