DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; MPA Raja Sagheer Ahmed visits Chakwal and Jhelum jails + Latest news from Kahuta

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات (ایم پی اے) راجہ صغیر احمدکاجہلم اور چکوال جیل کا دورہ

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات (ایم پی اے) راجہ صغیر احمدکاجہلم اور چکوال جیل کا دورہ۔چکوال جیل کے دورے کے موقع پر سپرنٹنڈنٹ چکوال جیل چوہدری محمد یونس جبکہ جہلم جیل کے دورے کے موقع پرڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملک بابرنے ان کا استقبال کیا جیل پہنچنے پرمعزز مہمان کو چاک و چابند دستے نے سلامی پیش کی دورہ کے دوران مختلف،بارکوں، ہسپتال، سکول،کمپیوٹر سنٹر، کچن اور الیکٹرونک ورکشاپ اور خوراک گودام کا معائنہ کیا۔اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکے ہمراہ چوہدری ساجد علی، چوہدری زوہیب، چوہدری عثمان، راجہ ذوالفقار علی ستی، راجہ ثقلین آف ممیام، راجہ ظفر اقبال، راجہ نومی، راجہ اسد، انجنیئرراجہ بلال، راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال، سردار شاہد سمیت دیگر افراد موجود تھے اس دوران تمام انتظامات تسلی بخش پائے گئے۔ قیدیوں اور حوالا تیوں نے جیل انتظامیہ کی شاندار الفاظ میں تعریف کی۔ معزز مہمان نے قیدیوں کے کھانے کو بہترین قراردیا معزز مہمان نے جیل ہسپتال میں بیمار اسیران کے لیے سہولتوں اور خواتین ونو عمر اسیران کو سکھائے جانے والے مختلف ہنر ہائے کو سراہا۔ جبکہ جیل میں صفائی کے اعلیٰ معیار اور فلڑیشن پلانٹس کے ذریعہ صاف پانی کی فراہمی سمیت جیل میں بہترین نظم و ضبط پر جیل انتظامیہ کی کو ششوں کو بھی سراہا اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے خواتین وارڈ، نو عمر وارڈ، کچن اسیران،جیل گودام،جیل فیکٹری،بیرکوں کا دورہ۔صفائی ستھرائی کے بہترین انتظام اور قیدیوں کے کھانے کے معیار کی تعریف کی۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے اسیران کی فنی تربیت کے لیے قائم ٹیکنیکل ٹرینیگ سنٹر میں جاری موٹر وائینڈنگ، الیکٹریشن اور ویلڈنگ کی کلاسز کا معائنیہ کیا نوعمر وارڈ میں الیکٹریکل، کمپوٹر سنٹر اور ٹیلرنگ کی کلاسز کا معائینہ کیا۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے ٹیکنیکل ٹرینیگ سنٹرمیں موجود اسیر طلبا کو کورسزکی افادیت کے بارے میں بتایا اور ان کورسزکو عملی زندگی میں استعمال کر نے کی تلقین اور اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا جبکہ قیدیوں اور حوالاتیاں نے عملے کے اچھے بر تاؤ کی تعریف کی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے چکوال اور جہلم جیل انتظامیہ کی طرف سے کی جانے والی شاندار کوششوں کاوشوں کو سراہا اور ان کی تعریف کی۔ مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔

Kahuta; Parliamentary Secretary: Prisons MPA Raja Sagheer Ahmed visited the jails in Chakwal and Jhelum where he was given grand reception on his arrival, On his visit he inspected all the facilities provided at the jail and praised the prison staff.


سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں, مسلم لیگی کارکن ٹھکیدار راجہ ساجد آف ہوتھلہ

Raja Sajid of Hothla condemns arrest of ex PM Shahid Khaqan Abbassi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگی کارکن ٹھکیدار راجہ ساجد آف ہوتھلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں موجودہ حکومت سیاسی مخالفت پر گرفتاریوں کو بند کر یں ملک کو اس طرح گرفتاریوں سے نہیں بلکہ یکجہتی سے بہترکیا جائے اپوزیشن جماعتوں پر من گھڑت مقدمات بنانے کے بجائے اس وقت اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنے کا وقت ہے ایسے ہتھکنڈوں سے ملک کو کمزور کیا جا رہا ہے ملک کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لیے متفقہ لا عمل اختیار کرنا ہو گا تمام پارٹیوں کا احتساب یکساں ہونا چاہیے چند اپوزیشن جماعتوں پر کیس بنا کر یکطرفہ احتساب کا سلسلہ بند کیا جائے اختساب حکومت سمیت تمام لوگوں اور اداروں کا بلا تفریق کیا جائے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے کارکن ٹھکیدار راجہ ساجد آف ہوتھلہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا مسلم لیگ کی تمام قیادت کو گرفتار کر کے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے بیرون ملکوں میں پاکستان کی امیج کو خراب کیا جا رہا ہے موجودہ حکمرانوں نے معشیت کو تباہ کر دیا مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے انھوں نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی بلا جواز گرفتاری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس طرح مسلم لیگ کے قاہدین کو عوام کی محبت سے دور نہیں رکھا جا سکتا۔


بغیر اتھارٹی کلینکوں میڈیکل سٹوروں اور ملاوٹ شدہ دودھ دہی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی جائے۔

Strict action should be taken against medical stores and blended milk vendors running without authority permission

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر اور گردو نواح میں ملاوٹ شدہ دودھ دہی اور مشروبات کی فروخت جاری روزانہ ہزاروں لیٹر کیمیکل اور پوڈر والا دودھ پلاسٹک کے معضر صحت ڈرموں میں لا کر کہوٹہ کے عوام میں موت بانٹی جارہی ہے مرکزی جامع مسجد روڈ نیشنل بینک اور دیگر گلی محلوں میں لوگوں نے دوکانیں کھول رکھیں ہیں جہاں دودھ دہی 120سے لیکر 140روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ محکمہ ہیلتھ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں اسی طرح جعلی مشروبات قلفیاں اور دیگر مضر صحت
مشروبات کا دھندہ بھی جاری ہے انتظامیہ خاموش ہے محکمہ ہیلتھ کے افسران حمام والوں کے چالان تو کر دیتے ہیں مگر ان دو نمبر اشیاء فروخت کرنے والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جبکہ اسی طرح کہوٹہ میں دو نمبر ادویات فروخت ہو رہی ہیں جبکہ کئی سٹوروں پر نشہ آور ٹیکے اور ادویات مہنگے داموں فروخت کر کے نئی نسل کو برباد کیا جا رہا ہے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ای ڈی او ہیلتھ اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ بغیر اتھارٹی کلینکوں میڈیکل سٹوروں اور ملاوٹ شدہ دودھ دہی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی جائے۔


کہوٹہ شہر کی لاکھوں کی آبادی اس جدید دور میں بھی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں

Kahuta residents deprived of water supply

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر کی لاکھوں کی آبادی اس جدید دور میں بھی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جبکہ عورتیں اس شدید گرمی میں میلوں دور جاکر پانی لانے پر مجبور ہیں سابق ٹاؤن ناظم راجہ طارق مرتضیٰ کے دور میں 22کروڑ سے واٹر سپلائی کاکام شروع کیا تھا مگر محکمہ پبلک ہیلتھ اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے کروڑ روپے کی کرپشن ہو گئی اور منصوبہ مکمل نہ ہوا اسکے بعد اس علاقے کے وزیر اعظم بھی رہے مگر نہ واٹر سپلائی مکمل ہوئی نہ کہوٹہ پنڈی روڈ اور سہالہ اوور ہیڈ برڈج لگاآج ایم این اے صداقت عباسی کو عوام نے منتخب کیا مگر ایک سال گزرنے کے باوجود کچھ نہ ہو ا الیکشن کے قبل کیے گئے وعدے پورے نہ ہوئے شہریوں نے ایم این اے صداقت علی عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی میں 15کروڑ فنڈز جو پڑے ہیں انکو واٹر سپلائی کے لئے استعمال کیا جائے انہوں نے کہا ریسکیو 1122کو فعال،سہالہ پھاٹک پر اوور ہیڈ برڈج اور ہسپتال کو اپ گریڈ کرانے کے لیے فنڈز مہیا کیے جائیں انہوں نے کہا کہ لاکھوں لوگ آج بھی گندے نالے کا پانی پینے پر مجبورہیں فوری مسائل حل کئے جائیں

Show More

Related Articles

Back to top button