DailyNewsHeadlineKallar Syedan
Kallar Syedan; Mari Petrolium company start gas exploration on both sides of River Jhelum + Rest of the day news from Tehsil Kallar Syedan
ماڑی گیس نے کلر سیداں کے علاقے میں دریائے جہلم کے دونوں اطراف تیل کی تلاش کا کام تیزی سے شروع کر دیا
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)ماڑی گیس نے کلر سیداں کے علاقے میں دریائے جہلم کے دونوں اطراف تیل کی تلاش کا کام تیزی سے شروع کر دیا ہے سر صوبہ شاہ میں قائم کمپنی کے انچارج نور خان کے مطابق دریائے جہلم کے دونوں اطراف کلر سیداں اور ڈڈیال کے درجنوں دیہات و قصبات میں تیل کی تلاش کا کام تیزی سے جاری ہے جس میں 18سو سے زائد کارکن حصہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ابتدائی سروئے جاری ہے مگر فی الوقت اس حد تک تصدیق کی جا سکتی ہے کہ یہ علاقہ آئلی ہے حتمی سروئے کے بعد ہی صورتحال واضع ہو گی جبکہ اسلام پورہ جبر سے تیل کی روزانہ پیداوار شروع ہو چکی ہے انشا ء اللہ کلر سیداں میں بھی مایوسی نہیں ہو گی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کمپنی نے کلر سیداں کے دور دراز پسماندہ ترین پہاڑی دیہات ترنی، شنگریلا،تھبہ اور دیگر میں بیس فٹ چوڑی کچی سڑکیں تعمیر کر دی ہیں یہاں کے لوگ متحدہ ہندوستان کے زمانے سے ذرائع آمدورفت سے بدستور محروم تھے آئل کمپنی نے یہاں کشادہ کچی سڑکیں تعمیر کر دی ہیں جس سے کمپنی کے علاوہ مقامی لوگ بھی استعمال کر رہے ہیں جنہیں مستقبل میں مستقل بنیادوں پر پختہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
Kallar Syedan; Marri Petroleum company has started gas exploration on both sides of River Jhelum in Kallar Syedan and Dadyal. Around 1800 people are taking part in the exploration.
ٹرانسپورٹروں نے کرائے عارضی طور پر کم کر دیئے
Transporters drop fare prices after PTI consult with transporters
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کی مقامی قیادت مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں حالیہ اضافوں کو کم کرانے میں سٹی ٹریفک پولیس اور مقامی انتظامیہ کی ناکامی کے بعد میدان میں آگئی اور ٹرانسپورٹروں سے کامیاب مذاکرات کے بعد ٹرانسپورٹروں نے کرائے عارضی طور پر کم کر دیئے یہ کرایے نئے نوٹیفکیشن کے اجرا تک برقرار رہیں گے اور نئے کرایوں پر آج بروز اتوار سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا کلرسیداں سے راجہ بازار چلنے والی اے سی کوسٹر نے کرایوں میں رضاکارانہ کمی کرتے ہوئے کلر سے راجہ بازار کا کرایہ سو روپے سے کم کرکے 85روپے کردیا ہے کلر سے سواں 70روپے راجہ بازار سے چوکپنڈوری 70روپے وصول کیئے جاہیں گے جبکہ کلر سے پیرودہائی ویگن ٹویوٹا سروس نے بھی رضاکارانہ طور پر کرایوں میں کمی کر دی ہے اب کلر سیداں سے پیرودہائی کا کرایہ سو روپے کی بجائے 90روپے اور سواں کا کرایہ 70روپے وصول کیا جائے گا کلر سیداں سے چواخالصہ کا کرایہ 40روپے سے کم کرکے 30روپے کلر سے دوبیرن 40سے کم کرکے 35روپے کلر سے سرصوبہ شاہ 40اور کلر سے سہوٹ کا کرایہ 20روپے مقرر کیا گیا ہے یہ کرائے پنجاب حکومت کی جانب سے آمدہ ایام میں نئے نوٹیفکیشن کے اجرا پر کاالعدم قرار پاجاہیں گے کرایوں کی نئی شرح کے نئے معاہدے پر ٹرانسپورٹروں کے علاوہ اڈہ مالکان اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں راجہ ساجد جاوید،راجہ اسرار احمد ایڈوکیٹ،آصف کیانی،راجہ محمد ثقلین اور گلفراز بٹ نے دستخط کئیے۔ادھر بعض حلقوں نے پی ٹی آئی کی جانب سے کرایے کم کرنے کے عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا مگر یہ بات روز روشن کی طرح واضع ہے کہ علاقائی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے رہنماؤں نے کرایوں جیسے عوامی مسئلے پر نہ صرف بھر پور مداخلت کی اور کرایوں میں کمی کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی جو کام حکومتی ادارے نہ کر سکے وہ پی ٹی آئی کے مقامی لوگوں نے کر کے ہزاروں مسافروں کی دعائیں لی ہیں اور ان کا یہ عمل دیگر کے لیے بھی مشعل راہ ہونا چاہئیے۔
پی ٹی سی ایل کے اہلکار قدیر احمد بھٹی انتقال کر گئے
Qadeer Ahmed Bhatti passed away in Morra Dhayal
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی سی ایل کے اہلکار قدیر احمد بھٹی انتقال کر گئے انہیں گزشتہ شام معدے میں تکلیف ہوئی تو وہ کلر سیداں کے ایک نجی ڈاکٹر کے پاس گئے جس نے انہیں دوا دی جس سے پی کر وہ سو گئے اور اسی دوران ہی چل بسے صبح گھر والوں نے انہیں بیدار کیا تو روح قفس عنصری سے پرواز کر چکی تھی نماز جنازہ موہڑہ دھیال میں ہوئی جس میں پنجاب ٹیچرز یونین مرکز چوآخالصہ کے صدر عبدالرؤف،پرویز اختر قادری،راجہ ظفر محمود، محمد حنیف،ماسٹر محمد ظہیر،مسعوداحمد بھٹی،نمبردار اسد عزیز،راجہ محمد خطاب،جاوید چشتی، چوہدری توقیر اسلم، شاہد محمود،ساجد محمود،چوہدری ابرار حسین، پرنس جاوید اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹکال میں کلاس نہم کی طالبہ ایمن فاطمہ دختر شفیق الرحما ن نے بورڈ کے امتحان میں 505میں سے 456نمبرز حاصل کر کے سکول میں پہلی اور تحصیل کلر سیداں میں نمایاں پوزیشن حاصل کی
Aiman Fatima achieves 1st position at girls high school, Takal
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹکال میں کلاس نہم کی طالبہ ایمن فاطمہ دختر شفیق الرحما ن نے بورڈ کے امتحان میں 505میں سے 456نمبرز حاصل کر کے سکول میں پہلی اور تحصیل کلر سیداں میں نمایاں پوزیشن حاصل کی طالبہ ایمن فاطمہ کے مطابق اس کی کامیابی کی سہرا اس کے والدین اور اساتذہ کے سر جاتا ہے۔
علمی اداروں کو بلدیات کی تحویل میں دینے کی حکومتی تجویز کے خلاف راولپنڈی میں منعقدہ احتجاجی جلوس
Lab association members join protest rally in Pindi
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)تعلمی اداروں کو بلدیات کی تحویل میں دینے کی حکومتی تجویز کے خلاف راولپنڈی میں منعقدہ احتجاجی جلوس میں راولپنڈی لیب اٹینڈینٹس ایسوسی ایشن کے رہنماؤں ندیم باری، خالد مسعود،حامد علی،طاہر قریشی،شاہد سلیم اور دیگر نے بھی شرکت کی اور حکومتی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کو سیاست سے پاک رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ انہیں بلدیات کے حوالے کرنے کے بجائے آزادانہ طور پر کام کرنے کا موقع دیا جائے۔
ا ر شد بٹ کے بیٹے،شبیر بٹ کے بھتیجا ر شتہ ا ز د و ا ج سے منسلک ہو گئے
Wedding of son of Arshad Butt celebrated in Kallar Syedan
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)ا ر شد بٹ کے بیٹے،شبیر بٹ کے بھتیجا ر شتہ ا ز د و ا ج سے منسلک ہو گئے ا س مو قع پر د عو ت و لیمہ کا ا ہتما م کی گیا جس میں سا بق چیئر مین ر ا جہ ند یم ا حمد،سا بق کو نسلر حا جی غلا م ر با نی،ما سٹر ا صغر،ما سٹر ر ضا و ینس،ما سٹر ر شید،ا کر ا م ا لحق قر یشی،جا و ید چشتی،ر ا جہ محمد سعید،محمد جا و ید ا قبا ل ا و ر سیا سی نما ئند و ں نے شر کت کی۔
تعزیت
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)نوجوان قانو ن دان چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ نے بیول جا کر محمد سعید قریشی سے ان کی والدہ محترمہ اور میرہ شمس کے قریب پی ٹی آئی کے رہنماؤں ملک عنصر خان،ملک عابد سے ملاقات کی اور ملک حاجی مہربان حسین کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہا ر کیا۔