DailyNewsHeadlineKahuta

Dadyal; AJK; Continuous 4th day of protest held in Dadyal against Indian forces brutality against civilians in occupied Kashmir

ڈڈیال شہر میں چوتھے روز بھی بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے خلاف احتجاجی جلوسوں وجلسوں کا سلسلہ جاری

مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے دیگر شہروں کی طرح ڈڈیال شہر میں چوتھے روز بھی بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے خلاف احتجاجی جلوسوں وجلسوں کا سلسلہ جاری رہا ہے مرکزی جامع مسجد حنفیہ ڈڈیال،میاں محمد بخش سوسائٹی مرکزی میلاد کمیٹی،تحریک نفاذاسلام اور دیگر دینی روحانی ومذہبی جماعتوں کے زیر اہتما مشترکہ طور پر جلوس نکلاگیا جس کی قیادت الحاج ملک جمیل اقبال،کے ڈی چوہدری،چوہدری زبیر احمد،اور دیگر راہنما ؤں وعلماء کرام نے کی شرکاء جلوس نے کتبے اور بینززاٹھارکھے تھے جن پر بھارت پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرئے درج تھے شرکاء جلوس نعر بازی کرتے ہو ئے مختلف شاہراہوں کا چکر لگانے کے بعد ڈڈیال کے مرکزی مقام مقبول بٹ شہید چوک پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کر گئے الحاج جمیل اقبال ملک کی صدارت میں منعقد ہ احتجاجہ جلسہ سے فصدر میاں محمد بخش سوسائٹی کے ڈی چوہدری حاجی خلیل احمد،چوہدری زبیر،فیروزگجر،عرفان الحق اور صدر جلسہ نے خطاب کیا الحاج جمیل اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کا خاتمہ عالمی ادارہ اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردار وں کی خلاف ورزی ہے اور بھارتی شرانگیزسیکشمیر سے اٹھنے والی آواز پوری دنیا کو عالمی جنگ میں لپیٹ میں لے سکتی ہے انہوں نے کہا آج پور ی کشمیر و پاکستانی قوم باہم متحدہے ملک کا دینی ومذہبی طبقہ خود کو ان حالات سے الگ نہیں رکھ سکتا ہم مقبوضہ کشمیر کی آزاد کے لئے پوری قوم کے ساتھ ہیں کے ڈی چوہدری کہا کہ دفعہ 370اور A35کا خاتمہ شیخ عبداللہ اور مفتی سعید خاندان کی شکت ہے جو گزشتہ 70سالوں سے اس آرٹیکل کی چھتری تلے بھارت سے مفاد ات حاصل کرہے تھے اور آج محبوبہ مفتی،اورعمراعبداللہ بھی وہی بات کر رہے جو حریت کانفرنس کر رہی تھے آج مقبوضہ کشمیر بھارتی فوجیوں بنگینوں،بارود،کانٹے دار تاروں،کرفیوں اور ظالمانہ کاروائیوں کی وادی بن چکاہے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند ہے سٹر کیں بازار سنسان ہیں لہذاعالمی اداروں وقوتوں کو کشمیری کی سنگین صورتحال کا نوٹس لینا چاہتے آج جمعہ المبارک کے خطبہ کے دوران ڈڈیال بھر کی مساجد میں شہدا کشمیر کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں
دریں اثنا میں بہاری سے ممتاز رونی پیشوا حضرات پیر سید فیض الحسن شاہ کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کے خاتمہ کے خلاف کشمیر کے دیگر شہر وں کی طرح ڈڈیال میں آج تیسر ے روززبردست مظاہر کیا گیا برا جلوس کی قیادت رونی پیشوا حضرت پیر سید فیض الحسن شاہ کی قیادت میں بہاری سے شروع ہو اجو چنار گوہڑہ اور انب سے ہوتا ہو اڈڈیال شہر پہنچ کہ مقبول بٹ شہید چوک میں احتجاجی جلسہ کہ شکل اختیار کر گے جس سے پیر سید ساحبزاد فیض الحسن شاہ،صدر میاں محمد بخش سوسائٹی کے ڈی چوہدری،علامہ کفیل احمد قادری سہیل چوہدری،اور راجہ ثاقب نے خطاب کیا پیر فیض الحسن شاہ نے اپنی تقر یر میں کہا کہ حکوت پاکستان نے اپنے سفیر واپس بلا کر اور بھارتی سفیرکو ملک بدر کر کے نے کا اعلان کر کے ہمارے جذبات کی ترجمانی کی ہے بھارتی عزائم کو اقوام متحدسلامتی کونسل میں بے نقاب کیاجائے ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ سرفروشانہ ہ جدجہد کر نیئگے بھارت بندوق کے زیر کشمیر یوں کے جذبہ آزادکی خاتمہ نہیں کر سکتا کے ڈی چوہدری نے اپنی تقریر میں کہا کہ آرٹیکل کی منسوخی اور A35کاخاتمہ غیر قانی غیر آنیئی اور عالمی سمھوتوں کی خلاف وزی ہے اور بھارت کی طرف سے ایل اوسی پر کلسٹربموں کا وحشیانہ استعمال جنیوا کونشن کی خلاف ورزی ہے بھارتی مطالم اور کرفیوکے کالے قوانین کے باجود مقبوضہ کشمیر میں احتجاج اور تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں مطاہر وں سے عالمی ضمیر بیدار ہو جانا چاہے کشمیر سے اُٹھنے والی تحریک پوری دیناکو اپنی لپیٹ میں لے گی بھارت کی غلط فہمی میں نہ رہے ہم خون کے آخری قظرہ اور سانس کے آخر ی لمیہ تک جنگ کریں گے


ڈڈیال (نمائندہ خصوصی)
وزیر لائیوسٹاک آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری محمد اسماعیل جگر سیکرٹری لائیوسٹاک زراعت آب پاشی واسماء راجہ طارق مسعود خان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈوپلیمنٹ ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ ایڈیشنل ڈائریکٹر انیمل ہیلتھ اینڈویٹرنری سروسزڈاکٹر زبیر احمد جرال کی ہدایت پر تحصیل ڈڈیال میں کانگووائرس کے خلاف جانوروں کو چٹیچروں سے محفوظ رکھنے کے لئے سپرے مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے دھان گلی انٹری پوائنٹ اور منڈی مویشیاں تحصیل ڈڈیال میں لائیوسٹاک کے اہلکاران جانوروں کو سپرے کرنے اور علاج معالجہ کی بروقت سہولت مہیا کرنے کے لئے ہمہ وقت موجود ہیں اسی تسلسل میں آج ایڈیشنل ڈائریکٹر انیمل ہیلتھ ڈاکٹر زبیر احمد جرال نے منڈی مویشیاں تحصیلڈڈیال کے مختلف لائیوسٹاک مراکز کا اچانک دورہ کیا ڈیوٹی پر مامور اہلکار کے ساتھ ملاقات کی فارمرزحضرات کو اس مہلک ہماری سے بچاؤ اور اس کے پھیلنے کے ذرائع کو کنڑول کرنے کے سائنسی اصول بتائے مختلف مراکزکے دوران حفاظتی ٹیکہ جات جو کہ جاروں کی مختلف مہلک بیماریوں کے خلاف محکمہ کی طرف سے اہلکار ان فیلڈمیں لگاتے ہیں باریک بینی سے مشاہد ہ کیا اور ٹیلی فونک ویر یفیکشن بھی کی سٹاک اسسٹنٹ ہیلتھ کو بہتر کاگزاریپر حوصلہ افزائی کی فارمرز حضرات کو بروقت سروس پہنچاکی تلقین کی دوران ڈیوٹی فیلڈ اپنے رویہ کو فارمرسے مزید بہتر بنانے علاج معالجہ کو سانئسی بنیادوں پر بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ڈاکٹر محب الرحمن ویٹرنری آفیسر ہیلتھ دوران معائنہ مختلف لائیوسٹاک سنٹر تحصیل ڈڈیال ہمراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر رہے


ڈڈیال (نمائندہ خصوصی)
ڈڈیال شہر میں عید کا رش عروج پر لیکن ٹریفک کا نظام درہم برہم ڈڈیال بازار میں غلط پارلنگ کی وجہ سے ٹریفک جام رہنامعمول بن گیا ٹریفک ہلکار لمبی تان کر سو نے لگے کو ئی پوچھاوالے نہیں ڈڈیال بازار میں ایک تو بے جا پارلنیگ اور دوسرا مسئلہ رکشوں کا ہے بے روزی گاری کی وجہ سے ہر آدمی رکشہ چلانا پر مجبور ہے لیکن رکشوں کی وجہ سے دن بھر بازار میں رش رہتا ہے رکشے والے بہت غلط پارلنیگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے اس لئے انتظامیہ سے اس بات کی پرروز اپیل کی جاتی ہے کہ ٹریفک نظام کو درست کیا جائے ا نتظامیہ سے گزارش ہے جہاں پر اڈہ کی جگہ خالی ہو ئی اس جگہ پر رکشے اور دیگر گاڑی پارلنیگ کی جائے تاکہ بازار سے رش کم ہو جائے گا


ڈڈیال (نمائندہ خصوصی)
زمان چوک سیاکھ روڈ کے تاجر سڑک پر آ گئے۔ سیاکھ سڑ ک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا اور دھرنا دے دیا انتظامیہ ڈڈیال کے خلاف شدید نعرے بازی،ڈڈیال انتظامیہ ہائے ہائے، بلدیہ ڈڈیال ہائے ہائے ظلم و ستم بند کرو، غنڈا گردی نامنظور نامنظور کے نعرے لگائے گئے،دونوں اطراف گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئیں ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ڈڈیال لاوارثو ں کا شہر کہلانے لگا سائلین کی کوئی داد رسی نہیں، عید قربان کی آمد آمد ہے کاروبار ٹھپ ہو کر راہ گیا ہے،گھروں کے چولہے بھج چکے ہیں جب تک ہمارا ایک ہی مطالبہ پانی کی نکاسی کا بندوبست کرو2گھنٹوں تک احتجاجی دھرنا جاری رہا بعد ازاں تحصیلدار چوہدری اقبال، تھانہ پولیس ڈڈیال کے ایس ایچ او نے مظاہرین کیجانب سے نمائندہ لوگ، چوہدری عظم، چوہدری نذاکت علی، حافظ ظہیر،دانش راٹھور، راقب علی اور محمد یونس کے ساتھ مذاکرات کیے اور پانی کی نکاسی کے بندوبست کی یقین دھاتی کرائی اور مظاہرین نے احتجاجی دھرنا ختم کر کے سیاکھ سڑک کو کھول دیادھرنا کے ختم ہونے کے بعد تحصیلدارڈڈیال اور ایس ایچ او ڈڈیال نے اپنی نگرانی میں پانی کی نکاسی کے لیے کھدائی کی اجازت دی مارکیٹ کے دکانداروں نے ڈ ڈیال انتظامیہ کی موجودگی اپنی مدد آپ کے تحت برساتی پانی کی نکاسی کے لیے کھدائی کیبلدیہ کے خاکروب دیر سے پہنچے اور صفائی ستھرائی کا کام کیا دکانداروں نے انتظامیہ کو اس خدشہ کا بھی اظہار کیا کہ اگر کھدائی کی گئی نالی دوبارہ بند کر دی گئی تو ہم بھلوٹ چوک کو مکمل جام کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے تفصیلا ت کے مطابق بلدیہ ڈڈیال کی حدود میں موسم برسات میں پانی کی نکاسی کا کوئی مناسب بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے نالی کا گند ہ پانی دوکانوں کے اندر داخل ہورہا ہے جس کی وجہ سے ہمارا قیمتی سامان تباہ و برباد ہو گیا ان خیالات کا اظہار دوکانداروں نے احتجاجی دھرنا کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکیٹ مالک چوہدری عظیم نے کہا کہ ڈڈیال انتظامیہ کو تحریری درخواست بھی دے چکے ہیں کوئی عملدرآمد نہیں ایس ڈی ایم ڈڈیال نے اس جگہ کا معائینہ بھی کیا پھر خاموشی اختیار کر لی دکانداروں کا کہنا تھا بلدیہ ڈڈیال کے ایڈمنسٹریٹر ساجد نذیر بھی مسلسل خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگے ہیں محکمہ شاہرات نے بھی سڑک تعمیر کرتے وقت پانی کی نکاسی کابالکل خیال نہیں رکھا نالیاں بند ہونے کی وجہ سے بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے راہ گیرو ں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے گاہگ دکانوں کے اندر داخل نہیں ہو سکتے جس کے باعث کاروبار ٹھپ ہو کر راہ گیا ہے گزشتہ کئی دنوں سے ہم سراپا احتجاج ہیں قومی و ریاستی اخبارات میں چیختی چنگھارتی خبریں بھی اعلیٰ حکام کو جگانے میں ناکام رہی ہیں اس لیے آج ہم سڑک کو بند کرنے پر اور دھرنا دینے پر مجبور ہو ئے تھے آج ملحقہ مارکیٹ کے سامنے والی انتظامیہ اپنی موجودگی میں کھلوا رہی ہے اگر اُس بلڈنگ کے مالک نے اس نالی کو مٹی سے بھرنے کی کوشش کی یا بند کر دیا تو ہم دوبارہ شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں
گے پھر ہم راولپنڈی اور ڈڈیال شہر کی جانب جانے والی سڑکات پر پہیہ جام کر دیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button