DailyNewsOverseas news

Norway; Awards function held at Muslim centre, Oslo with Khalid Mahmood from Pakistan embassy as guest of honour

مسلم سینٹر فیورست اوسلو میں سالانہ تقسیم انعامات و اسناد کی پروقار تقریب،ویلفیئر اتاشی سفارتخانہ پاکستان خالد محمودکی خصوصی شرکت

اوسلو(عقیل قادر) مسلم سینٹر فیورست کا قیام آج سے 20 برس قبل 1999 میں ختم نبوت ﷺ کے فروغ کے لیے عمل میں لایا گیاجس سے اہل اوسلو فیض یاب ہو رہے ہیں۔ مسلم سینٹر فیورست میں جہاں اسلام کی خدمت کے لیے تگ و دو جاری ہے وہاں خواتین اور بچوں کے لیے بھی ایک نیٹ ورک قائم کیا گیاہے۔ مسلم سینٹر فیورست میں اس وقت تقریباََ 150 کے قریب طلباء و طالبات قرآن مجید کے علاوہ اسلامیات اور اردو کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ہر سال بچوں کو انعامات اور اسناد تقسیم کی جاتی ہیں۔اس سال بھی سالانہ تقسیم انعامات و اسناد کی پروقار تقریب میں بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے والدین اور باالخصوص ماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان سے ویلفیئر اتاشی خالد محمود تھے۔طلباء و طالبات نے تلاوت قرآن پاک، نعت رسول ﷺ، تقاریر اور مزاحیہ خاکے پیش کیے اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔امتحانات میں نمایاں پوزیشن لینے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ویلفیئر اتاشی خالد محمود نے گفتگو کرتے ہوئے منتظمین کو خوبصورت پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سینٹر میں جس طرح سے بچوں کو دین اسلام، پاکستانی کلچر اور اردو زبان سے روشناس کرایا جا رہا ہے یہ نہایت قابل ستائش ہے اس سے بچوں میں پاکستان سے محبت میں اضافہ ہو گا۔ تقریب سے عزیز الرحمن خان نے والدین کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے خیالا ت کا اظہار کیا۔ مسلم سینٹر فیورست کے امام و خطیب اور پرنسپل علامہ نور علی سیالوی نے خطاب کرتے ہوئے پروگرام میں والدین کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بچوں کی اصلاح اور تربیت کے لیے ضروری ہے کہ والدین بچوں کے معاملات سے باخبر رہیں۔ پروگرام کے آخر پر بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں درودو سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button