DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Teenager dies after being bitten by deadly snake in village Adhoala, UC Bishondote

کلر سیداں کے نواحی علاقہ ادھوالہ کے رہائشی چوہدری افتخار کا جوا ں سالہ بیٹا سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے نواحی علاقہ ادھوالہ کے رہائشی چوہدری افتخار کا جوا ں سالہ بیٹا سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہو گیاتفصیلات کے مطابق یونین کونسل بشندوٹ کے گاؤں ادھوالہ کے رہائشی افتخار کا جواں سالہ بیٹا وقاص صبح جانوروں کو چارہ ڈالنے گیا تو خطرناک سانپ نے ڈس لیا جس سے وہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔واضح رہے کہ تحصیل کلرسیداں کے علاقوں میں سانپ کے ڈسنے کے کئی واقعات گزشتہ ایک ماہ سے رپورٹ ہو چکے ہیں۔

Kallar Syedan; Waqas son of Ch Iftikhar has sadly died after being bitten by a snake, Waqas was out grazing his cattle when he was bitten by snake. Their are number of reports in Kallar Syedan of snake bite in past month in Tehsil Kallar Syedan.


ملازمین نے رمضان المبارک کے دوران معمول کے فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ رمضان سستا بازار کو کامیاب بنا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے

Authorities praise successful sasta Ramadhan bazaar

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں مس عنبر گیلانی نے کہا ہے کہ فرائض منصبی کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ حکومتی احکامات کو احسن انداز میں انجام دینا ملازمین کے وقار میں اضافے کا موجب بنتا ہے ہمارے ملازمین نے رمضان المبارک کے دوران معمول کے فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ رمضان سستا بازار کو کامیاب بنا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان بازار کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے پر سی ای او بلدیہ خالد رشید، ایم او آر کاشف عدنان کیانی، ملک اشتیا ق احمد، قاضی امجد محبوب،احسن بھٹی،چوہدری محمد تنویرپٹواری، بابر پٹواری اور راجہ فیضاب کو تعریفی اسناد تقسیم کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کلر سیداں انتظامیہ نے پہلی بار رمضان سستا بازار کو بلدیہ دفتر سے شہر کی مصروف سڑک چوآروڈ پر منتقل کر کے ایک بڑے چیلنج کا سامنا کیا اور پھر ہمارے عملے نے دن رات ایک کر کے اس بازار کو کامیاب کیا جس پر یہ لوگ دلی مبارکباد کے مستحق ہیں۔


کلر سیداں پولیس نے تین مختلف کارروائیوں کے دوران 26 عدد شراب کی بوتلیں، آڑھائی سو گرام چرس اور 12 لیٹر کھلی شراب برآمد

Police arrest men in possession of drugs and alcohol

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس نے تین مختلف کارروائیوں کے دوران 26 عدد شراب کی بوتلیں، آڑھائی سو گرام چرس اور 12 لیٹر کھلی شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس چوکی چوکپنڈوری کے انچارج سب انسپکٹر ارفاد احمد قمر راجہ نے دوران گشت منشیات فروش عارف مسیح سکنہ چوکپنڈوری کے قبضہ سے 16 بوتل بڑی جبکہ 10 بوتل چھوٹی شراب برآمد کر لی۔دوسری کارروائی کے دوران سب انسپکٹر ملک محمد حیات نے تشریف گل سکنہ چارسدہ سے آڑھائی سو گرام چرس جبکہ اے ایس آئی راجہ شمریز اسلم نے محمد عمران ولد نذر حسین سکنہ نلہ مسلماناں کے قبضہ سے 12 لیٹر شراب برآمد کر لی۔


اقساط پر لی گئی گاڑی چوری ہو گئی۔پولیس نے مقدمہ درج

New car bought on instalment stolen in Kallar Syedan

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)اقساط پر لی گئی گاڑی چوری ہو گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔شفقت حسین سکنہ شاہ باغ نے پولیس کو بیان دیا کہ میں، مسمی آصف سکنہ سوات کیساتھ مل کر سبزی فروخت کرنے کا کام کرتا تھا۔آصف نے میرے کاروباری لین دین کی بابت مبلغ دو لاکھ 75 ہزار دینے تھے۔میرے تقاضہ کرنے پر اس نے کہا کہ میرے پاس رقم نہیں ہے لیکن گاڑی میرے پاس ہے جو کہ تم لے لو۔لہذامبلغ سات لاکھ پچاس ہزار روپے میں سودا طے پانے کے بعدپانچ اقساط پر گاڑی میں نے لے لی۔ گاڑی مذکورہ کے اصل کاغذات کاپی لیٹر وغیرہ تا حال سابقہ مالک یاسر سکنہ ڈھوک میجر کے پاس ہی ہیں۔گاڑی مذکورہ کی چار اقساط ادا کر دی تھیں جو کہ یاسر نے وصول کی تھیں جبکہ پانچویں قسط ادا کرنے کیلئے یاسر کو فون کیا تو اس نے کہا کہ میں آ کر لے جاؤنگا مگر اس دن میری گاڑی چوری ہو گئی۔میں نے یاسر کو فون کر کے بتایا کہ میری گاڑی چوری ہو گئی ہے تم کاپی بھیج دو تا کہ رپورٹ وغیرہ درج کروا سکوں مگر یاسر نے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کر دیا اور شام کے وقت فوٹو کاپی بھیجوا دی۔ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ دوران دریافت گاڑی کا لین دین ثابت نہ ہوا البتہ
گاڑی چوری ہونا پائی گئی ہے۔


تعزیت

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے سابق ارکان اسمبلی انجینئر قمر الاسلام راجہ، راجہ محمد علی، محمود شوکت بھٹی، انعام عباسی، سید راحت علی شاہ، راجہ فیصل منور، حاجی شوکت علی،حاجی ابرار حسین، کاشف عدنان کیانی، خالد رشید اور دیگر نے سابق رکن بلدیہ حاجی اخلاق حسین کے گھر جا کر ان کے فرزند کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button