DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Hafiz Teyyab of Mankiala Muslim shot dead + latest news from Gujar Khan

گوجرخان۔ مانکیالہ مسلم کے حافظ طیب کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا

گوجرخان۔(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مانکیالہ مسلم سے 21 سالہ حافظ طیب ولد حاجی احمت(مرحوم)کی لاش برآمد ۔ حافظ طیب کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گی۔

Gujar Khan; Hafiz Teyyab of village Mankiala Muslim has been shot dead, his body was taken for post mortem at civil hospital.


قاضیاں تا نور علی چوک دو کلومیٹر روڈ کے ٹکڑے کا مسئلہ جوں کا توں۔ مریضوں کو ہسپتال تک جانے میں مشکلات کا سامنا

Qazian to Noor Ali Chauk 2km road works situation still not resolved

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔سابق دور حکومت میں اخباری بیان درخواستیں شکایات کسی کا م نہ آئیں قاضیاں تا نور علی چوک دو کلومیٹر روڈ کے ٹکڑے کا مسئلہ جوں کا توں۔ مریضوں کو ہسپتال تک جانے میں مشکلات کا سامنا۔عوامی حلقوں کا نومنتخب ارکان اسمبلی سے روڈبنوانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق قاضیاں تا نور علی چوک دوکلومیٹر روڈ 1985میں بنا لیکن اس کے بعد 1994میں قاضیاں تاحبیب چوک روڈ بنے کے بعد اس کی طرف کوئی توجہ نہ دی گی 35سال طویل عرصہ گزرنے کے بعد یہ روڈ انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے حالانکہ اس روڈ پر آ ر ایچ سی جیسا اہم ادارہ ہے جو شرقی گوجرخان کی بڑی آبادی کے لئے فرسٹ ایڈ کا واحد ذریعہ ہے ایمرجنسی کی صورت میں روڈ خراب ہونے کی وجہ سے بروقت طبعی امداد نہ ملنے کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں عوامی حلقوں نے نومنتخب ارکان اسمبلی ایم پی اے چوہدری جا وید کوثر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا دیرنیہ مطالبہ پورا کیا جائے تا کہ مریضوں کی مشکلات کا ازلہ ہو سکے۔


مارکیٹ کمیٹی گوجرخان کی نااہلی،بیول میں ریٹ لسٹ دو بجے کے بعد تقسیم ہونے لگیں

Rate list delivered late due to negligence of market committee Gujar Khan

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔مارکیٹ کمیٹی گوجرخان کی نااہلی،بیول میں ریٹ لسٹ دو بجے کے بعد تقسیم ہونے لگیں اگر صبح کے ٹائم لسٹیں جاری نہ ہوئیں تو وصول نہیں کریں گے مارکیٹ کمیٹی گوجرخان کا نمائندہ ریٹ لسٹیں روزانہ ہی دو بجے کے بعد تقسیم کرتا ہے جس پر علاقے کے تاجر اور عوام نے شدید احتجاج کیا ہے اور اے سی گوجرخان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مارکیٹ کمیٹی گوجرخان کے نمائندے کو پابند کریں اور ریٹ لسٹ بروقت پہنچانے کا انتظام کیا جائے کیونکہ خاص کر قصائی،سبزی فروش اور دیگر دکاندار دو بجے تک تو آدھے سے زیادہ سامان فروخت کر چکے ہوتے ہیں تو پھر ریٹ لسٹ کا کیا فائدہ؟


گورنمنٹ ہائیر سکینڈری بیول کا میٹرک کا شاندار رزلٹ

Staff at higher sec school Bewal congratulated on exam result

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔گورنمنٹ ہائیر سکینڈری بیول کا میٹرک کا شاندار رزلٹ آنے پر ہیڈ ماسٹر اور عملہ مبارکباد کا مستحق ہے۔مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان کے صدر شیخ طارق محمود سیٹھی،نائب صدر وسیم حسین بھٹی نے میٹرک کا شاندار رزلٹ آنے پر ہیڈ ماسٹر عباس علی شاہ اور دیگر عملے کو خراج تحسین پیش کیا اور توقع ظاہر کی کہ یہ ادارہ ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ بھی شاندار نتائج دکھائے گا۔


راجہ وقار الحسن نے میڑک کے سالانہ امتحان میں 820نمبر لے کر سکول میں دوسری پوزیشن حاصل کی

Raja Waqar Al Hassan achieves 2nd position at high school, Changa Maira

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ سابق وائس چیئرمین یوسی چنگا بنگیا ل راجہ انجم رشید وارثی کے بیٹے راجہ وقار الحسن نے میڑک کے سالانہ امتحان میں 820نمبر لے کر سکول میں دوسری پوزیشن حاصل کی شاندار کامیابی سمیٹنے پر آغا قاضی کلیم احمد،راجہ عبدالجبار بھٹی نے وقار الحسن کو با د پیش کی راجہ وقار الحسن نے اس کامیابی کو اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا وقار الحسن نے کہا کہ میں آئندہ بھی والدین کی دعاؤں سے اس محنت کو جاری رکھوں گا اور اعلی تعلیم حاصل کر کے ملک کو قوم کی خدمت کروں گا۔


چک بیلی خان کے بازار میں کھاد ڈیلرز کی خصوصی چیکنگ

Fertiliser dealers being checked up by authorities in Chak Bale Khan bazaar

چک بیلی خان(نامہ نگار) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت خالد محمود اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محترمہ سعدیہ بانو کی خصوصی ہدایت پر زراعت آفیسر عبدالستار انجم اورفیلڈ اسسٹنٹ امجد علی پر مشتمل محکمہ زراعت کی ٹیم کے چک بیلی خان کے بازار میں کھاد ڈیلرز کی خصوصی چیکنگ کی اور  جس میں زائد قیمتوں کی وصولی اور کھاد کی کوالٹی کو چیک کیا گیا محکمہ زراعت کی ٹیم نے چک بیلی خان کے کاشتکاروں سے بھی رابطے کئے اور ان تاثرات نوٹ کئے گئے چیکنگ مہم کے بعد زرعت آفیسر عبدالستار انجم نے کہا کہ محکمہ زراعت کاشتکاروں کو اعلی کوالٹی کی کھادیں مناسب قیمت پر فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اس ضمن میں غلطی کرنے والے ڈیلرز سے کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی


Picture of the day

سری لنکا میں پاکستان کی نماءندگی کرنے کے بعد سموٹ واپس پہنچنے پر تیمور جاوید کا شاندار استقبال

Taimoor Javed given grand reception in Samot on his return  from Sril Lanka tour with Pakistani national team

Show More

Related Articles

Back to top button