DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Kallar to Pindi transporters hold protest at Kallar bypass over rising fuel price

کلر سیداں سے پیر ودھائی راولپنڈی جانے والی مسافر گاڑیوں کے ایک دھڑے نے کلر سیداں بائی پاس پر کچھ دیر تک احتجاج کیا

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں سے پیر ودھائی راولپنڈی جانے والی مسافر گاڑیوں کے ایک دھڑے نے کلر سیداں بائی پاس پر کچھ دیر تک احتجاج کیا ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے باوجود کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا جس سے انہیں شدید مشکلات لاحق ہیں اس احتجاج میں دوسرے ویگن اسٹینڈ اور آزاد کشمیر کی مسافر گاڑیوں اور مقامی سوزوکی سروس نے بھی حصہ نہیں لیا۔ایف بی آر کے اہلکار ارشد اقبال سمیت دیگر مسافروں نے بھی ویگن مالکان کے احتجاج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی سے کلر سیداں روٹ پر پہلے ہی زائد کرایہ وصول کیا جا رہا ہے اور اس میں اضافے کا کوئی جواز نہیں۔ادھر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق2018میں نیا کرایہ نامہ جاری کیا گیا تھا اس میں مزید کمی بیشی کے لیے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نہیں بلکہ صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ نوٹی فیکیشن جاری کرنے کا مجا ز ہے۔یاد رہے کہ پہلے سے جاری کرایہ نامے میں پیر ودھائی سے کلر سیداں کا کرایہ 45روپے 57پیسے مقرر کیا گیا جبکہ ویگن عملہ 90سے 100روپے وصول کر رہا ہے۔روات سے کلر سیداں کا کرایہ 20.46مقرر ہے جو اب40روپے طلب کیا جا رہا ہے جبکہ کلر سیداں کے مضافاتی علاقوں میں مقررہ کرائے سے تین سے چار گنا زائد کرایوں کی وصولی برسہا برس سے جاری ہے۔


مقامی صحافی مرزا عتیق الرحمان کی پھوپھی جان کو موہڑہ سلیال میں سپرد خاک کر دیا گیا

Aunty of journalist Mirza Atiq Ur Rehman passed away in Morra Saliyal

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مقامی صحافی مرزا عتیق الرحمان کی پھوپھی جان کو موہڑہ سلیال میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں صاحبزادہ بدر منیر،ملک جمیل عادل، ملک محمد فیاض سندھو، تنویر شیرازی، چوہدری توقیر اسلم، چوہدری عامر کمبوہ، راجہ محمد سعید، جاوید اقبال، اکرام الحق قریشی  اور دیگر نے شرکت کی۔


تعزیت

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان آزاد کشمیر کے وزرا اور ارکان اسمبلی واسما چوہدری،چوہدری مسعود خالد،چوہدری عابد یاسین، چوہدری تجمل حسین،راجہ راقب یاسین، یاسر کیانی، چوہدری ارشد سورکھی،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری ساجد نذیر ایڈووکیٹ، چوہدری ریاض، چوہدری پرویز اقبال،چوہدری ظہور احمد،عبدالغفور چغتائی،حاجی ادریس مغل، پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،انجنیر قمر الاسلام راجہ، صوبہ پوٹھوہار تحریک کے بانی ملک امریز حیدر، اڈیشنل اٹارنی جنرل راجہ عابد، چوہدری خلیل، نوید بھٹی، صفدر کیانی، چوہدری عمران،چوہدری عامر اور دیگر نے ساگری جاکر مسلم لیگ ن تحصیل راولپنڈی کے صدر محمدقاسم کیانی سے ملاقات کی اور ان کے بھائی راجہ عبید کیانی کی اچانک وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button