DailyNewsHeadlineKallar Syedan
Kallar Syedan; Sui Northern official visit village Looni Jasiyal where 8 were killed in gas explosion + More news from Kallar Syedan
سوئی ناردرن گیس اسلام آباد کے جنرل منیجر مختیار شاہ کا دورہ کلر سیداں

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) سوئی ناردرن گیس اسلام آباد کے جنرل منیجر مختیار شاہ کا دورہ کلر سیداں،دو ہفتے قبل سوئی گیس دھماکے میں ہلاک ہونے والے آٹھ افراد کی ہلاکتوں پر متاثرہ خاندان سے اظہار افسوس اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلر سیداں میں سکینگ مشین بھیجوائی جا رہی ہے جو متاثرہ آبادی اور دیگر جگہوں میں بچھائی کی تمام پائپ لائنوں گھریلوں صارفین کو مہیا کی جانے والی سروسز کو چیک کرے گی تا کہ دوباہ اس طرح کے حادثات کا اعادہ نہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ حادثہ کے بعد انکوائری ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو ذمہ دار افراد کا تعین کرے گی۔انہوں نے عوامی مطالبے پر کلر سیداں میں کمپلینٹ آفس کے قیام کی بھی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے متاثرہ فیملی کو یقین دہانی کروائی کے مالی معاونت کیلئے وہ وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل سے سفارش کریں گے۔محکمہ سوئی گیس کے مقامی لوکل پرسن حافظ ملک سہیل اشرف،کسٹمر آفیسر ریحان ہاشمی، ڈپٹی چیف شکیل احمد اور میسم ابرار بھی اس موقع پر موجود تھے۔یاد رہے کہ محکمہ سوئی گیس کے خلاف درج مقدمہ میں مدعی کی جانب سے جنرل منیجر ملزم نامزد ہیں اور جب ان کی گرفتاری کے سلسلہ میں تفتیشی افیسر اے ایس آئی ملک فیاض سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں جنرل منیجر کے دورے کا علم نہیں تھا وگرنہ وہ خود موقع پر جاکر انہیں گرفتار کر لیتے۔ ادھر مقامی صحافیوں نے جب جنرل منیجر سوئی گیس سے استفسار کیا کہ آپ تو گیس دھماکے میں جاں بحق ہونے والے آٹھ افراد کے مقدمے میں ملزم نامزد ہیں تو کلر کیسے پہنچ آئے تو وہ مسکراتے رہے۔
Kallar Syedan; Sui Northern official visit village Looni Jasiyal where 8 were killed in gas explosion. Gen Manager Sui Norther, Mukhtar Shah, where he said that a inquiry has been called in to gas explosion and safety check machine will be sent to Kallar Syedan region to check gas pipes and other gas appliances.




