کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)محکمہ ڈاک نے کلر سیداں کے تین برانچ ڈاکخانوں کو ختم کر دیا یہ ڈاکخانے گزشتہ کئی دھائیوں سے کام کر رہے تھے تفصیلات کے مطابق محکمہ ڈاک نے کلرسیداں میں درکالی شیر شاہی اور یو سی سموٹ میں گاؤں بروٹہ اور ولایت آباد میں برسہابرس سے قائم برانچ ڈاکخانوں کو فوری ختم کر دیا ہے یہ کاروائی خسارے کے باعث عمل میں لائی گئی دیگر جن علاقوں میں خسارے میں چلنے والی برانچوں کے نقصان کی تلافی مقامی افراد نے کر دی وہ بند ہونے سے بچ گئی ہیں جن علاقوں میں برانچیں بند کی گئی ہیں وہ دوردراز علاقے ہیں مگر مقامی عمائدین ان برانچوں کو بحال رکھنے میں ناکام رہے ہیں یادرہے کہ جو برانچیں بند کی گئی ہیں وہاں محکمہ ڈاک صرف سولہ سو روپے ماہانہ ادائیگی کرتا تھا۔
Kallar Syedan; The Main Post office authorities have shut down post office branches in village Baroota, Samot and Walliyat Abbad. According to post office they had been making loses at these post office branches and had no alternative but to shut them. (Above in picture Samot branch)
ملزم راشد نے گولیاں مار کر اپنے سسر کو قتل جبکہ خوہر نسبتی کو زخمی کر دیا
Rashid Minhas admits to murdering his father in law after he had taken his life savings
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) حوص اور لالچ ایک شخص کے قتل جبکہ دو گھروں کی بتاہی کا سبب بن گیا۔بیویوں نے اپنے خاوند کے گھروں کو بنانے پر توجہ دینے کی بجائے اپنے خاوندوں کا پیسہ بھی والدین پر لوٹا دیاجبکہ اپنے داماد کی 60 لاکھ روپے کی انشورنس کی رقم جو اسے معذوری کی صورت میں اومان کمپنی نے ادا کی تھی،سسر نے اس رقم سے دو عدد پلاٹ خرید لئے تھے۔ملزم راشد کے مطابق وہ اپنے بیوی سے بے حد پیار کرتا تھا جس کی وجہ سے گھر والوں نے بھی اسے لاتعلق کرنے کی دھمکی دی تھی۔ملزم نے بتایا کہ وہ بیرون ملک سے جب بھی وہ اپنی بیوی کو کال کرتا تو وہ اس کا نمبر بلاک لسٹ میں ڈال دیتی جس پر ملزم راشد چھٹی لے کر گھر آ گیا اور موقع پا کر اپنے سسر کو گولیاں مار کر اس کی زندگی کے خاتمے کیساتھ ہی اپنا اور اپنے بھائی کا گھر بھی تباہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق دس یوم قبل چوکپنڈوری بھاٹہ روڈ پر اپنے سسر ہارون الرشید کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار 34 سالہ ملزم راشد منہاس نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ روزگار کے سلسلہ میں سعودی عرب میں مقیم تھا جہاں ہر ماہ اپنی بیوی کو باقاعدگی سے رقم بھی بھیجوایا کرتا تھا۔ملزم کا بڑا بھائی ناصر بلال اومان میں ڈرائیور تھا جہاں وہ ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر معذور ہو گیا جس پر کمپنی نے اسے انشورنس کے طور پر 60 لاکھ روپے کے قریب رقم ادا کی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے بھائی ناصر بلال نے اپنی بیوی (آ) جو کہ ایک بنک میں ملازمت کرتی تھی کیخلاف ایف آئی اے کو درخواستیں بھی دی تھیں جو بعد ازاں داخل دفتر ہو گئیں جس کے بعد ناچاقی کا آغاز ہو گیا جس کے باعث دو بہنیں روٹھ کر میکے چلی گئی تھیں جہاں سے انہوں نے اپنے اپنے خاوند کیخلاف خلع کا کیس بھی دائر کر رکھا ہے۔ ملزم نے اپنی بیوی کو منانے کیلئے متعدد بار جرگے بھی بھیجوائے مگر مقتول سسر نے بیٹی کو اس کے گھر بھیجنے سے صاف انکار کر دیا تھا جس پر ملزم چھٹی لے کر گھر آ گیا اور وقوعہ کے روز صبح سے ہی وہ اپنے سسر کے تعاقب میں لگ گیااور شام چھ بجے کے قریب جب مقتول اپنی بیٹی (آ) جو کہ ملزم کے بھائی ناصر کی بیوی ہے کے ہمراہ وکیل سے مشورہ کرنے کے بعد گھر واپس جا رہا تھا تو ملزم راشد جو پہلے سے ہی روڈ پر ان کے انتظار میں گھڑا تھا نے گولیاں مار کر اپنے سسر کو قتل جبکہ خوہر نسبتی کو زخمی کر دیا اور بعد ازاں ملزم نے اپنے گھٹنے پر بھی گولی مار کر خود کو زخمی کر دیا۔ملزم راشد نے 2014 میں شادی کی تھی جس کے ہاں کوئی اولاد نہ ہے جبکہ معذور بھائی کے ہاں دو بیٹیاں ہیں جو اپنی ماں کیساتھ ہی رہ رہی ہیں۔ملزم کے مطابق وہ پورے خاندان کو ختم کرنا چاہتا تھا مگر اس کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔
کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں اتفاقیہ گولی چل جانے سے 12 سالہ بچہ جاں بحق
Son of Ghazanfar Bhatti killed accidentally after playing with pistol in village Phalina
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں اتفاقیہ گولی چل جانے سے 12 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔یہ افسوسناک واقعہ کلر سیداں کے نواحی علاقہ پھلینہ میں پیش آیا جہاں غضنفر بھٹی نامی شخص کا 12 سالہ بیٹا فرحان بھٹی اپنے گھر میں پستول کیساتھ کھیل رہا تھا کہ اسی دوران ٹریگر دب جانے سے گولی چل گئی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔گھر والوں کی جانب سے پوسٹمارٹم کی اجازت نہ ملنے پر سب انسپکٹر ملک محمد حیات نے ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش ورثاء کے سپرد کر دی اور متوفی کو مقامی قبرستان میں سپرد خا کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد، حافظ سہیل اشرف، حاجی اخلاق حسین،جنید بھٹی، ملک زبیر، یونس بھٹی، ربنواز بھٹی، عاصم ریاض، راجہ کامران عابد، حاجی محمد اسحاق،حسن سرائیکی اور دیگر نے شرکت کی۔
پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن ملک حسن اختر کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ گاؤں جسوالہ میں ادا کی گئی
Sister of Malik Hassan Akhtar passed away in village Jaswala
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن ملک حسن اختر کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ گاؤں جسوالہ میں ادا کی گئی جس میں پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،اعجازبٹ،زین العابدین،سہیل اشرف ملک،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفرمحمود،مسعود بھٹی،ملک جمیل عادل،سردار صلاح الدین احمد،احسان الحق قریشی،نبیل چشتی،سیٹھ عبدالرؤف،عاطف اعجاز،تنویر شیرازی اور دیگر نے شرکت کی۔
یر مہر علی شاہ بانبڑیاں والی سرکار کا سالانہ عرس کلر سیداں کے قریب درکالی سیداں میں اختتام پزیر ہو گیا
Annual urs Mubarak in Darkali Syedan comes to close
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پیر مہر علی شاہ بانبڑیاں والی سرکار کا سالانہ عرس کلر سیداں کے قریب درکالی سیداں میں اختتام پزیر ہو گیا جس میں کلر سیداں،کہوٹہ،گوجرخان اور راولپنڈی سے ان کے عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی پیر سید فیصل گیلانی اور دیگر نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا علی الصبح شروع ہونے والی تقریبات شام کو اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پزیر ہو گئیں۔