کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) محکمہ مال کلر سیداں میں پٹواریوں کی شدید قلت کے باعث زمینداروں کو بے پناہ مسائل کا سامنا۔بیشتر پٹوار سرکل یا تو تالا بندی کا شکار ہے یا پھر وہاں کے معاملات کو منشی حضرات سے سنبھال رکھا ہے۔تحصیل کلر سیداں میں 23 پٹوار سرکلز ہیں جہاں 13 پٹواری کام کر رہے ہیں اور ان میں سے بیشتر پٹواری اپنے متعلقہ پٹوار سرکل میں موجود ہی نہیں ہوتے۔پٹوار سرکلز سموٹ،ٹکال،منیاندہ،لونی،سروہا،کنوہا،بشندوٹ،سدیوٹ اور آراضی میں پٹوریوں کی آسامیاں خالی ہیں جس کی وجہ سے کلر سیداں پٹوار سرکل کے پٹواری کو سموٹ، درکالی شیرشاہی کے پٹواری کو پٹوار سرکل ٹکال،بناہل کے پٹواری کو منیاندہ جبکہ پٹوار سرکل بھلاکھر کے پٹواری کو لونی،سروہا اور بشندوٹ اور پٹوار سرکل ڈھیرہ خالصہ کے پٹواری کو پٹوار سرکل کنوہا کا اضافہ چارج دے دیا گیا ہے۔تحصیل کلر سیداں کے چار پٹواریوں کو گرداور کے عہدوں پر ترقی ملنے کے بعد تین کو یہاں سے تبدیل کر دیا گیا تھا جب کہ ان کی جگہ وحید اور دلشاد نامی پٹواریوں کو تحصیل کلر سیداں میں بھیجا گیا جنہوں نے تیسرے روز ہی سیاسی اثررسوخ کے باعث اپنی من پسند جگہوں پر تبادلے کروا لئے۔تحصیل کلر سیداں کے بیشتر پٹوار سرکلز میں منشیوں کا راج ہے جہاں کوئی بھی کام مٹھی گرم کئے بغیر ممکن نہیں اور کھلے عام رشوت کا بازار گرم ہے۔ادھر موضع ستھوانی کے زمینداروں نے بتایا کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے پٹوار سرکل کنوہا کے چکر لگا رہے ہیں جہاں پٹواری ہوتا ہے نہ ہی اس کا کار خاص جس کی وجہ سے انہیں فرد اور دیگر معاملات کیلئے مسائل کا سامنا ہے۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور خالی آسامیوں پر پٹواریوں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔
Kallar Syedan; Land owners face many problems due to severe shortage of revenue officers, Currently only 13 revenue officers are working the job of 23 revenue officers. revenue department Rawalpindi has been asked to take notice.
پہلی مرتبہ چمڑہ انتہائی بیتوقیر ہوا اور اس کے نرخ اس قدر گر گئے کہ لوگوں نے کھالیں سڑک کنارے ہی پھینک دیں
Allegations of qurbani skins being dumped due to low price
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)نئے پاکستان میں چمڑے کی صنعت کی روشنیاں گل ہو گئی ہیں یا بھی پاکستان بھر میں موجود اس کے کارخانے بند ہو گئے ہیں اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے قیام پاکستان سے پہلے بھی مسلمان جب جانور اللہ کی راہ میں قربانی کرتے تو اس کی کھل یا تو وہ کسی مسجد مدرسے کو عطیہ کر دیتے یا بازار میں فروخت کرتے تھے اور یہ سلسلہ صدیوں جاری رہا مگر نئے پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعد پہلی بار چمڑے سازی کہ صنعت اس قدر روبہ زوال ہوئی کہ کسی نے بھی قربانی کی کھالیں وصول کرنے پر رضامند نہ ہوا اور تاریخ میں پہلی مرتبہ چمڑہ انتہائی بیتوقیر ہوا اور اس کے نرخ اس قدر گر گئے کہ لوگوں نے کھالیں سڑک کنارے ہی پھینک دیں کلرسیداں کی حد تک بکرے کی کھال 60اور بڑے جانور کی کھال 350روپے میں فروخت ہو رہی تھی اور بعض مقامات سے کھال کو کلر بازار منتقل کرنے پر اس کی قیمت خرید سے زیادہ لاگت آتی تھی.نرخوں میں حد درجہ کمی کی وجہ سے مساجد اور دینی مدارس نے کھالیں وصول کرنے سے ہی انکار کردیا عام مارکیٹ میں بھی اس کے نرخ اونٹ کے منہ میں زیرہ جتنے ہی رہ گئے تھے اور پھر اس صورتحال کا افسوسناک نتیجہ یہ نکلا کہ لوگوں نے قربانی کے بعد کھالیں کھیت کھلیانوں اور سڑک کنارے پھینکنا شروع کردیا,اس طرح کی صورتحال پہلی بار رونما ہوئی,کئی مدارس کی.انتظامیہ نے رابطہ کرنے پر بتایا پہلے کھالوں کے نرخ اتنے مستحکم تھے کہ کھالیں فروخت کرکے لاکھوں روپے حاصل ہوتے جو زیرکفالت بچوں کی خوراک اور رہا?ش پر خرچ کیئے جاتے تھے مگر امسال نرخ اس قدر کم تھے عید کے تینوں ایام کھالوں کے بدلے محض چند ہزار ہی حاصل ہونا تھے جس کی وجہ سے مدارس نے ان کو وصول ہی نہ کیا ہے
محکمہ لائیو اسٹاک کلر سیداں میں اتوار کا روز یوم شجر کاری کے طور پر منایا گیا
Livestock Department celebrates plantation day
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) ڈائریکٹر لائیو سٹاک راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر سید ندیم بدر کی ہدایت پر بلین ٹری سونامی ویژن و مون سون شجر کاری مہم کے سلسلہ میں محکمہ لائیو اسٹاک کلر سیداں میں اتوار کا روز یوم شجر کاری کے طور پر منایا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر شائستہ ظہور نے سول ویٹرنری ہسپتال کلر سیداں میں امرود،سکھ چین اور شاہ توت کے پودے لگائے۔
گاؤں نمبل کے معروف سیاسی کارکن چوہدری محمد فاروق کی دختر کی شادی شکیب عرفان سے انجام پائی
Wedding celebrations of daughter of Ch M Farooq in village Nambal
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)گاؤں نمبل کے معروف سیاسی کارکن چوہدری محمد فاروق کی دختر کی شادی شکیب عرفان سے انجام پائی رخصتی کی تقریب میں سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل شبیر اعوان،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود، محمد اعجاز بٹ، شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود، عاطف اعجاز، مسعود احمد بھٹی، جاوید چشتی اور دیگر نے شرکت کی۔
محمد نصیر ہمایوں کی صاحبزادی کی شادی ماسٹر محمد شریف کے صاحبزادے محمداویس شریف کے ساتھ انجام پائی
Wedding of M Awais celebrated in Doberan Kallan
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)دوبیرن کلاں کی معروف سماجی شخصیت محمد نصیر ہمایوں کی صاحبزادی اور صدر پریس کلب چوآخالصہ محمد منیر چشتی کی بھتیجی کی شادی ماسٹر محمد شریف کے صاحبزادے محمداویس شریف کے ساتھ انجام پائی۔ رخصتی کی تقریب دوبیرن کلاں میں منعقد ہو ئی جس میں راجہ ندیم احمد، سید راحت شاہ،راجہ شفیق، ٹھیکیدار راجہ بشارت، راجہ علی اصغر آف بھٹھی، آصف یعقوب کیانی، خان شبیرخان، خان یعقوب خان، راجہ ناصر کیانی،اکرام الحق قریشی، حبیب الرحمان قریشی، انوار الحق راجہ، سید مبارک شاہ، صبور ملک، شہزاد کیانی، راجہ ساجد، سائیں پرویز اختر، سید عمیر شاہ، سید خرم شاہ،خان صدیق خان،گرداور بشیر خان سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات اور قریبی عزیز واقارب نے شرکت کی۔
سموٹ کاہلیاں ساہلیاں روڈ کھنڈراٹ میں تبدیل منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا ہے
Demand to repair Samot Kaliyan Siyalian road
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)سرصوبہ تا سموٹ، سموٹ بیول،سموٹ تاجبر،سموٹ کاہلیاں ساہلیاں روڈ کھنڈراٹ میں تبدیل منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا ہے۔ ہزرواں کی آبادیوں کو شدید مشکلات کا شکار۔اہل علاقہ نے منتخب ارکان اسمبلی سے ہمدرانہ اپیل کی۔