کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پنجاب ٹیچرز یونین نے کلر سیداں سپورٹس گراؤنڈ پر قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف اقدام قرار دیا ہے پنجاب ٹیچرز یونین کا ایک اجلاس زیر صدارت چوہدری ظہیر الحق نائب صدر ضلع راولپنڈی منعقد ہوا جس میں سپورٹس گراؤنڈکلرسیداں 2008بورڈ آف ریونیو کی طرف سے کی گئی نشاندہی میں رد و بدل کرنے کی کوشش پر پرزور مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا کہ رات و رات سکول گراؤنڈ کی حدود میں ردو بدل کیا گیا اور قبضہ مافیہ ایک بار پھر سپورٹس گراؤنڈ پر قبضے کے لیے کوشاں ہے جس کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اجلاس میں اس بات کا اعادہ بھی کیا گیا کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی انتظامیہ پر کسی بھی قسم کا دباؤ ڈالا گیا تو پنجاب ٹیچرز یونین بھرپور مذاحمت کرنے کے لیے تیار ہے۔ سکول انتظامیہ محکمہ تعلیم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔ حالانکہ مخالفین کی اپیلوں کو ہائی کورٹ خارج کر چکی ہے اس کے باوجود یہ لوگ دھونس اور دباؤ سے سکول گراؤنڈ پے قبضہ کرنے کے درپے ہیں۔ اس اجلاس میں ضمیر حسین بھٹی، صدر مرکز چوآ خالصہ راجہ عبدالرؤف وینس، جنرل سیکرٹری عمران غالب، چوہدری محمد ایاز، سعد بن آفتاب اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
Kallar Syedan; Punjab teachers union have deplored local mafia in their attempt to take over Kallar sports ground, The teachers union said that revenue department marking the length of Kallar sports ground will not be let reverted and the court order is their and can not be changed.
چھ بچوں کا باپ سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق
Father of six M Taj dies after falling from ladder in village Gorra Arazi
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)چھ بچوں کا باپ سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہو گیا،گاؤں گوہڑہ آراضی کا محمد تاج ولد نور احمد مکان کی چھت سے ملبہ اتارتے ہوئے سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہو گئے۔مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔
کلر سیداں شہر میں رات گئے ایک اور دوکان کا تالے ٹو ٹ گئے
Shop of M Tahir burgled during the night in Mohalla Ghausia
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں شہر میں رات گئے ایک اور دوکان کا تالے ٹو ٹ گئے نامعلوم ملزمان محلہ غوثیہ میں رات گئے محمد طاہر کی دوکان کے تالے کاٹ کر اند ر داخل ہوئے اور سات ہزار روپے کی نقدی،سات ہزار روپے کے موبائل کارڈز،موبائل فونز،گولڈ لیف سگریٹس اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے۔
عدلیہ کو کمزور کیا اور حالیہ واقعہ کا مقصد بھی عدلیہ کو متنازعہ بنانا ہے
Lawyers are made to look weak by current administration, Usman Shahid
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے رہنما عثمان شاہد نے کہا ہے کہ ویڈیو لیک پر حکومت مکمل طور پر غیر جانبدار ہے قانون اپنا راستہ خود بنائے گا انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے اسے ایشو بنانے کی بجائے عدلیہ کو فیصلہ کرنے کا اختیار دیا تھا عدلیہ نے اپنا فیصلہ کردیا مگر اس سے ان لوگوں کے چہرے بھی بے نقاب ہوئے جو طویل مدت تک ملک کے حکمران رہے اور اب وہ معزز ججوں کو بلیک میل کرنے کی لئے ان کی ویڈیوز بنا رہے ہیں یہ ان کی فسطائی سوچ کی عکاس ہیں انہوں نے ہمیشہ عدلیہ کو کمزور کیا اور حالیہ واقعہ کا مقصد بھی عدلیہ کو متنازعہ بنانا ہے اس سے ملک آئین اور قانون کی حکمرانی کی جدوجہد کو نقصان پہنچا ہے اور دنیا بھر میں ہماری جگ ہنسائی ہوئی ہے۔
کلر سیداں شہر میں ایل پی جی گیس سلنڈرز میں گیس کی غیرقانونی منتقلی پر کارروائی
Action taken over illegal lpg gas refilling
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) میونسپل آفیسر (ریگولیشن) کلر سیداں کاشف عدنان کیا نی کی ہدایت پر انفورسمنٹ انسپکٹر زاہد حیدری نے اپنے عملے کے ہمراہ کلر سیداں شہر میں ایل پی جی گیس سلنڈرز میں گیس کی غیرقانونی منتقلی پر کارروائی کرتے ہوئے پنڈی روڈ پر واقع بٹ گیس ایجنسی اور براق گیس ایجنسی سے دو عدد گیس منتقلی مشینیں قبضہ میں لے لی جبکہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران مرید چوک کلر سیداں میں سبزی و فروٹ فروشوں توصیف،تیمور اور صوبیدار احمد وغیرہ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص کو گولیاں جبکہ اس کی بوڑھی ماں پر لاتوں اور مکوں سے تشدد کر کے زخمی کر دیا گیا
Old women beaten as minor row leads to gun fight in Shah Bagh
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص کو گولیاں جبکہ اس کی بوڑھی ماں پر لاتوں اور مکوں سے تشدد کر کے زخمی کر دیا گیا۔پولیس نے مضروب کی والدہ کی درخواست پر سات افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ مضروب کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مسماۃ رحیم خان بیوہ محمد یوسف سکنہ نئی آبادی شاہ باغ نے پولیس کو بیان دیا کہ میرے چار بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔جمعرات کے روز بوقت دو بجے کے قریب مجھے اپنے گیٹ کے باہر گلی میں فائرنگ اور ساتھ ہی مین گیٹ پر لاتیں مارنے اور توڑنے کی آوازیں آنے لگیں،میں گھبرا کر باہر نکلی تو دیکھا کہ تسلیم،رفیع،توصیف،عبیدسکنائے صاحب دھمیال اور تین نامعلوم اشخاص مسلح ہائے پسٹل مین گیٹ کو توڑ کر گھر کے اندر داخل ہو گئے او ر گالیاں دینی شروع کر دیں اور کہا کہ عثمان کو باہر نکالو۔ میں ان کو روکنے کیلئے آگے بڑھی تو ملزمان نے مجھے لاتوں اور مکوں سے مارنا شروع کر دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے برآمد کے اندر داخل ہو کر تسلیم نے میرے بیٹے محمد عثمان پر سیدھا فائر کیا جو اسے گردن کے پیچھے لگا،دوسرا فائر رفیع نے کیا جو میرے بیٹے کے دائیں کندھے پر لگا جبکہ تیسرا فائر توصیف نے کیا جو عثمان کے جبڑے پر لگاجس سے وہ شدید زخمی ہو کر زمین پر گر پڑا۔ اس دوران ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے رہے اور غلیظ قسم کی گالیاں بھی دیتے رہے۔وجہ عناد چند یوم قبل ملزمان اور مضروب کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔
کلر سیداں شہر میں کم سن رکشہ ڈرائیوروں اور بغیر نمبر پلیٹ رکشا مالکان کیخلاف کریک ڈاؤن
Traffic police order crackdown against motorist without number plate
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف اور ڈی ایس پی ٹریفک رورل جنید محسن خان کی ہدایت پر انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں عمران نواب خان کی زیر نگرانی کلر سیداں شہر میں کم سن رکشہ ڈرائیوروں اور بغیر نمبر پلیٹ رکشا مالکان کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 115 رکشا ڈرائیوروں کو چالان ٹکٹس جاری کر کے 56 ہزار روپے سے زائد کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرا دی۔دریں اثناء زائد کرایہ وصول کرنے پر بھی کارروائی کی گئی اس دوران 76 مسافر گاڑیوں کو چالان ٹکٹس دے کر 42 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ وصول کیا گیا۔ٹریف وارڈنز عادل منیر،عنصر قریشی اور بلال نے اس مہم میں حصہ لیا۔