AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Farewell party held for Mohammad Irfan Rafiq at gov middle school Adh Palahi

جونیئرمدر س محمدفرقان رفیق کے اعزاز میں الوداعی پارٹی

چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی کے صدر معلم حاجی اخلاق احمددانش اورسٹاف نے ادارہ ہذاسے تبدیل ہونے والے جونیئرمدرس محمدفرقان رفیق کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کااہتمام کیااس موقع پرالوداعی تقریب منعقدہوئی تقریب کی صدارت حاجی اخلاق احمددانش صدرمعلم نے کی تقریب میں قائداساتذہ چودھری مہربان علی راجہ شبہاز خان راجہ شفیق اللہ خواجہ تبارک حسین اور ثاقب ظفرنے بطور خاص شرکت کی گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی کے سٹاف اللہ دتہ بسمل محمدحنیف یاسرعرفات حیدرعلی علی اکبرابرار حسین مدرسین اورسٹاف ممبر محمدشہزاد نے شرکت کی صدر معلم حاجی اخلاق احمددانش نے مہمان مدرس فرقان رفیق کوادارے میں شاندار تدریسی خدمات پرخراج تحسین پیش کیااورتقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کاشکریہ اداکیامہمان مدرس محمدفرقان رفیق نے پارٹی کے اہتمام اورپرخلوص جذبات کے اظہار ادارے کے صدرمعلم حاجی ا خلاق احمددانش اوراساتذہ کاشکریہ اداکیا۔


چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) گورنمنٹ گرلزہائی سکول چکسواری کی طالبات نے میٹرک کے سالانہ امتحان میں شاندارکاکردگی کامظاہرہ کیا میٹرک کانتیجہ 100فی صدرہا شاندارنتیجہ پرچکسواری کے علمی سماجی وعوامی حلقو ں نے ادارے کی صدر معلمہ معلمات اورطالبات کومبارک بادپیش کی ہے آزادجموں وکشمیر انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے زیراہتمام منعقدہ میٹرک کے سالانہ 2019ء کے نتائج کے مطابق گورنمنٹ گرلزہائی سکول چکسواری کی ہونہارطالبات نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا37طالبات نے امتحان دیااورتمام طالبات نے کامیابی حاصل کی اس طرح ادارے کانتیجہ سوفی صدرہا شاندار نتیجہ پرمرزامحمدنذیر قائداساتذہ چودھری مہربان علی حاجی اخلاق احمددانش بابو پرویز اقبا ل افراز محمودراجہ اجہ علی نواز اے ڈی چودھری معظم علی چودھری غلام فرید خواجہ احتشام الحق ایڈووکیٹ خواجہ شعیب ایڈووکیٹ خواجہ خضرہدایت ڈاکٹرچودھری محمدصندل اوردیگر نے شاندار100 فی صدنتیجہ پرصدرمعلمہ معلمات اورطالبات کودلی مبارک باد پیش کی ہے۔


ڈڈیال)نامہ نگار) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنڈور سائنس و آرٹس گروپ میں 100% رزلٹ دینے پر صدرمعلم شفیق احمد سمیت دیگر سٹاف کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہار محمد زبیر ثانی نے کیا محمد زبیر ثانی نے کہاکہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنڈور کے صدر معلم شفیق احمد کی بہترین رہنمائی میں ادارہ کے سٹاف نے بھرپور لگن و محنت سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے ہوئے طلباء کو بھرپور محنت کرائی جس کی وجہ سے ادارہ کے سائنس و آرٹس گروپ کے شامل امتحان سیکنڈری بورڈ میرپور طلباء نے کامیابی حاصل کی اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس سال ادارہ کا رزلٹ 100% رہا، جس پر ہم ادارہ کے صدر معلم شفیق احمد اور سٹاف کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ یہ ادارہ آئندہ بھی اس طرح کے شاندار نتائج دیتا رہے اس موقع پر ان کے ہمراہ افتخار الحسن مغل، ظہیر صابر مغل،خواجہ عدنان، عامرمغل، محسن خواجہ تھے۔


ڈڈیال)نامہ نگار)
نیشنل بینک آف پاکستان تحصیل ڈڈیال کی مین برانچ کی اے ٹی ایم مشین وبال جان بن گئی منیجر کی عدم دلچسپی کی بدولت صارفین دوسرے بینکوں میں اکاؤنٹس اوپن کرانے پر مجبور،تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان تحصیل ڈڈیال کی مین برانچ جو کہ مقبول بٹ شہید چوک میں واقع ہے کی A.T.M مشین اکثر اوقات خراب رہتی ہے مین برانچ منیجر مشین خرابی کا نوٹس نہیں لیتے جس کی وجہ سے کئی کئی روز تک A.T.M مشین خراب ہونے کی وجہ سے اے ٹی ایم کارڈ ہولڈر زیادہ چارجز دے کر دوسرے بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں سے روپے نکلوانے پر مجبور ہوتے ہیں اور اس مصیبت سے چھٹکارہ کے لیے دوسرے بینکوں میں اپنے اکاؤنٹس کھلوانے پر مجبور ہیں سٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت دیگر اعلیٰ احکام فوری نوٹس لیں اور صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔


ڈڈیال)نامہ نگار)ڈاکٹر محمد اسحاق
سردی ہو یا گرمی تحصیل ڈڈیال کا اندھیر ے میں رہنے کا مقدر بن گے تفصیل کے مطابق ڈڈیال میں جیسے ہی بارش ہو تی ہے ڈڈیال میں بجلی بند ہو جاتی ہے اور دوسری طرف لوڈشیڈنگ کا کوئی ٹائم نہیں ہے جبکہ چاہے بجلی بند جب چاہے بجلی آجائے بجلی کی آنکھ مچولی مسلسل جاری عوام کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی اب خاص کر بارش کے موسم میں تو بجلی صرف نام کی ہی ہے کیونکہ جب رات کے بارش شروع ہو تی ہے تو بجلی بند ہے بجلی والوں کو فون کیا جائے تو خرابی ہے جب ٹھیک ہو گئی تو آجائے گئی کب آئی شاہد اس میں 12سے 18گھنٹے بجلی بند ہوتی ہے جب آئے جائے تو پھر بند تو ہے تو فون کرو کہتے کہ لوڈشیڈنگ ہے حانکہ ڈڈیال شہر اور اس کی سات یونین میں بجلی کا شیڈل نام ہی نہیں ہے تحصیل ڈڈیال کے ساتھ ہمیشہ ہر محکمہ میں سوتیلی ماں جسے سلوک کی جاتے ہے یہ واپڈ والوں کی کی ہی مہربانی ہے کہ گرڈاسٹیش ہو نے باجود بجلی من مرضیوں پر اُتر آیا ہے خود ساختہ بحران پید ا کر رکھا ہے اگر بجلی کی آنکھ مچولی بند نہ ہو ئی تو تحصیل بھر کے لوگ راست اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے اگر علی احکام نے نوٹس نہ لئے تو سخت احتجا ج کا اعلان بھی کیا جاسکتا ہے

Show More

Related Articles

Back to top button