Kahuta; Annul 44th urs Mubarak held in Bakhar shareef
دربار عالیہ بکھر شریف میں سالانہ44 واں تین روز عرس مبارک بیاد حضرت الطاف حسین شاہ گیلانیؒ اختتام پذیر ہو گیا
Kabir Ahmed JanjuaJune 23, 2019
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ دربار عالیہ بکھر شریف میں سالانہ44 واں تین روز عرس مبارک بیاد حضرت الطاف حسین شاہ گیلانیؒ اختتام پذیر ہو گیا۔عرس کے آخری روز بڑی تعداد میں علمائے کرام، ثنا خوان مصطفیﷺ، عاشقان مصطفی ﷺ کے پروانوں اوردربار ہذا کے سینکڑوں مریدین سمیت ہزاروں افراد کی شر کت۔تفصیل کے مطابق دربار عالیہ بکھر شریف اسلام آباد میں سالانہ44 واں تین روز عرس مبارک بیاد حضرت الطاف حسین شاہ گیلانی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔عرس مبارک کی تمام تقریبات زیر صدارت سجادہ نشین پیر سید ابرار حسین شاہ اور صاحبزادہ سید نعمان بادشاہ کے منعقدہ ہوئی عرس کی تین روزہ تقریب میں پہلے روز مزار مبارک کو غسل دیا گیا اور دعا کی گئی جبکہ دوسرے دن میلاد شریف کی محفل سجائی گئی جبکہ تیسرے دن علمائے دین پیر سید زبیر احمد شاہ اورپروفیسر محمد احسان قادری کے بیانات اورنعت شریف کی محافل منعقد کی گئی محفل کے اختتام پرختم شریف منعقد ا اور اختتامی دعا گئی جبکہ رات کو بعد نماز عشاء محفل سماع منعقد ہوئی جس میں ملک کے نامور قوالوں نے شر کت کی عرس مبارک میں پیر سید زبیر احمد شاہ،چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، حاجی مسعو داحمد،حافظ ممتاز حسین، سیٹھی ظہور،راجہ علی اصغر قادری، حافظ قمر رضا سمیت سینکڑوں مرید وں اوراہلیان علاقہ نے شرکت کی۔
راجہ خورشید ستی کے بھانجے کی شادی میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت
Wedding of nephew of Raja Khurshid Satti celebrated in Kahuta
ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ راجہ خورشید ستی کے بھانجے کی شادی میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔ صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی کے بھانجے کی شادی کہوٹہ کے مقامی شادہ ہال میں منعقد ہوئی جس میں ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی، سابق ممبر صوبائی اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان،سابق تحصیل ناظم راجہ طارق مر تضیٰ، سابق ممبران ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی،ایڈوکیٹ عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ، آصف ربانی قریشی، TMOمخدوم احمد بلال،کرنل ظفر عباسی، سابق ناظم راجہ الطاف حسین، مختار احمد قریشی ،ملک شاہ زیب سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔
چونترہ شریف میں منعقدہ والی بال سپر فور شو میچ
Super four volleyball match held in Chauntra shareef
ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ راجہ محمد فیصل آف ہنیسر راجگان، راجہ ذوالفقار علی ستی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل صحت مند زندگی کے اصول کے لیے نہائت ضروری ہے کھیل یعنی کہ کوئی بھی ایسا کام جو ہماری زہنی اور جسمانی نشو نما میں اہم کر دار ادا کر ئے کھیل کود صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں ہے بلکہ جسم کو چاک و چوبند اورصحت مند بنانے کا بھی زریعہ ہو تا ہے جس ملک میں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں پر ہسپتال ویران ہوتے ہیں ان خیالا ت کا اظہارچونترہ شریف میں منعقدہ والی بال سپر فور شو میچ کے فائنل میں مہمان خصوصی ممتاز سماجی شخصیات راجہ محمد فیصل آف ہنیسر راجگان، راجہ ذوالفقار علی ستی نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی نوجوانوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹھکیدار راجہ ساجد اور ٹھکیدار قمر عباسی بھی موجود تھے آخر میں کر کٹ ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے والی ٹیم کو انعامات بھی دیے گے۔