DailyNewsHeadlineOverseas news

Norway; Thousands protest against India in Oslo and deplore removal of special status of occupied Kashmir

مقبوضہ کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے اور مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے ظلم و ستم کے خلاف اوسلو میں انڈین ایمبئیسی کے سامنے بھرپور احتجاج

اوسلو(عقیل قادر) مقبوضہ کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے پر اوسلومیں انڈین ایمبئیسی کے سامنے بھارت اور نریندر مودی کی پالیسیوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بہت بڑی تعداد میں پاکستانی اور کشمیری لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرے میں اوسلو اور گردنواح سے تمام مذہبی، سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان کے علاوہ خواتین نے بھی شرکت کی۔واضح رہے کہ بھارت نے آئین کے آرٹیکل 370کا خاتمہ کر کے مقبوضہ کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کر کے کشمیر کا بھارت سے مشروط الحاق ختم کر دیا ہے اور جموں کشمیر کی حیثیت 1947 جیسی ہو گئی ہے۔ مظاہرین نے بھارتی بربریت کے خلاف پوسٹر اٹھا رکھے تھے جبکہ مظاہرین نے بھارت اور مودی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔احتجاجی شرکاء ہم کیا چاہتے ہیں آزادی، انڈیا واپس جاؤ، انڈیا کا آئین نامنظور، نریندر مودی دہشتگرد، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کشمیر کو آزاد کیا جائے اور بین الاقوامی برادری مسئلہ کشمیر پر توجہ دے۔مظاہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کشمیری اور پاکستانی لوگوں نے انڈین ایمبئیسی کے سامنے کھڑے ہو کر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مودی حکومت نے اپنا مکر وہ چہرہ دنیا کے سامنے اور عیاں کر دیا ہے۔ اس موقع پر مفتی محمد زبیر تبسم، کشمیری رہنما مختار چوہدری اور دیگر نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button