DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Heavy rainfall exposes local authorities with local road network turning in to river

کہوٹہ شہر میں ہونے والی شدید بارش نے حکومت اور انتظامیہ کی "حسن کار کر دگی"کا پول کھول دیا

کہوٹہ شہر میں ہونے والی شدید بارش نے حکومت اور انتظامیہ کی “حسن کار کر دگی”کا پول کھول دیا۔شہر بھر کی سٹر کیں تالاب کا منظر پیش کر نے لگی سٹرک کی سائیڈ سے دوسری سائیڈ جانا عذاب بن گیا۔پی ٹی آئی کے منتخب ممبرقومی اسمبلی صداقت علی عباسی کے حلقے کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا جدید دور میں بھی پتھر کے دور کی زندگی گزارنے پر مجبور۔عوام علاقہ سخت نالاں۔ تفصیل کے مطابق حلقہ این اے ستاون کی تحصیل کہوٹہ کی عوام جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں حلقے کی عوام نے سابقہ حکومت کے امیدوار شاہد خاقان عباسی سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا ووٹ “تبدیلی سر کار”کو دے کر ان کو کامیاب کیا کہ اب کہوٹہ میں دودھ کی نہریں بہا کر یں گئی مگر حالت یہ ہے کہ بارش کے موسم میں نالوں اورگٹروں کا پانی سٹر کوں پر آ جا تا ہے جس کی وجہ سے سٹر کیں تالاب کا منظر پیش کرتی ہیں یہی پانی لوگوں کی دوکانوں اور گھروں میں شامل ہو جا تا ہے اہلیان علاقہ نے اپنے منتخب ممبر قومی اسمبلی اور تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی کار کر دگی پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔


راجہ ناصر کیانی اور چوہدری اسد کا راجہ ثقلین آف ممیام کی عیادت ان کو جلد صحت یابی کی دعا دی

Get well wishes for Raja Saqlain of Mamyam

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ ناصر کیانی اور چوہدری اسد کا راجہ ثقلین آف ممیام کی عیادت ان کو جلد صحت یابی کی دعا دی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصر کیانی اور چوہدری اسدآف سموٹ نے ممیام راجگان کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شجاع جنجوعہ کے بڑھے بھائی راجہ ثقلین آف ممیام کی رہائش گاہ پر گے اور ان کی عیادت کی اور ان کو جلد صحت یابی کی دعا دی۔ راجہ شجاع جنجوعہ اور راجہ ثقلین آف ممیام راجہ ناصر کیانی اور چوہدری اسدآف سموٹ کا شکر یہ ادا کیا اس موقع پر سابق کونسلر یوسی مٹور راجہ عباس پپو آف بگلہ راجگان بھی موجود تھے۔


ملک کے دیگر شہروں کی طرع کہوٹہ شہر میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر

Independence day celebrations preparations start in Kahuta bazaar

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ملک کے دیگر شہروں کی طرع کہوٹہ شہر میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر۔ کہوٹہ چھنی بازار میں 14اگست جشن آزادی کی آمد آمد کے موقع راجہ شاہد اجمل نے ہر سال کی طرع اس سال بھی اپنی دوکان پر بے شمار جھنڈے جھنڈیاں لائیں اور دوکان کو خوبصورت انداز میں سجایا جبکہ جگہ جگہ سبز ہلالی پر چموں اور خوبصورت بیجوں کے بڑھے بڑھے سٹال لگے ہوئے ہیں جہاں خریدنے والوں کا کافی رش لگا رہتا ہے اس سلسلے میں بچوں اور بڑھوں میں خاصی جو ش و خروش دیکھا گیا ہے۔ راجہ شاہد اجمل، ملک زبیر آف چھنی بازار نے ہر سال کی طرع اس سال بھی جشن آزادی کو جو ش و خروش کے ساتھ منانے کا عزم کیا ہے۔


اقراء روضتہ الاطفا ل سکول کہوٹہ, کا میٹرک کا رزلٹ100فیصد رہا ہے

Iqra school achieve 100% exam result

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اقراء روضتہ الاطفا ل سکول کہوٹہ کی وہ واحد دینی در سگاہ ہے جہاں ہر سال کثیر تعداد میں بچے اور بچیاں قرآن پاک کی حافظ بن کرنکلتے ہیں اور سینکٹروں بچے اور بچیاں قر آن پاک کی حافظ بن چکی ہیں اس کے علاوہ بھی یہاں قر آن پا ک کے حفظ کے ساتھ ساتھ دینی دنیاوی تعلیم سے آراستہ کیا جا تا ہے ان خیالات کا اظہار محمد گلفراز، ندیم آفتاب،ذوالقرنین عباسی، راجہ ساجد علی، ملک کلیم، ندیم ستی، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے اپنے مشتر کہ بیان میں نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اقراء روضتہ الاطفا ل سکول کہوٹہ سے اس وقت تک650بچے بچیاں قرآن پاک حفظ کر چکے ہیں ہمارے بچے اور بچیاں بھی اسی ادارے میں زیر تعلیم ہیں اس سال بھی اس ادارے کا میٹرک کا رزلٹ100فیصد رہا ہے اور اس وقت 1300سے بچے بچیاں قرآن تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button