کلرسیداں (اکرام الحق قریشی); پاکستان میں احتساب کے قومی ادارے نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کر لیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی جماعت کے صدر شہباز شریف کی پریس کانفرنس میں شرکت کے لیے جمعرات کو لاہور جا رہے تھے اور انھیں موٹر وے کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔نیب نے سابق وزیراعظم کو ایل این جی کی درآمد کے معاملے میں تحقیقات کے لیے نیب راولپنڈی نے جمعرات کو طلب بھی کیا ہوا تھا اور گرفتاری کے بعد انھیں اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔
مسلم لیگ ن کے سابق ارکان اسمبلی راجہ جاویداخلاص اور چوہدری محمد ریاض نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نیب گٹھ جوڑ سے لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کے باوجود عمران خان حکومت چلانے میں کامیاب نہیں ہو سکتے جو لوگ مسلم لیگ ن کا الیکشن چرا کر عمران خان کو اقتدار میں لائے وہ عمران خان کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے مسلم لیگ ن کو تقسیم کرنے کے لئے لیگی رہنماؤں کو گرفتار کر رہے ہیں۔انہوں نے انچھوہا میں چوہدری محمد طارق منہاس کی ہمشیرہ کی وفات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک مے موجودہ سیاسی حالات بند گلی کی جانب جا رہے ہیں اور کوئی بھی حادثہ رونما ہو سکتا ہے لوگوں کے بنیادی آئینی اور جمہوری آزادیوں کو سلب کیا جا رہا ہے جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت ملک پر مسلط ہو چکی ہے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جا رہے ہیں جو نادیدہ قوتوں کو یس باس نہ مانے اس کے خلاف نیب حرکت میں آجاتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ کیسی جمہوریت اور انصاف ہے کہ کوئی بڑے سے بڑا کرپٹ شخص حکومتی صفوں میں شامل ہو جائے تو اس کے سو قتل بھی معاف کر دیئے جاتے ہیں اور جو لوگ محسن پاکستان میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہوں ان کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر کلر سیداں سے سابق رکن اسمبلی انجنیر قمر الاسلام راجہ،محمد ظریف راجا، سابق چیئر مین دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد،شیخ حسن سرائیکی نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔انجنیر قمر الاسلام راجہ نے کہا ہے کہ وفا کے پیکر شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں عمران نیازی کے فسطائی ہتھکنڈوں سے ہم ڈرنے والے نہیں شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری زیادتی ظلم اور جبر ہے عمران نیازی بد ترین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں جن کا ہم ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے۔ کل بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے تھے، آج بھی وہیں کھڑے ہیں اور یہیں کھڑے رہیں گے۔ مسلم لیگ ن برطانیہ کے نائب صدر محمد ظریف راجا نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری مسلم لیگ ن کی طاقت کو کمزور کرنے کے لیے عمل میں لائی گئی ہے حکومت نیب گٹھ جوڑ جمہوری بساط تو پلٹنے کا باعث بن سکتا ہے جمہوری اقدار کو پنپنے کے مواقعے نہیں ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ دیگر کارکنوں کی طرح آج بعد نماز جمعہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں گے۔سابق چیئر مین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کلر سیداں کے آرگنائزر شیخ حسن سرائیکی نے کہا کہ عمران خان اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو جیل میں ڈا ل رہے ہیں۔
Kallar Syedan; Former prime minister Shahid Khaqan Abbasi was arrested by a 12-member National Accountability Bureau (NAB) team on Thursday in a multi-billion-rupee case related to the award of a liquefied natural gas (LNG) import contract.
NAB Chairman Javed Iqbal the same day also signed the arrest warrants of another PML-N leader, Miftah Ismail, as well as former managing director of Pakistan State Oil Sheikh Imranul Haque.
According to reports, Abbasi was on his way to attend a press conference, accompanied by PML-N leader Ahsan Iqbal and spokesperson Marriyum Aurangzeb, when he was arrested on the Thokar Niaz Baig interchange.
Abbasi initially resisted the arrest but eventually conceded. He was shifted to NAB office in Lahore after a medical check-up. He is currently being taken to NAB Rawalpindi.
کلر سیداں میں محکمہ سوئی گیس کی غفلت سے جھلس جانے والے آٹھ افراد میں سے دو باپ بیٹا برن یونٹ کھاریاں میں جان کی بازی ہار گئے
Three from village Looni Jasyal die of burns after gas explosion at their home
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں میں محکمہ سوئی گیس کی غفلت سے جھلس جانے والے آٹھ افراد میں سے دو باپ بیٹا برن یونٹ کھاریاں میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک دن کے وقفے سے جان کی بازی ہار گئے۔ دوسرے جنازے کی تدفین کے فوری بعد حادثے کا تیسرا زخمی بھی چل بسا،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد نے واقعہ کی شفاف انکوائری کا حکم دے دیا مقامی لوگوں کے مطابق گاؤں لونی جسیال کی آبادی سے گزرنے والی سوئی گیس کی لائن میں گزشتہ ڈیڑھ برس سے لیکج تھی متعدد بار سوئی گیس حکام کو اطلاع کی گئی مگر انہوں نے کوئی ایکشن نہ لیا جس کی وجہ سے چند ایام قبل سوئی گیس لائن پر واقع ایک گھر میں اس وقت زورداردھماکہ ہوا جب رات کو کمرے میں روشنی کے لئے بلب آن کیا گیا دہماکہ اس قدر شدید تھا کہ گھر کے درودیوار پھٹ گئے اور گھر میں موجود آٹھ افراد جھلس گئے تمام متاثرین کو کلر سے راولپنڈی اور پھر آرمی کے برن یونٹ کھاریاں منتقل کردیا گیا جہاں ایک یوم قبل زخمی تیس سالہ محمد وقاص دم توڑ گیا اس کی کلر سیداں میں تدفین کے صرف ایک روز بعد اس کا گیارہ سالہ بیٹا احتشام بھی زندگی کی بازی ہار گیا،جمعرات کو احتشام کی تدفین کی گئی تو شام کو حادثے کا تیسرا زخمی تیرہ سالہ باسط علی ولد بابر اقبال ساکن تھوہا خالصہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔یہ بدنصیب اپنی ماں کے ہمراہ تھوہا خالصہ سے لونی جسیال کلر سیداں آیا ہوا تھا کہ دھماکے میں ماں سمیت شدید زخمی ہو گیا تھااس کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ تھوہا خالصہ میں ادا کی جائے گی۔ جبکہ معالجین دیگر زیرعلاج چھ افراد کی جانیں بچانے میں مصروف ہیں۔اس حادثے کے بعد سوئی گیس کے اہلکاروں نے بھی لائن کی مرمت کر ڈالی ادہر صوبائی پارلیمانی سیکرڑی راجہ صغیر احمد نے لونی جسیال کا دورہ کیا تو صارفین محکمہ سوئی گیس کے خلاف پھٹ پڑے راجہ صغیر احمد نے ایس ایچ او انسپکٹر محمد بشارت عباسی کو واقعہ کی منصفانہ تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی ٹریڈ ونگ تحصیل کلر سیداں کے جنر ل سیکرٹری عاصم مختا رمغل نے کہا ہے کہ لونی جسیال میں گیس لیکج دھماکہ میں جلس جانے والے دو افراد کی ہلاکت بہت افسوسناک واقعہ ھے اس دھماکے کی تمام تر ذمہ داری محکمہ سوئی گیس پر عائد ہوتی ہے جن کی غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے دو قیمتی جانوں کا ضیا ئع ہوا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ آئے روز سنتے ہیں کہ کسی نہ کسی جگہ ایسے واقعات رونما ھو رہے ہیں جس کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں اگر ان واقعات کے پیچھے محرکات کا جائزہ لیا جائے تو اکثر ذمہ دار سوئی گیس ہی نظرآتا ھے۔کلر سیداں کے واقعہ میں بھی غفلت محکمہ کی بتائی جا رہی ہے اگر اس کے اہلکار بروقت لیکج روک دیتے تو اتنا بڑا حادثہ نہ ہوتا۔
پاکستانی نژاد برطانوی شہری ملک اسد کو برطانیہ کے شہر برمنگھم میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
Malik Asad of village Daryal murdered in Birmingham
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)30سالہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری ملک اسد کو برطانیہ کے شہر برمنگھم میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ملک اسد ویسٹ مڈلینڈ کے شہر برمنگھم میں مقیم تھے اور ان کا تعلق کلر سیداں کے نواحی گاؤں موہڑہ ڈریال سے تھااور یہ ان دنوں برمنگھم میں اپنا ایک شادی ہال تعمیر کروا رہے تھے یہ اپنی کار میں گھر جا رہے تھے کہ راستہ میں ان کی گاڑی میں موجود کسی دوسرے شخص نے ان پر چھری کے پے در پے وار کرکے قتل کر دیا اور نعش ویرانے میں پھینک کر گاڑی سمیت فرار ہو گیا برطانوی پولیس نے مقتول ملک اسد کی گاڑی برآمد کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے مقتول نے بیوہ کے علاوہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں مسلم لیگ ن کے سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض اور راجہ جاوید اخلاص نے موہڑہ ڈریال جا کر مقتول کے لواحقین سے ملاقات کی اور واقعہ پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مقتول کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت کی اس موقع پر حاجی عبدالعزیز، محمد وحید، راجہ امیر داد، ملک طارق، ملک محمد فیاض، چوہدری توقیر اسلم، مسعود احمد بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔
عید قرباں قریب آتے ہی مویشی چور متحرک ہو گئے
Cattle being stolen on arrival of Eid
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) عید قرباں قریب آتے ہی مویشی چور متحرک ہو گئے۔یونین کونسل بشندوٹ کے علاقے آراضی خاص میں گھر میں داخل ہو کر ایک عدد بکری اور قربانی والا بکرا چور کر کے لے گئے۔گزشتہ شب نامعلوم چور ارشد مرحوم نامی شخص کے گھر میں داخل ہوئے اور ایک عدد قربانی کا بکرا اور بکری چوری کر کے فرار ہو گئے۔ارشد کی فیملی نے جب صبح کے وقت بیدار ہوکر دیکھا گھر سے بکرا اور بکری غائب تھے۔پولیس چوکی چوکپنڈوری کو درخواست دے دی گئی ہے۔
گاؤں مک کے صدام بٹ کے ماموں اور نعیم بٹ کے بھائی سلیم بٹ اچانک انتقال کر گئے
Salim Butt passed away in village Makk
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)گاؤں مک کے صدام بٹ کے ماموں اور نعیم بٹ کے بھائی سلیم بٹ اچانک انتقال کر گئے نماز جنازہ مک میں ادا کی گئی جس میں حافظ سہیل اشرف، حاجی شوکت علی، حاجی محمد اسحاق، مرزا اظہر، صوفی ضابر حسین، عابد حسین زاہدی، ضیارب منہاس، حسن ریاض، محمد اعجاز بٹ، عاطف اعجاز، قمر ایاز اور دیگر نے شرکت کی۔