DailyNews

Chakswari, AJK; Committee set up to review issue facing public on Mangla upraising

وفاقی حکومت کی متاثرین منگلاڈیم توسیع منصوبہ کے مسائل و معاملات کے حل کے لیے کمیٹی کی تشکیل خوش آئند

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مسلم لیگ(ن) آزادکشمیراقتصادی امورکے چیئرمین وسابق امیدواراسمبلی محمدعارف چودھری نے کہاکہ وفاقی حکومت کی متاثرین منگلاڈیم توسیع منصوبہ کے مسائل و معاملات کے حل کے لیے کمیٹی کی تشکیل خوش آئندہے۔امیدہے کہ متاثرین منگلاڈیم کے تمام مسائل ومعاملات جلدہوں گے۔راجہ محمدفاروق حیدرخان وزیراعظم آزادکشمیرمتاثرین منگلاڈیم توسیع منصوبہ کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔عمران خان وزیراعظم پاکستان کے زیرصدارت منعقدہ اجلاس اسلام آبادمیں راجہ محمدفاروق حیدرخان نے متاثرین منگلاڈیم توسیع منصوبہ کی بھرپورترجمانی کی اورمتاثرین کے حل طلب مسائل کواجاگرکیاجوگزشتہ تین سال سے زیرالتواء تھے۔اجلاس میں منگلاڈیم توسیع منصوبہ کے مسائل و معاملات کے حل کے لیے کمیٹی دی گئی۔چارروزقبل راجہ محمدفاروق حیدرخان وزیراعظم آزادکشمیرسے میری ملاقات میں متاثرین منگلاڈیم توسیع منصوبہ کے مسائل کے حل کے حوالہ سے تفصیلی گفتگوہوئی تھی۔متاثرین کے مسائل میں منگلاڈیم سے 614کیوسک پانی کی فراہمی،گریٹرواٹرسپلائی،متاثرین منگلاڈیم کے اضافی کنبہ جات کی آبادکاری،نیوسٹی میرپوراورچاروں سمال ٹاؤنزکی تکمیل،واٹریوزچارجز،منگلاڈیم کی جی ایس ٹی،رٹھوعہ ہریام پل،عدالتی فیصلہ جات کے مطابق متاثرین منگلاڈیم کومعاوضہ کی ادائیگی شامل ہیں۔راجہ محمدفاروق حیدرخان نے متاثرین منگلاڈیم کی بھرپورنمائندگی کی۔ متاثرین منگلاڈیم متاثرین منگلاڈیم توسیع منصوبہ راجہ محمدفاروق حیدرخان کے شکرگزارہیں۔ان خیالات کااظہارانھوں نے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ محمدعارف چودھری نے کہاکہ متاثرین منگلاڈیم کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہدجاری ہے۔متاثرین منگلاڈیم کوان کے تمام حقوق دلائیں گے۔ متاثرین منگلاڈیم کے مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت کی کمیٹی کی تشکیل اہم کامیابی ہے۔امیدہے کہ راجہ محمدفاروق حیدرخان متاثرین منگلاڈیم کے حل کے لیے اپناکرداراداکریں گے۔

 


چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)حاجی چودھری تاسب حسین (ر) صدرمعلم حاجی اخلاق احمددانش صدر معلم گورنمنٹ بوائز مڈل سکول آدھ پلائی چودھری محمدرشیدصدر معلم گورنمنٹ بوائز مڈل سکول حمیدپور کالونی قائداساتذہ چکسواری چودھری مہربان علی راجہ شہباز خان چودھری اللہ دتہ بسمل چودھری محمدیاسین حاجی چودھری محمداعظم شاہدحنیف آفتاب حسین مدرسین نے مرکز ی انجمن تاجراں چکسواری کے سیکرٹری جنرل حاجی چودھری اورنگ زیب اورٹھیکیدار چودھری عبدالرزاق کے ماموں کی وفات پرسوگوار ان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button