DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Repair work starts on Moawara bridge which was damaged by landslide

زمین بوس ہونے والے مواڑہ پل کے حصے کا م زور شور سے شروع ہو گیا

سابق ناظم یوسی مواڑہ راجہ الطاف حسین کی کوششیں رنگ لے آہیں زمین بوس ہونے والے مواڑہ پل کے حصے کا م زور شور سے شروع ہو گیا۔اہلیان علاقہ کی طر ف سے فوکل پرسن واٹر سپلائی تحریک انصاف وسابق ناظم یوسی مواڑہ راجہ الطاف حسین کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔ تفصیل کے مطابق حالیہ مون سون کی بارشوں کے باعث سے یو سی مواڑہ میں کہوٹہ نارہ جانے والی سڑک پر بنا قدیمی پل کا ایک حصہ سڑک کی سطح سے کئی فٹ نیچے بیٹھ گیا تھا جسکی وجہ سے ٹریفک روانگی میں شدید مشکلات کا سامنا تھا جو یہ پل کہوٹہ مٹور اور نارہ کو ملانے کا واحد راستہ تھا جہاں سے حساس اداروں کی گاڑیاں بھی گزرتی تھی اس موقع پر موجود ہ سب انجینئر تصدق محمود ملک،راجہ زاہد محمود انسپکٹر ہائی وے نے بتایا کہ پل کی تعمیر و مرمت کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے کل سے بھاری مشینری کو بھی پہنچا دیا جائے گا انشائاللہ بہت جلد کام کو مکمل کر دیا جائیگا جبکہ کلمن کے مقام پر بھی سڑک کی تعمیر و مرمت شروع کی جائے گی۔ جبکہ بارشوں کی وجہ سے لاری اڈہ تا سلائٹر ہاؤس سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے سیوریج سسٹم نہ ہونے اور نالے بند ہونے کی وجہ سے آئے روز یہی حال ہوتا ہے عوام علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب،ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے سے مطالبہ کیا کہ فوریکھنڈرات نما سڑکوں اور لاری اڈہ مٹور چوک سڑک پر کام شروع کیا جائے۔ مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔

Kahuta; Repair work has started on Moawara bridge which was damaged by landslide, Ex Naziim UC Moawara Raja Altaf Hussain was praised for his contribution in getting work started.


حکومت وقت الیکشن کے دونوں میں اپنی الیکشن کمپین میں ملک کی عوام سے جو بڑھے بڑھے وعدے اور دعوے کیے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کر سکی

PTI Administration has failed to keep election promises, Asad Mahmood Satti

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت نے بے پناہ مہنگائی کر کے غریب آدمی کا کچومر نکال دیا۔عام آدمی دو وقت کی روٹی کو تر س رہا ہے رہی سہی کسر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اضافے کی وجہ سے ہو رہا ہے کیونکہ جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو مہنگائی کا اثر تمام اشیاء پر پڑھتا ہے۔ ن لیگ کے دور میں تنقید در تنقید کر نے والوں کی کاکر دگی خود صفر بٹہ صفر ہو گئی ہے اپوزیشن سینٹ عدم اعتماد تحریک میں ان چودہ ارکان کو عوام کے سامنے بے نقاب کر یں جنہوں نے عدم اعتاد کے لیے ہاتھ تو اٹھائے مگر ووٹ نہیں دے۔ ان خیالا ت کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ  حکومت وقت الیکشن کے دونوں میں اپنی الیکشن کمپین میں ملک کی عوام سے جو بڑھے بڑھے وعدے اور دعوے کیے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کر سکی عوام کا اعتماد موجود حکومت پر ختم ہو رہا ہے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، غربت، بد امنی نے عام آدمی کی زندگی کو تکلیف سے دو چار کر کے رکھ دیا مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ عید الحضٰی کی آمد کے ساتھ دوکانداروں نے مہنگائی کا ایک سونامی لا کھڑ اکیا ہے حکومت اپنی کا کر دگی دیکھایں اورملک کو مسائل سے نکالیں اور غربت کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو مہنگائی سے نجائت دیلانے کے لیے کوئی موثر اقدام کر یں۔


حکیم نعیم علی شمسی کی بھابھی جان وفات پر اظہار تعزیت

Condolences on death of sister in law of Hakim Naeem Ali Shamsi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کاافضال شمسی کی والدہ محترمہ اور حکیم نعیم علی شمسی کی بھابھی جان وفات پر اظہار تعزیت۔پریس کلب کہوٹہ کے سیکرٹری نشر واشاعت افضال شمسی کی والدہ محترمہ اورکہوٹہ کے معروف معالج حکیم نعیم علی شمسی کی بھابھی جان گذشتہ روز قبل وفات پاگیں تھیں گذشتہ روز سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان، ملک شاہ زیب اعوان، ماسٹر زبیر، عدیل احمد،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے افضال شمسی کی والدہ محترمہ اور حکیم نعیم علی شمسی کی بھابھی جان کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔


کہوٹہ کے نواحی علاقہ کنیسر ستیاں میں قتل کی لرزہ خیز واردات، 40سالہ جوان قتل

Poultry farm worker murdered in village Kanaiser Sattian

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے نواحی علاقہ کنیسر ستیاں میں قتل کی لرزہ خیز واردات، 40سالہ جوان قتل، تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ سے کام کی غرض سے آنے والا شخص عبدالستار ولد ملک عیسی جو کہ کہوٹہ کے علاقہ کنیسر ستیاں کے ایک پوٹری فارم پر کام کرتا تھا گزشتہ رات نامعلوم افراد کے فائر لگنے سے زخمی ہوا تھا جسے فورا تحصیل ہیڈ کواٹر منتقل کیا گیا بعدازاں زخمی شخص کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا تھا لیکن عبدالستار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کواٹر کہوٹہ منتقل کر دیا گیا، پولیس تھانہ کہوٹہ موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button