DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Two people killed in fatal accidents in Kallar Syedan region + rest of the day news from Kallar Syedan

کلر سیداں میں دو مختلف واقعات میں ایک شخص ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے جبکہ دوسرا بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں میں دو مختلف واقعات میں ایک شخص ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے جبکہ دوسرا بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔نواحی علاقہ بمہ گنگال کا 35 سالہ محمد وقاص جو ٹریکٹر ٹرالی پر بطور ڈرائیور کام کر رہا ہے گزشتہ روز ٹرالی میں لکڑیا ں لوڈ کر کے لے جا رہا تھا کہ چڑھائی چڑتے ہوئے اسٹیرنگ فری ہو جانے سے ٹریکٹر بے قابو ہو کر الٹ گیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔دوسرے واقعہ میں 50 سالہ غالب بجلی کا کرنٹ لگنے سے چل بسا جسے یونین کونسل منیاندہ کی ڈھوک کنگر میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔متوفی غالب محنت مزدوری کر کے بال بچوں کا پیٹ پال رہا تھا۔متوفی نے بیوہ سمیت ایک بیٹا اورچار بیٹیاں جبکہ متوفی وقاص نے بیوہ اور چار بیٹیاں سوگوران میں چھوڑی ہیں۔

Kallar Syedan; Mohammad Waqas, 35, of village Bimma Gangal was driving tractor loaded with timber when it overturned and fell in to steep ditch and he sadly died.

In second fatal incident M Ghalib, 50, of village Kingar in union council Manianda died due to accidental electric shock.


سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لونی جسیال کلر سیداں میں گیس دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا،

Ch Nisar Ali Khan takes notice of six people being killed due to gas explosion in village Looni Jasyal

 کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لونی جسیال کلر سیداں میں گیس دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا، متاثرین کی اخلاقی اور مالی مدد کا فیصلہ تفصیلا ت کے مطابق مقامی میڈیانے چوہدری نثار علی خان کو مطلع کیا تھا کہ کلر سیداں میں سوئی گیس کی غفلت اور لاپرواہی کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی تفصیلات سے آگاہ کیا تو انہوں نے اس پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ جمعہ کے روز لونی جسیال کلر سیداں جا کر متاثرین سے ملاقات کریں ان سے اظہار تعزیت کرے اور ان کی مالی اور اخلاقی امداد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ان کے معاون شیخ ساجد الرحمان آج کلر سیداں کا دورہ کریں گے۔


صوبیدار محمد فیاض اور نعمان کو اڈیالہ جیل سے رہا کرنے کا حکم جاری

Subaidar M Fayaz and Noman of Sahot Hayal released on bail from Adial jail

 کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) جوڈیشل مجسٹریٹ کلر سیداں چوہدری محمد اسلام نے کلر سیداں کے نواحی علاقہ سہوٹ حیال کی رہائشی بیوہ کے گھر کی توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں گرفتار 10 ملزمان میں سے دو افراد کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے صوبیدار محمد فیاض اور نعمان کو اڈیالہ جیل سے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا جبکہ دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔مدعیہ کی جانب سے کلر سیداں کے نوجوان قانون دان راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ جبکہ ملزمان کی جانب سے سرفراز قریشی پیش ہوئے۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے تفتیشی آفیسر ملک محمد حیات نے ملزم محمد فیاض اور نعمان کو موقع پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے بے گناہ قرار دے دیا تھا۔


پولیس چوکی چوکپنڈوری کی حدود میں چوروں نے انت مچا دی جس کی وجہ سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہو کر رہ گئے

Public concern over rising crime in region of Chauk Pindori check post

 کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) پولیس چوکی چوکپنڈوری کی حدود میں چوروں نے انت مچا دی جس کی وجہ سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں۔گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران رضوان نامی نوجوان کا دن دیہاڑے موٹر سائیکل چرا لیا گیا۔رات کے پچھلے پہر صیام موٹر سائیکل کے مالک اور سابق کونسلر شاہد بھٹی کے شوروم سے ساٹھ ہزار روپے کی کیش جبکہ اسی مارکیٹ میں ایک اور دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم ملزمان قیمتی سامان لے اڑے۔گزشتہ دنوں بھکڑا ل کے علاقہ سے ایک لاکھ روپے سے زائد کی ملکیت کا قربانی کا بیل چوری کر لیا گیا جبکہ الغنی جنرل سٹور کے بھی تالے توڑ کر ملزمان موبائل کارڈز، بادام اور سگریٹ کی 200 کے قریب ڈبیاں چوری کر کے لے گئے۔ کسی بھی واردات کا کوئی بھی ملزم پولیس گرفتار کرنے میں بدستور ناکام ہے ادھر پیپلز پارٹی سوشل میڈیا ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری راجہ غلام قنبر نے صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔


پنجاب ٹیچرز یونین چوآخالصہ مرکز کے جنرل سیکرٹری عمران غالب کے بھائی عدنان غالب انتقال کر گئے

PTU Secretary Choa Khalsa Imran Ghalib passed away

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن ماسٹر محمد غالب کے فرزند اور پنجاب ٹیچرز یونین چوآخالصہ مرکز کے جنرل سیکرٹری عمران غالب کے بھائی عدنان غالب انتقال کر گئے نماز جنازہ سپورٹس سٹیڈیم کلر سیداں میں ادا کی گئی جس میں سابق چیئر مین راجہ ندیم احمد، حاجی اخلاق حسین،حاجی شوکت علی، عابد حسین زاہدی، محمد فیاض کیانی، حاجی محمد اسحاق،چوہدری توقیر اسلم، مسعود بھٹی، تنویز شیرازی، عاطف اعجاز بٹ، حاجی ریاست حسین، احسان الحق قریشی، ارشد بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔


چوآخالصہ کے چوہدری افتخار حسین جندران کے فرزند چوہدری احسان افتخار جندران رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Ch Ahsan Iftikhar Jandran wedding celebrated in Choa Khalsa

 کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)چوآخالصہ کے چوہدری افتخار حسین جندران کے فرزند چوہدری احسان افتخار جندران رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے،دعوت ولیمہ میں سیاسی سماجی کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


 چو ہد ر ی نعما ن ر شتہ ا ز د و ا ج سے منسلک ہو گیا

Wedding of Ch Noman celebrated with social and political personalities

 کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)چو ہد ر ی نو ر حسین کے بیٹے چو ہد ر ی طا ر ق کے کز ن چو ہد ر ی یا سر کا بھا ئی چو ہد ر ی نعما ن ر شتہ ا ز د و ا ج سے منسلک ہو گیا دعو ت و لیمہ میں سا بق صو با ئی و ز یر چو ہد ر ی محمد ر یا ض،سا بق ٹا ؤ ن نا ظم ملک سہیل ا شر ف،یا سر مسعو د بھٹی،ر ا نا ز عفر ا ن،محمد فیصل،چو ہد ر ی تو قیر ا سلم،چو ہد ر ی ز ین ا لعا بد ین عبا س،نصیر اختر بھٹی ا و ر معز ز ین نے شر کت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button