Bewal; Authorities asked to take notice of illegal speed breakers being constructed on public roads in Bewal and Manjotha
بیول منجوٹھہ روڈ پر غیر قانونی سپیڈ بریکرز کی بھر مار
Waqas ur Rehman WarsiJuly 17, 2019
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول منجوٹھہ روڈ پر غیر قانونی سپیڈ بریکرز کی بھر مار،بیول منجوٹھہ روڈ جو تعمیر ہونے کے بعد محکمہ ہائی وے نے کبھی بھی اس کی طرف توجہ نہ دی مقامی لوگوں کا جہاں جی چاہتا ہے سپیڈ بریکر بنا کر آمدورفت میں مشکلات پیدا کر دیتے ہیں محکمہ ہائی وے کو چائیے کہ وہ اس بات کا سختی سے نوٹس لیں اور غیر قانونی سپیڈ بریکرز بنانے والوں کے خلاف کاروائی کریں اس کے علاوہ گیس کے لیے کھودی گئی سڑکیں بھی بدحالی کا منظر پیش کر رہی ہیں اور گڑھوں میں بارشوں کا پانی بھرنے سے کئی حادثے ہو چکے ہیں۔
تکیہ میر کلاں بادشاہ چنگا میرا میں ایک عظیم الشان محفل مشاعرہ
Poetry evening held in Takia Meer Kallan Badshah in Changa Maira
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔گذشتہ روز تکیہ میر کلاں بادشاہ چنگا میرا میں ایک عظیم الشان محفل مشاعرہ،سما،کا اہتمام دربار کے ناظم و انچارج محمد حنیف حنفی کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں تحصیل گوجرخان کا خوبصورت نقشہ مرتب کرنیوالے بزرگ مرزا محمد رفیق نے قوم پنوار راجپوت پر تفصیلی نظم پڑھ کر سنائی اور حاضرین میں خوب داد وصول کی مرزا محمد رفیق کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے بزم میرکلاں بادشاہ چنگا میرا کی طرف سے پہلا سوچ آفاقی ایوارڈ نوجوان قیادت ہارون کیانی اور ہر دل عزیز شخصیت راجہ عبدالغفور کیانی کے دست مبارک سے مرزا محمد رفیق کو دیا گیا۔ تکیہ میرکلاں بادشاہ کے ناظم محمد حنیف حنفی،سٹی سیکرٹری پیپلز پارٹی گوجرخان محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ،وقار اشرف بھٹی ایڈووکیٹ،مرزا ارشد محمود انجم ایڈووکیٹ اور شیخ عدنان فاروق نے مرزا محمد رفیق کو پہلا سوچ آفاقی ایوارڈ ملنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
چک بیلی خان رو ڈ اور نالوں کا کام جلد مکمل کر کے لوگون کو مشکلات سے نجات دلائی جائے
Demand for nalah work to be completed in Chak Bale Khan
چک بیلی خان(نامہ نگار) چک بیلی خان میں سڑک کے اطراف میں نالے بنانے کا اکم ادھورا چھوڑ دینے کے باعث مون سون کی بارشوں کا پانی سڑک کے اطراف میں آباد لوگوں کے گھروں میں داکل ہونا شروع ہو گیا ہے جس سے لوگوں کے قیمتی سازو سامان تباہ ہو کر رہ گئے ہیں سڑک کے کنارے آباد ایک رہائشی ملک مظلوم حسین نے بتایا کہ بارش وال ہر رات وہ جاگ کر غذارتے ہیں اور سامان سنبھالنے میں گذار دیتے ہیں متاثرین نے محکمہ ہائی وے پنجبا اور بال خصوص وزیر، اعلیٰ پنجاب جناب عثامان بز دار سے اپیل کی ہے کہ چک بیلی خان رو ڈ اور نالوں کا کام جلد مکمل کر کے لوگون کو مشکلات سے نجات دلائی جائے
سنئیر صحافی کوہ نور ٹی وی چینل کے رپورٹر مرزا اسلم کے بیٹے محمداسرار وفات پا گے
Son of journalist Mirza Aslam passed away in village Barki
سنئیر صحافی کوہ نور ٹی وی چینل کے رپورٹر مرزا اسلم کے بیٹے محمداسرار وفات پا گے ہیں ان کی نمازِ جنازہ کل بروز بدھ دن 11:00 بجے بڑکی نزد ریلوے سٹیشن کے باہر ادا کی جائے گی۔