DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Public of Tehsil Kallar Syedan have been dealt unfairly by diving the tehsil in to three constituencies, Ch Nisar Ali Khan

کلرسیداں کو تین حلقوں میں تقسیم کرکے یہاں کے لوگوں کے ساتھ زیادتی کی گئی,سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلرسیداں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ کلر سیداں کے عوام سے میراقلبی تعلق حلقہ بندیوں میں تبدیلی سے بھی کمزور نہیں پڑ سکتا کلرسیداں کو تین حلقوں میں تقسیم کرکے یہاں کے لوگوں کے ساتھ زیادتی کی گئی انہوں نے کلرسیداں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلر سیداں کے لوگ مجھے آج بھی عزیز ہیں یہ جھگڑالو نہیں وفاشعار ہیں مجھے ان کی محبتوں اور اعتماد پر ہمیشہ فخر رہے گا۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے ارکان شیخ ندیم احمد،صوبیدار غلام ربانی کے علاوہ شیخ حسن سرائیکی،راجہ صفدرکیانی، شیخ ساجد الرحمان، راجہ جاوید اشرف،مرزا تنویر الحق اور دیگر بھی موجود تھے۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں نے کلر سیداں کے لوگوں کی مشکلات کم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی یہاں جو ترقیاتی کام کئے ان کا مقابلہ ملک بھر میں نہیں کیا جا سکتا میں نے بطور وزیر جب بھی کوئی بات کرنا ہوتی تو میں کلر سیداں آکر کرتا میں نے کلرسیداں کو ملک گیر سطح پر پہچان دی میں نے اربوں کے ترقیاتی کام کروا کر کسی پر کوئی احسان نہیں کیا لوگوں کے مسائل کم کرنے کی کوشش کی،میں تو نوائے وقت میں شائع ہونے والی خبر کا بھی نوٹس لیتا تھا انہوں نے کہا کہ میں نے کلر سیداں کے اتنے دورے کئے کہ لوگ مجھے بھی کلر سیداں کا رہائشی سمجھتے تھے انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں وقت آنے پر کلر سیداں کواپنا حلقہ انتخاب بنا کر دم لیں گے۔

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلرسیداں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اتوار کو کلرسیداں میں مصروف دن گزارا انہوں نے ساگری میں عبید کیانی کی وفات پر قاسم کیانی گاؤں بکھڑال میں راجہ عامر ندیم کے والدمحترم کلر سیداں میں سابق رکن بلدیہ چوہدری محمد اشرف کی وفات پر ان کے لواحقین اور سابق رکن بلدیہ چوہدری اخلاق حسین سے ان کر بیٹے کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہو ئے مرحومین کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی کی۔

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلرسیداں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اتوار کو کلرسیداں میں مصروف دن گزارا انہوں نے ساگری میں عبید کیانی کی وفات پر قاسم کیانی گاؤں بکھڑال میں راجہ عامر ندیم کے والدمحترم کلر سیداں میں سابق رکن بلدیہ چوہدری محمد اشرف کی وفات پر ان کے لواحقین اور سابق رکن بلدیہ چوہدری اخلاق حسین سے ان کر بیٹے کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہو ئے مرحومین کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی کی۔

Kallar Syedan; Ch Nisar Ali Khan speaking to a meeting said that the public of Tehsil Kallar Syedan have been dealt unfairly by dividing the tehsil in to three constituencies, He also promised to solve this long running issue in future.


پی ٹی آئی حکومت نے انصاف صحت پروگرام کے تحت انصاف صحت کارڈز کا اجراء

Insaaf health card inauguration ceremony held with MNA Sadaqat Ali Abbassi

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے اعتراف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ادوار میں سروئے کے دوران مرتب کی جانے والی لسٹوں کو بنیاد بنا کر پی ٹی آئی حکومت نے انصاف صحت پروگرام کے تحت انصاف صحت کارڈز کا اجراء کیا جس پر ہمیں شرمندگی ہے۔مسلم لیگ (ن) نے غربت کو ختم کرنے کی بجائے اقرباء پروری کو فروغ دیا جس کی وجہ سے حقدار اس سہولت سے محروم رہے۔پہلے تمام کام اندھیروں میں ہوتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں حکومت پنجاب کے انصاف صحت پروگرام کے تحت مستحقین میں انصاف صحت کارڈز کی تقسیم کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی لانے کیلئے عوام نے ہمیں منتخب کیا۔نئے پاکستان کی تکمیل کیلئے جو جدوجہد کی اور انتخابات کے دوران جو جو وعدے کئے ان سب کو پورا کریں گے۔انہوں نے یقین دلایا کہ غریبوں کا خیال رکھنے والے لوگ اب اس ملک میں آ گئے ہیں،پہلے نظام صرف امیروں کیلئے تھا مگر اب ایسا نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں کئے گئے سروئے کے مقابلے میں ہم اپنا الگ سروئے بھی کروائیں گے جس کی 9 ماہ بعد سروئے رپورٹ آ جائے گی۔یہ لوگ غریب کے نام پر غریبوں کا پیسہ کھاتے رہے۔انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں معذور افراد کو بھی انصاف صحت کارڈز جاری کئے جائیں گے۔انہوں نے بلاول زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موصوف بڑی بھڑکیں مارتے تھے کہ ایک لات سے حکومت گرا دیں اور بجٹ بھی پاس نہیں ہونے دیں گے مگر بجٹ بھی پاس ہو گیا اور حکومت بھی قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ کلر سیداں میں 14 ہزار سے زائد انصاف صحت کارڈز کی تقسیم کا عمل جاری ہے جس میں دو ہزار کے قریب غیر مستحق افراد کو کارڈز فراہم کرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں جس کی باقاعدہ تحقیقات کروائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یکم اگست سے پولیس اور پٹواری کلچر کے نظام میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں بیوہ خواتین،معذور، بزرگ اور یتیم افراد کی فلاح و بہبود کیلئے 190 ارب روپے کی رقم مختص کر دی گئی ہے جبکہ ایک سو ارب روپے کی خطیر رقم نوجوانوں کے روزگار اور بلا سود قرضوں کیلئے رکھی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مری کہوٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اب چار تحصیلوں پر مشتمل ہو گی۔سیاحت کے فروغ اور دریاء کی جانب جانے والی تمام رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے الگ فنڈز مختص کئے جائیں گے جبکہ ڈپٹی کمشنر کے عہدے کے برابر آفسیر کو بطور ڈی جی ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کیا جائے گا جو ایم این اے اور ایم پی اے کی اجازت سے فنڈز استعمال کر سکے گا۔ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ حالات بہتر ہونے میں وقت لگے گا مگر ہم بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔انصاف صحت کارڈز کی تقسیم میں بے ضابطگیوں کی شکایت ہیں،کرپٹ لوگوں کا پیچھا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ واحد ایم پی اے ہوں جو فجر کی نماز کے فورا بعد آفس میں آ جاتا ہوں۔مہنگائی ہے مگر ہم اسے کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ہم سب کو مل کر مہنگائی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔تحصیل صدر راجہ ساجد جاوید نے انصاف صحت کارڈز کیلئے کرائے جانے والے سروئے کو سازش قرار دیتے ہوئے ذمہ دران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بیوروکریٹس نے ایک سازش کے تحت این جی او کو کنٹریکٹ دینے پر میرٹ کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی ہیں۔این جی کو چاہے تھا کہ وہ مقامی انتظامیہ کیساتھ ساتھ علاقہ کے پٹوراری اورنمبردار سے رابطہ کرنے کے بعد تمام لسٹوں کو فائنل کرتی مگر وہ مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر تے ہوئے ہم سب کیلئے شرمندگی کا باعث بنی ہے۔


عدالتی حکم پر کام بند کروانے کے لئے جانے والے بیلف کو مزاحمت کا سامنا

Bailiff sworn after he tried to stop work on court order

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)عدالتی حکم پر کام بند کروانے کے لئے جانے والے بیلف کو مزاحمت کا سامنا۔خواتین کی جانب سے گالم گلوچ کرنے اور عدالتی اہلکار پر پتھراؤ کرنے کے الزام میں خواتین اور دو مردوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ناصر محمود نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ عدالت کے حکم پر ہمراہ پولیس و مدعی مقدمہ راستہ پر جاری کام کو رکوانے اور بند نالی کو کھلوانے کیلئے چوکپنڈوری کے نواحی علاقہ نمب گیا تو دیکھا وہاں پر کام ہو رہا تھا اور پانی کی نالی کو مٹی ڈال کر بند کر دیا گیا تھا۔عدالتی حکم پر بند نالی کو کھلوانے لگا تو اسی دوران مدعا علیہ کے گھر سے چند خواتین آ گئیں جنہوں نے گالم گلوچ شروع کر دی۔ اسی دوران محمد شبیراور اس کا بیٹا محمد عامر موقع پر آ گئے مجھے غلیظ قسم گالیاں دینی شروع کر دیں۔میں نے انہیں سمجھایا کہ یہ عدالت کا حکم ہے تو انہوں نے کہا کہ ہم کسی عدالتی حکم کو نہیں مانتے اور مٹی کے گولے اٹھا کر مجھے مارنے شروع کر دہئے اور ہاتھ میں بھولا اٹھا لیا اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جس پر میں نے بڑی مشکل سے جان بچا کر مدی کے گھر میں پناہ لی جہاں محمد بشیر اور اس کے بیٹے باہر کھڑے ہو کر یہ کہتے رہے کہ عدالتی اہلکار کو باہر نکالوہم اسے نہیں چھوڑیں گے۔


کلر سیداں کے نواحی علاقہ چوکپنڈوری میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار

Man arrested for robbery committed in Chauk Pindori

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے نواحی علاقہ چوکپنڈوری میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے مسروقہ موٹر سائیکل،پچاس ہزار روپے کی نقدی اور ڈکیتی کے دوران استعمال ہونے والا پسٹل برآمد کر لیا۔چوکپنڈوری پولیس کے انچارج ارفاد قمر نے بتایا کہ چھ ماہ قبل چوکپنڈوری کے علاقہ میں امتیاز نامی شخص سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل اور پچاس ہزار روپے کی نقدی چھین لی گئی تھی۔ملزم کو موبائل فون ڈیٹا کی مدد سے اور مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر اسے گزشتہ روز ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوران تفتیش ملزم سے مسروقہ مال بھی برآمد کر لیا۔ڈکیتی کے مقدمہ میں ملزم کا ساتھی عماد کیانی پہلے ہی گرفتار ہو کر جسمانی ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہے جبکہ اس کی گرفتاری باقی تھی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button