DailyNews

Grid Station Dayal given 3 day deadline over loadshedding

لوڈ شیڈنگ کے خلاف 3دن کی ڈیڈ لائن گرڈ سٹیشن کا گیراؤ کریں گے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔
انجمن تاجراں ڈڈیال اور پریس کلب ڈڈیال کا بجلی کی 12گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف 3دن کی ڈیڈ لائن گرڈ سٹیشن کا گیراؤ کریں گے دونوں صدور کی مجسٹریٹ چوہدری قیصر اسلم سے ملاقات ڈڈیال میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ اور پانی کی عدم دستیابی پر شدید تحفظات کا اظہار بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے تاجروں کا ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے کئی دنوں سے شہر کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے چپ نہہں بیٹھے گے انجمن تاجراں کی طرف سے 3دن کی ڈیڈ لائن اگر 3دن تک معاملات درست نہ ہوئے تو گرڈ سٹیشن کا گیراؤ کریں گے واپڈا ہم پر کوئی احسان نہیں کرتی 12گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کسی صورت قبول نہیں صفر انجمن تاجراں ڈڈیال انور لطیف ڈار اور صدر پریس کلب عبدالشاہد چوہدری کی صحافیوں سے گفتگو تفصیلات کے مطابق ڈڈیال میں آئے روز جاری بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ اور شہر میں جاری پانی کی قلت سے عوام علاقہ ڈڈیال آجز آچکے ہیں اس سلسلہ میں صدر انجمن تاجراں ڈڈیال انور لطیف ڈار اور صدر تحصیل پریس کلب عبدالشاہد چوہدری نے ایک وفد کے ہمراہ مجسٹریٹ چوہدری قیصر اسلم سے ان کے آفس مین ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اس موقع پر چوہدری قیصر اسلم نے کہا کہ وہ اعلیٰ حکام تک آپ کے تحفظات پہنچا دیں گے صدر انجمن تاجراں اور صدر پریس کلب نے بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا نے ڈڈیال کیلئے 12گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کیا ہے جو کسی صورت قبول نہیں ڈڈیال کے تاجروں کا روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ شہر میں پانی کی قلت سے کئی مسائل جنم لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اب ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے 3دن کے اندر اندر اگر معاملات درست نہ کیے گئے تو پھر ڈڈیال کی سڑکوں پر دما دم مست قلندر ہو گا ہم گرڈ سٹیشن کا گیراؤ کریں گے جس کی تمام تر زمہ داری حکومت آزاد کشمیر پر عائد ہو گی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button