DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Row over marriage proposal leads to two being shot and injured on eid day in village Salgra

رشتے کے تنازع پر ایک شخص گولی لگنے جبکہ خاتون سمیت دو افراد کلہاڑیوں کے وار سے زخمی

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) رشتے کے تنازع پر ایک شخص گولی لگنے جبکہ خاتون سمیت دو افراد کلہاڑیوں کے وار سے زخمی ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اورنگزیب ولد جان محمد سکنہ سالگرہ نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ میں عید کے دن صبح 9 بجے کے قریب بیوی بچوں کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اسی دوران مسمیان محمد اخمت،محمد یاسین اور نصیر پسران محمد زمان اورعنصر محمود جو کہ رشتہ میں میرے چچا زاد بھائی ہیں آ گئے۔اخمت مسلح 12 بور رائفل، یاسین مسلح کلہاڑی،نصیر مسلح کلہاڑی،عنصر مسلح کلہاڑی گھر میں داخل ہو گئے اور میری بیٹی مسماۃ (ح)سے ہاتھا پائی شروع کر دی۔اخمت نے اپنے بھائی یاسین سے کلہاڑی چھین کر میری بیٹی کے سر پر ماری،میرا بیٹا سمیع آگے بڑھا تو اخمت وغیرہ اسے گھسیٹ کر صحن سے باہر لے گئے۔اخمت نے میرے بیٹے پر سیدھا فائر کیا جو میرے بیٹے کی بائیں ران پر لگا۔میں اپنے بیٹے کو چھڑانے کیلئے آگے بڑھا تو عنصر نے وار کلہاڑی کیا جو میرے سر کی پچھلی جانب لگا۔یاسین نے وار کلہاڑی کیا جو میرے سر کی پچھلی جانب بائیں سائیڈ پر لگا۔دیگر ملزمان کے پاس بھی اسلحہ تھا جو بعد ازاں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

Kallar Syedan; Row over marriage proposal lads to two being shot and injured on eid day in village Salgra, A police case has been registered by Aurangzaib at Kallar police station against M Akhmat, M Yasin, M Ansar and M Naseer.


قربانی کے جانوروں کے نرخوں میں بھاری اضافے کی وجہ سے قربانی کی شرح معمول سے کم رہی

High price on cattle leads to less animal being sold at cattle markets during eid

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)امسال قربانی کے جانوروں کے نرخوں میں بھاری اضافے کی وجہ سے قربانی کی شرح معمول سے کم رہی ہر سو پچاس گز کے فاصلے پر مویشی تو فروخت کے لیئے موجود تھے مگر خریدار پہلے سے کم تھے اور کوئی خریدنے میں دلچسپی لیتا تو وہ نرخ معلوم کرکے واپس پلٹ جاتا عید کی نماز سے چند گھنٹے قبل آڑہتیوں نے بھی مایوسی کے عالم میں نرخ ایک دم کم کردیئے مگر بیشتر مویشیوں کا سودا نہ ہو سکا۔


راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے عید کے موقع پر صفائی کے نہائیت عمدہ انتظامات کررکھے

Rawalpindi waste management company praised for their work during eid festival

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے عید کے موقع پر صفائی کے نہائیت عمدہ انتظامات کررکھے تھے مقامی منیجر عامر ناہیک بھی خود کلرسیداں میں قائم سنٹر میں موجود رہے کلرسیداں شہر کی سڑکوں کو صاف کر کے ان کے اطراف میں چونا ڈالا گیا اسی طرح تمام مساجد کے راستوں کو بھی صاف کرکے چونا ڈالا گیا مختلف آبادیوں میں شہریوں کو خصوصی بیگ تقسیم کیئے گئے تھے جن کا مقصد قربانی کی باقیات کو اس میں ڈال کرگھروں کے باہر رکھناتھا۔تمام علاقوں میں کمپنی کی گاڑیاں آلائیشیں اکھٹی کرتی رہیں مقامی شہریوں نے آرڈبلیوایم سی کی کارکرگی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔


ملک کے دیگر علاقوں کی طرح امسال بھی عید الاضحی پورے مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی

Eid celebrated peacefully in Pothwar region along with rest of the country

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)ملک کے دیگر علاقوں کی طرح امسال بھی عید الاضحی پورے مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی کثیر تعداد میں لوگوں نے قربانی کر کے سنت ابراہیمی کو تازہ کیا کلر سیداں،چواخالصہ،دوبیرن،چوکپنڈوری اور دیگر سینکڑوں مقامات پر نمازعید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔کلر سیداں شہر میں جامعہ غوثیہ معصومیہ،جامعہ مسجد سیداں،نورمسجداور مسجد شیخاں جبکہ چواخالصہ میں جامعہ مسجد حنفیہ،دارالعلوم انوارالقرآن،مسجد فاطمہ میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں عالم اسلام،پاکستان کی ترقی خوشحالی کشمیر،فلسطین کی آزادی کی خصوصی دعاہیں کی گئیں۔


جشن آزادی آج ملک بھر کی طرح کلرسیداں اور گردونواح میں بھی روائیتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا

Jashne azaadi preparations at their height in Kallar Syedan

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)جشن آزادی آج ملک بھر کی طرح کلرسیداں اور گردونواح میں بھی روائیتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا نجی شعبے نے متعدد کھیلوں کے انعقاد کے پروگرام ترتیب دیئے ہیں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیئے سیرت کمیٹی چواخالصہ کے سابق صدر حاجی محمد صغیر کی قیادت میں چواخالصہ سے سرصوبہ شاہ ریلی نکالی جائے گی جس میں علمائے اکرام،تاجر،سیاسی سماجی کارکن طلبہ اور دیگر شرکت کریں گے ریلی کا اختتام سرصوبہ شاہ میں ہوگا۔


کلر سیداں کے محلہ غوثیہ میں ایک ہی رات میں چوری کی پانچ وارداتوں میں نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے پرائیز بانڈز،نقدی اور طلائی زیورات چوری کر کے فرار ہو گئے

Fifth burglary committed in Mohalla Ghaussia in recent few weeks

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے محلہ غوثیہ میں ایک ہی رات میں چوری کی پانچ وارداتوں میں نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے پرائیز بانڈز،نقدی اور طلائی زیورات چوری کر کے فرار ہو گئے۔گھروں کے مکین عید منانے اپنے آبائی علاقوں میں گئے ہوئے تھے۔پولیس نے درخواستیں وصول کر کے کارروائی شروع کر دی۔پولیس کے مطابق محلہ غوثیہ میں نامعلوم چوروں نے کرائے دار محمد فاروق کے گھر کے کنڈے کاٹ کر کمروں کی تلاشی کے دوران ایک لاکھ اسی ہزار روپے کے پرائز بانڈزاورطلائی زیورات چوری کر لئے جس کے بعد وہ قریب ہی واقع صغیر احمد نامی کرائے دار کے گھر میں داخل ہو گئے جہاں سے ایک لاکھ روپے کی نقدی اور طلائی زیورات اڑا لئے جبکہ تیسری واردات محمد رضوان نامی کرائے دار کے گھر میں ہوئی جہاں سے ملزمان نے ایک لاکھ 15 ہزار روپے کی نقدی چرا لی۔دوسری گلی میں واقع دو گھروں مختار احمد اور فرزانہ بی بی کے گھروں کے بھی تالے توڑے گئے تا ہم وہاں سے کچھ بھی برآمد نہ ہونے کی وجہ سے انہیں خالی ہاتھ واپس جانا پڑا۔


سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران پھلینہ، گف اور مہیرہ سنگال میں 22 گھروں میں سرچ اپریشن کے دوران تین میں سے افراد کو گرفتار

Three arrested after police raids in Phalina, Guff and Maira Sangal

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا کی ہدایت پر تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر مظہر سجاد اور راجہ خالد محمودنے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران پھلینہ، گف اور مہیرہ سنگال میں 22 گھروں میں سرچ اپریشن کے دوران تین میں سے افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ تیسرا ملزم پولیس پہنچنے سے قبل ہی فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔گرفتار ہونے والوں میں محمد یسرب سکنہ پھلینہ کے قبضہ سے پسٹل 30 بور بمعہ پانچ روند،محمد ایاز عرف میجر سکنہ گف کے قبضہ سے ایک عدد کاربین بمعہ دس روند،محمد عثمان سکنہ پھلینہ کے قبضے سے پسٹل 30 بور بمعہ پانچ روند جبکہ فرار ہو جانے والے ملزم غضنفر عرف جنو کے گھر سے تیس بوتل دیسی شراب اور ایک عدد بندوق 12 بور بمعہ دس روند برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔خصوصی اپریشن کیلئے اہلیٹ فورس اور لیڈی پولیس کو بھی طلب کر لیا گیا تھا۔


سرکاری وردیوں میں ملبوس افراد نے اسلحہ کی نوک پر کلر سیداں کے دو بیوپاریوں سے ساڑھے چار لاکھ روپے کے قریب چھین لی اور موقع سے فرار ہو گئے

Armed gang dressed in official uniforms commit armed robbery

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)سرکاری وردیوں میں ملبوس افراد نے اسلحہ کی نوک پر کلر سیداں کے دو بیوپاریوں سے ساڑھے چار لاکھ روپے کے قریب چھین لی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ملزمان جنہوں نے حساس ادارے کی یونیفارم زیب تن کی ہوئی تھی اور سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی میں سوار تھے نے اپنے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں بھی اٹھا رکھی تھیں۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ رفاقت حسین سکنہ چوکپنڈوری اور شفیق احمد ڈھوک حیال(سرصوبہ شاہ) اٹک کے قریب واقع گوندل منڈی مویشیاں میں مال فروخت کر کے اپنی گاڑی میں واپس آ رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی ایک گاڑی جس میں حساس ادارے کے روپ میں جعلی اہلکار موجود تھے نے گاڑی روکنے کا اشارہ کیا اور گاڑی روکنے پر دو اہلکار جنہوں نے ہتھکڑیاں اٹھا رکھی تھیں اپنی گاڑی سے اتر کر ہمارے پاس آ گئے اور کہا کہ تم لوگوں نے ہماری گاڑی کو ٹکر مارنے کی کوشش کی ہے اور اس دوران انہوں نے ڈرائیور سمیت تین افراد کو گاڑی سے نیچے اتار کر ہتھکڑیاں لگا لیں اور پھر جامعہ تلاشی کے دوران شفیق کی جیب سے دو لاکھ جبکہ رفاقت کی جیب سے آڑھائی لاکھ روپے،موبائل فونز، شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات چھین کر فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔متاثرین نے تھانہ حضرو میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درخواست دے دی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button